আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

سیر کا بیان

হাদীস নং: ১৭৮৭০
سیر کا بیان
حکمران جن لوگوں سے کسی بھی حال میں نہیں لڑ سکتا
(١٧٨٦٤) حضرت عروہ بن زبیر (رض) فرماتے ہیں : جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ساتھیوں پر آزمائش سخت ہوئی (پھر موسیٰ بن عقبہ کی پوری حدیث مذکورہ نمبر ١٧٨٦١ بیان ہوئی ہے) مگر آخر میں یہ ہے کہ کچھ لوگوں نے کہا (جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مدد کا ہاتھ کھینچ چکے تھے) کہ اے یثرب والو ! یہاں سے لوٹ چلو تمہارے لیے یہاں کوئی قیام گاہ نہیں ہے۔ امام شافعی فرماتے ہیں : منافقین میں سے کچھ لوگ غزوہ بنی مصطلق میں بھی آپ کے ساتھ انھوں نے بھی نازیبا باتیں کی جن کو اللہ نے حکایتاً بیان فرمایا ہے { یَقُوْلُوْنَ لَئِنْ رَّجَعْنَآ اِلَی الْمَدِیْنَۃِ لَیُخْرِجَنَّ الْاَعَزُّ مِنْہَا الْاَذَلَّ } [المنافقون ٨] ” اگر ہم مدینہ واپس گئے تو زیادہ عزت والا اس میں سے ذلیل تر کو ضرور ہی نکال باہر کرے گا۔ “ اس کے علاوہ دوسری آیات جن میں اللہ نے ان کے نفاق کو بیان فرمایا ہے۔
(١٧٨٦٤) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْبَغْدَادِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عُلاَثَۃَ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ أَبِی الأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ قَالَ : فَلَمَّا اشْتَدَّ الْبَلاَئُ عَلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَأَصْحَابِہِ فَذَکَرَ ہَذِہِ الْقِصَّۃَ مِثْلَ قَوْلِ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ فِی آخِرِہَا وَقَالَ رِجَالٌ مِنْہُمْ یُخَذِّلُونَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَا أَہْلَ یَثْرِبَ لاَ مُقَامَ لَکُمْ فَارْجِعُوا۔

قَالَ الشَّافِعِیُّ : ثُمَّ غَزَا بَنِی الْمُصْطَلِقِ فَشَہِدَہَا مَعَہُ مِنْہُمْ عَدَدٌ فَتَکَلَّمُوا بِمَا حَکَی اللَّہُ مِنْ قَوْلِہِمْ { لَئِنْ رَجَعْنَا إِلَی الْمَدِینَۃِ لَیُخْرِجَنَّ الأَعَزُّ مِنْہَا الأَذَلَّ } [المنافقون ٨] وَغَیْرِ ذَلِکَ مِمَّا حَکَی اللَّہُ مِنْ نِفَاقِہِمْ ۔[ضعیف ]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ১৭৮৭০ | মুসলিম বাংলা