আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

جنازوں کا بیان

হাদীস নং: ৬৯১০
جنازوں کا بیان
جنازہ اور تدفین دن ، رات جب ادا کرے
(٦٩١٠) جابر (رض) فرماتے ہیں کہ لوگوں نے قبرستان میں آگ دیکھی تو وہ وہاں آئے تو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبر میں ہیں اور کہہ رہے ہیں : مجھے اپنا ساتھی پکڑاؤ اور یہ وہ تھا جو اللہ کا ذکر کرتے ہوئے آواز بلند کرتا تھا۔

ابو ذر (رض) سے یہ روایت ہے کہ یہ رات کا وقت تھا اور آپ کے ساتھ چراغ تھا۔
(۶۹۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : جَنَاحُ بْنُ نَذِیرِ بْنِ جَنَاحٍ الْمُحَارِبِیُّ بِالْکُوفَۃِ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِیُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِی أَوْ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا قَالَ : رَأَی نَاسٌ نَارًا فِی الْمَقْبَرَۃِ فَأَتَوْہَا فَإِذَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی الْقَبْرِ وَإِذَا ہُوَ یَقُولُ : ((نَاوِلُونِی صَاحِبَکُمْ))۔ وَإِذَا ہُوَ الَّذِی کَانَ یَرْفَعُ صَوْتَہُ بِالذِّکْرِ۔

وَقَدْ رُوِّینَا عَنْ أَبِی ذَرٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ ذَلِکَ کَانَ لَیْلاُ وَکَانَ مَعَہُ الْمِصْبَاحُ۔ [ضعیف۔ ابو داؤد]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান