আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

سیر کا بیان

হাদীস নং: ১৭৮৭১
سیر کا بیان
حکمران جن لوگوں سے کسی بھی حال میں نہیں لڑ سکتا
(١٧٨٦٥) حضرت زید بن ارقم (رض) فرماتے ہیں کہ جب عبداللہ بن ابیٔ نے کہا کہ اللہ کے رسول کے ساتھیوں پر خرچ نہ کرو حتیٰ کہ وہ لوٹ جائیں اور اسی طرح کہا : اگر ہم مدینہ واپس گئے تو زیادہ عزت والا ذلیل کو ضرور نکال دے گا۔ میں نے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خبر دی کہ انصاریوں نے مجھے ملامت کی اور عبداللہ بن ابیٔ نے قسم اٹھائی کہ اس نے یہ نہیں کہا۔ میں اپنے گھر آ کر سو گیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے بلوایا، میں گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ نے تیری تصدیق کی ہے اور عذر بیان کیا ہے۔ قرآن نازل ہوا { ہُمُ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ لاَ تُنْفِقُوْا عَلٰی مَنْ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ حَتّٰی یَنْفَضُّوا } [المنافقون ٧] ” یہ وہی ہیں جو کہتے ہیں : اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھیوں پر خرچ نہ کرو تاکہ وہ منتشر ہوجائیں۔ “
(١٧٨٦٥) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمُوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ کَعْبٍ الْقَرَظِیَّ یَقُولُ سَمِعْتُ زَیْدَ بْنَ أَرْقَمَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : لَمَّا قَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أُبَیٍّ لاَ تُنْفِقُوا عَلَی مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ حَتَّی یَنْفَضُّوا وَقَالَ أَیْضًا لَئِنْ رَجَعْنَا إِلَی الْمَدِینَۃِ لَیُخْرِجَنَّ الأَعَزُّ مِنْہَا الأَذَلَّ أَخْبَرْتُ بِذَلِکَ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَلاَمَتْنِی الأَنْصَارُ وَحَلَفَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أُبَیٍّ مَا قَالَ ذَلِکَ فَرَجَعْتُ إِلَی الْمَنْزِلِ فَنِمْتُ فَأَتَانِی رَسُولُ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَأَتَیْتُہُ فَقَالَ : إِنَّ اللَّہَ صَدَّقَکَ وَعَذَرَکَ ۔ وَنَزَلَ { ہُمُ الَّذِینَ یَقُولُونَ لاَ تُنْفِقُوا عَلَی مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ حَتَّی یَنْفَضُّوا } [المنافقون ٧] الآیَۃَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِی إِیَاسٍ ۔

[صحیح۔ متفق علیہ ]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ১৭৮৭১ | মুসলিম বাংলা