সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

اجازت لینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৭৫ টি

হাদীস নং: ২৫৫৫
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کسی شخص کو الوداع کیا جائے تو کیا کہا جائے۔
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں ایک شخص نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی یا رسول اللہ میں سفر پر جانا چاہتا ہوں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا کب اس نے کہا اگر اللہ نے چاہا توکل۔ راوی بیان کرتے ہیں آپ اس کے پاس تشریف لائے آپ نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اس سے کہا تم اللہ کی حفظ وامان میں رہو اللہ تمہیں تقوی کا زاد راہ عطا کریں تمہارے گناہوں کو بخش دے تم جہاں بھی جاؤ تمہارا بھلائی سے سامناہو۔ اس حدیث کے ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي كَعْبٍ أَبُو الْحَسَنِ الْعَبْدِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ مَيْسَرَةَ الْعَبْدِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ السَّفَرَ فَقَالَ لَهُ مَتَى قَالَ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ قَالَ فَأَتَاهُ فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَقَالَ لَهُ فِي حِفْظِ اللَّهِ وَفِي كَنَفِهِ زَوَّدَكَ اللَّهُ التَّقْوَى وَغَفَرَ لَكَ ذَنْبَكَ وَوَجَّهَكَ لِلْخَيْرِ أَيْنَمَا تَوَخَّيْتَ أَوْ أَيْنَمَا تَوَجَّهْتَ شَكَّ سَعِيدٌ فِي إِحْدَى الْكَلِمَتَيْنِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৬
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص سفر پر روانہ ہو یا واپس آئے تو اس وقت کی دعا۔
حضرت عبداللہ بن سرجس بیان کرتے ہیں جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر پر روانہ ہوتے تو یہ دعا پڑھتے اے اللہ میں سفر کی پریشانی اور واپسی پر کسی مصیبت اور کسی کام کی خرابی اور مظلوم کی بددعا اور اپنے اہل خانہ اور مال کے بارے میں کسی برے منظر سے تیری پناہ مانگتاہوں۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ هُوَ الْأَحْوَلُ قَالَ وَثَبَّتَنِي شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَافَرَ قَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ وَالْحَوْرِ بَعْدَ الْكَوْرِ وَدَعْوَةِ الْمَظْلُومِ وَسُوءِ الْمَنْظَرِ فِي الْأَهْلِ وَالْمَالِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৭
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص سفر پر روانہ ہو یا واپس آئے تو اس وقت کی دعا۔
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سفر پر روانہ ہوتے اور اپنی سواری پر سوار ہوتے تو تین مرتبہ تکبیر کہتے اور یہ دعا پڑھتے۔ پاک ہے وہ ذات جس نے ہمارے لیے جانوروں کو مسخر کیا ہے ہم تو اس پر قابو نہیں پاسکتے تھے اور بیشک ہم نے اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ اے اللہ میں اپنے سفر کے بارے میں تجھ سے نیکی اور تقوی کا سوال کرتا ہوں اور ایسے عمل سوال کرتا ہوں جس سے تو راضی ہوجائے اے اللہ ہمارے لیے اس سفر کو آسان کردے اور ہمارے لیے زمین کے فاصلے کو سمیٹ دے۔ اے اللہ سفر کے دوران تو ہی میرا ساتھی ہے اور میرے اہل خانہ میں تو ہی خیال رکھنے والا ہے اے اللہ اس سفر میں تو ہمارے ساتھ رہنا اور ہمارے اہل خانہ میں بھلائی رکھنا۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَارِقِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَافَرَ فَرَكِبَ رَاحِلَتَهُ كَبَّرَ ثَلَاثًا وَيَقُولُ سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِي سَفَرِي هَذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوَى وَمِنْ الْعَمَلِ مَا تَرْضَى اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ وَاطْوِ لَنَا بُعْدَ الْأَرْضِ اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ اللَّهُمَّ اصْحَبْنَا فِي سَفَرِنَا وَاخْلُفْنَا فِي أَهْلِنَا بِخَيْرٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৮
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چڑھتے اور اترتے وقت کیا پڑھاجائے۔
حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں جب ہم لوگ بلندی کی طرف چڑھا کرتے تو تکبیر کہتے تھے اور جب نیچے کی طرف اترتے تو سبحان اللہ پڑھتے تھے۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو زُبَيْدٍ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كُنَّا إِذَا صَعِدْنَا كَبَّرْنَا وَإِذَا هَبَطْنَا سَبَّحْنَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৯
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھنٹی رکھنے کی ممانعت۔
ام حبیبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں جس قافلے میں کوئی گھنٹی ہو فرشتے اس کے ساتھ نہیں چلتے۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِي الْجَرَّاحِ مَوْلَى أَمِّ حَبِيبَةَ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعِيرُ الَّتِي فِيهَا الْجَرَسُ لَا تَصْحَبُهَا الْمَلَائِكَةُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬০
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھنٹی رکھنے کی ممانعت۔
حضرت ابوہریرہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں فرشتے ایسے لوگوں کے ساتھ نہیں چلتے جن کے ساتھ کتا یا گھنٹی ہو۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِكَةُ رِفْقَةً فِيهَا كَلْبٌ أَوْ جَرَسٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬১
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانوروں پر لعنت کرنے کی ممانعت۔
حضرت عمران بن حصین بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر کر رہے تھے آپ نے کسی کے لعنت کرنے کی آواز سنی تو آپ نے دریافت کیا کیا معاملہ ہے لوگوں نے بتایا فلاں خاتون نے اپنی سواری پر لعنت کی ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسے ہم سے الگ کردو کیونکہ اس سواری پر لعنت ہوگئی ہے۔ حضرت عمران بن حصین بیان کرتے ہیں مجھے اچھی طرح یاد ہے وہ گندمی رنگ کی اونٹنی تھی۔
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ فَسَمِعَ لَعْنَةً فَقَالَ مَا هَذَا قَالُوا فُلَانَةُ لَعَنَتْ رَاحِلَتَهَا فَقَالَ ضَعُوا عَنْهَا فَإِنَّهَا مَلْعُونَةٌ قَالَ فَوَضَعُوا عَنْهَا قَالَ عِمْرَانُ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهَا نَاقَةً وَرْقَاءَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬২
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت صرف اپنے محرم کے ساتھ ہی سفر کرسکتی ہے۔
حضرت ابوسعید (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب بھی کوئی عورت تین یا اس سے زیادہ دن کا سفر کرے تو اس کے ساتھ اس کے والد اس کے شوہر اس کے بھائی یا کسی اور محرم شخص کو ہونا چاہیے۔
حَدَّثَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُسَافِرْ الْمَرْأَةُ سَفَرًا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَصَاعِدًا إِلَّا وَمَعَهَا أَبُوهَا أَوْ أَخُوهَا أَوْ زَوْجُهَا أَوْ ذُو مَحْرَمٍ مِنْهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৩
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلا شخص سفر کرنے والا شیطان ہوتا ہے۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اگر لوگوں کو پتہ چل جائے کہ تنہائی سے کیا نقصان ہے تو کوئی شخص ایک رات کا سفر اکیلا نہ کرے۔
أَخْبَرَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ هُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي الْوَحْدَةِ لَمْ يَسْرِ رَاكِبٌ بِلَيْلٍ وَحْدَهُ أَبَدًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৪
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کسی جگہ پڑاؤ کیا جائے تو کیا کرنا چاہیے۔
سیدہ خولہ بنت حکیم بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جب کوئی شخص کسی جگہ پڑاؤ کرے تو یہ دعا پڑھے۔ میں اللہ کے مکمل کلمات کے ذریعے ہر اس چیز سے پناہ مانگتا ہوں جسے اس نے پیدا کیا ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں تو اس پڑاؤ کے دوران کوئی بھی چیز اسے نقصان نہیں پہنچاسکے گی یہاں تک کہ وہ شخص وہاں سے کوچ کر جائے۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَقَ وَعَفَّانُ قَالَا حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلَانَ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا قَالَ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ يَضُرَّهُ فِي ذَلِكَ الْمَنْزِلِ شَيْءٌ حَتَّى يَرْتَحِلَ مِنْهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৫
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کسی جگہ پڑاؤ کیا جائے تو دو رکعت نماز ادا کرلی جائے۔
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی جگہ پڑاؤ کرتے تھے تو اس وقت تک وہاں سے کوچ نہیں کرسکتے تھے جب تک وہاں دو رکعت نہ ادا کرلیں یا دو رکعت پڑھ کر چھوڑتے تھے۔ عبداللہ بیان کرتے ہیں اس حدیث کے راوی عبداللہ بن سعد ضعیف ہیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا لَمْ يَرْتَحِلْ مِنْهُ حَتَّى يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ أَوْ يُوَدِّعَ الْمَنْزِلَ بِرَكْعَتَيْنِ قَالَ عَبْد اللَّهِ عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ ضَعِيفٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৬
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سفر واپسی پر کیا پڑھاجائے۔
حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر سے واپس تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے۔ اگر اللہ نے چاہا تو ہم رجوع کرنے والے ہیں توبہ کرنے والے ہیں عبادت کرنے والے ہیں اور اپنے پروردگار کی حمد بیان کرنے والے ہیں۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَارِقِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَجَعَ مِنْ سَفَرِهِ قَالَ آيِبُونَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৭
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوتے وقت کی دعا۔
حضرت براء بن عازب بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک صاحب کو ہدایت کی کہ جب وہ اپنے بستر پر جائیں تو یہ دعا پڑھیں۔ اے اللہ میں اپنا آپ تیرے سپرد کرتا ہوں اور رخ تیری طرف پھیر لیتا ہوں اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کرتا ہوں اور اپنی پشت کو تیری پناہ میں دیتاہوں تیری طرف رغبت کرتے ہوئے اور تجھ سے ڈرتے ہوئے تیری بارگاہ کے علاوہ کوئی پناہ اور کوئی نجات نہیں ہے سوائے تیرے میں تیری اس کتاب پر ایمان لاتاہوں جسے تو نے نازل کیا ہے اور تیرے اس نبی پر ایمان لاتاہوں جسے تو نے مبعوث کیا ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ارشاد فرماتے ہیں اگر وہ شخص اسی رات فوت ہوجائے تو وہ اسلام پر مرے گا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ رَجُلًا إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ أَنْ يَقُولَ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ فَإِنْ مَاتَ مَاتَ عَلَى الْفِطْرَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৮
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوتے وقت کی دعا۔
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب کوئی شخص اپنے بستر پر جائے تو اسے تہنبد کے پلو کے ذریعے اسے جھاڑ لینا چاہیے کیونکہ اسے نہیں معلوم اس کی غیر موجودگی میں اس پر کیا آیا تھا اور پھر یہ دعا پڑھنی چاہیے۔ اے اللہ تعالیٰ میں تیری ہی مدد سے اپنا پہلو لٹکارہاہوں اور تیری ہی مدد سے اسے اٹھاؤں گا اے اللہ اگر تو نے میری جان کو روک لیا تو اسے بخش دینا اگر اس کو تو نے واپس کردیا تو اس کی حفاظت کرنا اس چیز کے ذریعے جس چیز کے ذریعے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَوَى أَحَدُكُمْ إِلَى فِرَاشِهِ فَلْيَنْفُضْ فِرَاشَهُ بِدَاخِلَةِ إِزَارِهِ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي مَا خَلَفَهُ فِيهِ وَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ بِكَ وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِكَ أَرْفَعُهُ اللَّهُمَّ إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَاغْفِرْ لَهَا وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৯
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوتے وقت کی تسبیح۔
حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے تو آپ نے اپنا پاؤں مبارک میرے اور فاطمہ کے درمیان رکھا اور آپ نے ہمیں یہ تعلیم دی کہ جب ہم بستر پر لیٹ جائیں تو ہمیں کیا پڑھنا چاہیے تینیتس مرتبہ سبحان اللہ، تینتیس مرتبہ الحمدللہ اور چونتیس مرتبہ اللہ اکبر پڑھنا چاہیے۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں اس دن سے میں نے کبھی اس عمل کو ترک نہیں کیا ایک شخص نے حضرت علی (رض) سے دریافت کیا کہ جنگ صفین کی رات بھی نہیں حضرت علی (رض) نے فرمایا جنگ صفین کی رات بھی نہیں۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَلِيٍّ قَالَ أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى وَضَعَ قَدَمَهُ بَيْنِي وَبَيْنَ فَاطِمَةَ فَعَلَّمَنَا مَا نَقُولُ إِذَا أَخَذْنَا مَضَاجِعَنَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ تَسْبِيحَةً وَثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ تَحْمِيدَةً وَأَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ تَكْبِيرَةً قَالَ عَلِيٌّ فَمَا تَرَكْتُهَا بَعْدُ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ وَلَا لَيْلَةَ صِفِّينَ قَالَ وَلَا لَيْلَةَ صِفِّينَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭০
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند سے بیدار ہوتے وقت کیا پڑھنا چاہیے۔
حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نیند سے بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے ہر طرح کی حمد اللہ کے لیے مخصوص ہے جس نے ہمیں موت دینے کے بعد دوبارہ زندہ کیا اور اس کی طرف حشر ہوگا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭১
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند سے بیدار ہوتے وقت کیا پڑھنا چاہیے۔
حضرت عبادہ بن صامت بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص رات کے وقت نیند سے بیدار ہو کر یہ دعا پڑھے۔ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے بادشاہی اس کے لیے ہے حمد اس کے لیے ہے وہ ہر چیز پر قادر ہے اللہ پاک ہے ہر طرح کی حمد اللہ کے لیے ہی ہے اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور اللہ سب سے بڑا ہے اور اللہ کی مدد کے بغیر کوئی قوت اور طاقت حاصل نہیں ہوسکتی۔ پھر وہ یہ پڑھے اے اللہ تو مجھے بخش دے پھر وہ شخص دعا کرے تو اس شخص کی دعا قبول ہوگی اور اگر وہ اٹھ کر وضو کرکے نماز پڑھے تو اس کی وہ نماز بھی قبول ہوگی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْحِزَامِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَيْرُ بْنُ هَانِىءٍ الْعَنْسِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي جُنَادَةُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ قَالَ حَدَّثَنِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَعَارَّ مِنْ اللَّيْلِ فَقَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ثُمَّ قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي أَوْ قَالَ ثُمَّ دَعَا اسْتُجِيبَ لَهُ فَإِنْ عَزَمَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى قُبِلَتْ صَلَاتُهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭২
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کے وقت کیا پڑھاجائے۔
حضرت عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابزی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب صبح کرتے تو یہ دعا پڑھتے ہم اسلام پر اعتقاد رکھتے ہوئے صبح کرتے ہیں اور اخلاص کے کلمہ پر اعتقاد رکھتے ہوئے صبح کرتے ہیں اور اپنے نبی کے دین پر صبح کرتے ہیں اور اپنے جد امجد حضرت ابراہیم کے مذہب پر صبح کرتے ہیں جو سیدھے راستے پر چلنے والے سچے مسلمان تھے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصْبَحَ قَالَ أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ وَكَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ وَدِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَمِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُسْلِمًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৩
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبح کے وقت کیا پڑھاجائے۔
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں حضرت ابوبکر (رض) نے عرض کی یا رسول اللہ آپ مجھے کسی ایسی چیز کے بارے میں ہدایت کیجیے جو میں صبح وشام پڑھا کروں آپ نے ارشاد فرمایا تم یہ پڑھا کرو۔ اے اللہ آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے اور غیب اور شہادت کا علم رکھنے والے ہر چیز کے پروردگار اور مالک میں یہ گواہی دیتاہوں تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے میں تجھ سے اپنے نفس کے شر سے پناہ مانگتاہوں اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے پناہ مانگتاہوں۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم صبح وشام انھیں پڑھا کرو اور جب بستر پر لیٹ جاؤ تو بھی پڑھا کرو۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ مُرْنِي بِشَيْءٍ أَقُولُهُ إِذَا أَصْبَحْتُ وَإِذَا أَمْسَيْتُ قَالَ قُلْ اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ قَالَ قُلْهُ إِذَا أَصْبَحْتَ وَإِذَا أَمْسَيْتَ وَإِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৪
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص نیا کپڑا پہنے تو کیا پڑھے۔
حضرت سہل بن معاذ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جو شخص نیا کپڑا پہنے تو یہ دعا پڑھے۔ ہر طرح کی حمد اللہ کے لیے مخصوص ہے جس نے مجھے یہ لباس پہنایا ہے اور میری کسی ذاتی محنت اور قوت کے بغیر مجھے یہ رزق عطا کیا ہے۔ تو اس شخص کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي مَرْحُومٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَبِسَ ثَوْبًا فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
tahqiq

তাহকীক: