আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
کتاب الجنائز
হাদীস নং: ৬৬৫৮
کتاب الجنائز
میت کو غسل دینا کس کا زیادہ حق ہے
(٦٦٥٨) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو کوئی میت کے غسل کا سرپرست بنے اسے چاہیے اس امانت کو ادا کرے، یعنی اس کی پردہ پوشی کرے جو اس میں ہے۔ وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہوجائے گا گویا اس کی ماں نے اسے آج جنم دیا ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چاہیے کہ اس کا ذمہ دار اس کا قریبی ہو۔ اگر وہ جانتا ہے۔ اگر اس کا قریبی نہیں جانتا تو پھر وہ شخص جس کے متعلق تم جانتا ہو کہ وہ اس کی امانت داری کا خیال رکھے گا۔
(۶۶۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَبُو سَعِیدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی عُثْمَانَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ أَنَّ إِبْرَاہِیمَ بْنَ الْحَجَّاجِ حَدَّثَہُمْ قَالَ حَدَّثَنَا سَلاَّمُ بْنُ أَبِی مُطِیعٍ عَنْ جَابِرٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ یَحْیَی بْنِ الْجَزَّارِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ وَلِیَ غُسْلَ مَیِّتٍ فَأَدَّی فِیہِ الأَمَانَۃَ یَعْنِی یَسْتُرُ مَا یَکُونُ عِنْدَ ذَلِکَ کَانَ مِنْ ذُنُوبِہِ کَیَوْمِ وَلَدَتْہُ أُمُّہُ ۔ قَالَتْ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لِیَلِیَہُ أَقْرَبُکُمْ مِنْہُ إِنْ کَانَ یَعْلَمُ ، فَإِنْ کَانَ لاَ یَعْلَمُ فَرَجُلٌ مِمَّنْ تَدْرُونَ أَنَّ عِنْدَہُ وَرَعًا وَأَمَانَۃً))۔ [ضعیف۔ أخرجہ احمد]