আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

جنازوں کا بیان

হাদীস নং: ৬৯১১
جنازوں کا بیان
جنازہ اور تدفین دن ، رات جب ادا کرے
(٦٩١١) سیدہ عائشہ (رض) نے روایت ہے کہ میں ابوبکر (رض) کے پاس گئی اور حدیث بیان کی۔ پھر وہ فرماتی ہیں کہ انھوں نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کس دن فوت ہوئے تھے ؟ میں نے کہا : پیر کے دن تو انھوں نے کہا : مجھے امید ہے کہ میرے اور موت کے درمیان رات ہے۔ آپ (رض) منگل کی شام فوت ہوئے اور صبح ہونے سے پہلے دفن کردیے گئے ، انھوں نے پوچھا : کتنے کپڑوں میں آپ کو کفن دیا گیا ؟ میں نے کہا : تین یمنی چاروں میں ، جس میں قمیص نہیں تھی اور نہ ہی پگڑی تھی تو انھوں نے اپنے کپڑوں کی طرف دیکھا جس میں وہ بیمار ہوئے تھے ، جس میں زعفران کستوری کی آمیزش تھی تو انھوں نے کہا : میرے ان کپڑوں کو دھو ڈالو اور اس میں دو کپڑوں کا اضافہ کر کے مجھے کفن دینا ۔ میں نے کہا : یہ پرانے ہیں تو انھوں نے کہا : زندہ لوگ نئے کپڑوں کے مردہ سے زیادہ حق دار ہیں بیشک یہ مہلت کے لیے تھے۔

سیدہ عائشہ (رض) سے نقل کیا گیا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رات کے وقت دفن کیا گیا اور ابن عباس (رض) سے نقل کیا گیا ہے کہ فاطمہ بنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رات میں دفن کیا گیا۔ عثمان بن عفان (رض) سے نقل کیا گیا کہ عشا کے آخری وقت میں دفن کیا گیا۔ کتاب الصلوٰۃ میں ابوہریرہ (رض) سے نقل کیا گیا ہے کہ انھوں نے سیدہ عائشہ (رض) کا جنازہ صبح کی نماز کے بعد پڑھا۔
(۶۹۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِی عِیسَی حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ

(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ النَّرْسِیُّ وَعَبْدُ الأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وُہَیْبُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلَی أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَذَکَرَتْ حَدِیثًا ثُمَّ قَالَتْ قَالَ : فِی أَیِّ یَوْمٍ تُوُفِّیَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-؟ قُلْتُ : یَوْمَ الاِثْنَیْنِ قَالَ : أَرْجُو فِیمَا بَیْنِی وَبَیْنَ اللَّیْلِ۔ قَالَتْ : فَلَمْ یُتَوَفَّ حَتَّی أَمْسَی لَیْلَۃَ الثُّلاَثَائِ فَدُفِنَ قَبْلَ أَنْ یُصْبِحَ قَالَتْ وَقَدْ قَالَ : فِی کَمْ کُفِّنَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-؟ قُلْتُ : فِی ثَلاَثَۃِ أَثْوَابٍ بِیضٍ سَحُولِیَّۃٍ لَیْسَ فِیہَا قَمِیصٌ ، وَلاَ عِمَامَۃٌ۔ فَنَظَرَ إِلَی ثَوْبٍ کَانَ یُمَرَّضُ فِیہِ فِیہِ رَدْعٌ مِنْ زَعْفَرَانٍ أَوْ مَِشْقٍ فَقَالَ : اغْسِلُوا ثَوْبِی ہَذَا وَزِیدُوا فِیہِ ثَوْبَیْنِ وَکَفِّنُونِی فِیہَا ۔ قُلْتُ : إِنَّ ہَذَا خَلَقٌ قَالَ : إِنَّ الْحَیَّ أَحَقُّ بِالْجَدِیدِ مِنَ الْمَیِّتِ إِنَّمَا ہُوَ لِلْمُہْلَۃِ۔ لَفْظُ حَدِیثِ الْعَبَّاسِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُعَلَّی بْنِ أَسَدٍ وَرُوِّینَا عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- دُفِنَ لَیْلاً۔ وَرُوِّینَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- دُفِنَتْ لَیْلاً۔

وَرُوِّینَا عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ دُفِنَ بَعْدَ الْعِشَائِ الآخِرَۃِ۔ وَرُوِّینَا فِی کِتَابِ الصَّلاَۃِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّہُ صَلَّی عَلَی عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- حِینَ صَلَّوُا الصُّبْحَ۔ [صحیح۔ البخاری]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ৬৯১১ | মুসলিম বাংলা