আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

کتاب الجنائز

হাদীস নং: ৬৬৫৭
کتاب الجنائز
میت کو غسل دینا کس کا زیادہ حق ہے
(٦٦٥٧) محمد بن علی کہتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تین مرتبہ بیری کے ساتھ غسل دیا گیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو غسل دیا گیا اس حال میں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر قمیض تھی اور آپ کو قباء کے کنویں غرس کے پانی سے غسل دیا گیا جو سعد بن خثیمہ کا تھا۔ آپ اس کا پانی پیا کرتے تھے۔ آپ کی طہارت و صفائی علی کے حصے آئی اور قبر (تدفین) فضل کے حصے اور عباس پانی بہا رہے تھے اور فضل کہہ رہے تھے : مجھے سکون دو تم نے تو میری شہ رگ کاٹ دی۔ میں کوئی چیز نہیں پاتا جس کے ساتھ میں اپنے کو ترو تازہ کروں۔
(۶۶۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ جُرَیْجٍ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ أَبَا جَعْفَرٍ قَالَ : غُسِّلَ النَّبِیُّ -ﷺ- ثَلاَثًا بِالسِّدْرِ ، وَغُسِّلَ وَعَلَیْہِ قَمِیصٌ ، وَغُسِّلَ مِنْ بِئْرٍ یُقَالَ لَہُ الْغَرْسُ بِقُبَائٍ کَانَتْ لِسَعْدِ بْنِ خَیْثَمَۃَ ، وَکَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- یُشْرَبُ مِنْہَا وَوَلِیَ سَفِلَتَہُ عَلِیٌّ وَالْفَضْلُ مُحْتَضِنُہُ ، وَالْعَبَّاسُ یَصُبُّ الْمَائَ فَجَعَلَ الْفَضْلُ یَقُولُ : أَرِحْنِی قَطَعْتَ وَتِینِی إِنِّی لأَجِدُ شَیْئًا یَتَرَطَّلُ عَلَیَّ۔

[ضعیف۔ عبد الرزاق]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ৬৬৫৭ | মুসলিম বাংলা