আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

نکاح کا بیان

হাদীস নং: ১৩৪৯১
نکاح کا بیان
کسی شخص کا اپنے آپ کو اللہ کی عبادت کے لیے الگ کرلینا جب کہ اس کا نفس نکاح کی طرف مائل نہ ہو
(١٣٤٨٥) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں فلاں کی بیٹی فلاں ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تجھے پہچان لیا ہے، کیا کام ہے ؟ عرض کیا : میرے چچا کے بیٹے نے مجھے منگنی کا پیغام دیا ہے۔ مجھے یہ بتائیے کہ خاوند کا بیوی پر کیا حق ہے ؟ اگر تو میں اس کی طاقت رکھتی ہوں گی تو میں شادی کروں گی وگرنہ نہیں کروں گی۔ فرمایا : خاوند کا حق بیوی کے ذمے ہے کہ اگر اس سے خون، الٹی یا پیپ وغیرہ بہہ رہی ہو اور عورت اس کو اپنی زبان سے چاٹ لے تو پھر بھی اپنے خاوند کا حق ادا نہیں کرسکتی۔ اگر کسی انسان کو سجدہ لائق ہوتا تو میں بیوی کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ جب وہ اس پر داخل ہوتا۔ جس کی وجہ سے اللہ نے اس کو عورت پر افضل کیا ہے۔ تو اس عورت نے کہا : مجھے اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے میں کبھی بھی شادی نہیں کروں گا۔ [صحیح لغیرہ ]
(۱۳۴۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَّاذَ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ السُّکَّرِیُّ بِہَمَذَانَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَکَمِ الْعُرَنِیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْیَمَامِیُّ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : جَائَ تِ امْرَأَۃٌ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَتْ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَنَا فُلاَنَۃُ بِنْتُ فُلاَنٍ قَالَ : قَدْ عَرَفْتُکِ فَمَا حَاجَتُکِ؟ ۔ قَالَتْ : حَاجَتِی إِلَی ابْنِ عَمِّی فُلاَنٍ الْعَابِدِ قَالَ : قَدْ عَرَفْتُہُ ۔ قَالَتْ : یَخْطِبُنِی فَأَخْبِرْنِی مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَی الزَّوْجَۃِ فَإِنْ کَانَ شَیْئًا أُطِیقُہُ تَزَوَّجْتُہُ وَإِنْ لَمْ أُطِقْ لاَ أَتَزَوَّجُ قَالَ : مِنْ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَی الزَّوْجَۃِ أَنْ لَوْ سَالَ مَنْخِرَاہُ دَمًا وَقِیحًا وَصَدِیدًا فَلَحِسَتْہُ بِلِسَانِہَا مَا أَدَّتْ حَقَّہُ لَوْ کَانَ یَنْبَغِی لِبَشَرٍ أَنْ یَسْجُدَ لِبَشَرٍ لأَمَرْتُ الْمَرْأَۃَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِہَا إِذَا دَخَلَ عَلَیْہَا لِمَا فَضَّلَہُ اللَّہُ عَلَیْہَا ۔ قَالَتْ : وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لاَ أَتَزَوَّجُ مَا بَقِیتُ فِی الدُّنْیَا۔
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ১৩৪৯১ | মুসলিম বাংলা