কানযুল উম্মাল (উর্দু)

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان

হাদীস নং: ৪৩৪৮৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
دو پسندیدہ گھونٹ
43472 ۔۔۔ جسے چار چیزیں عطا ہوئیں وہ چار چیزوں سے محروم نہیں ہوگا۔ جسے دعا کی توفیق ملی وہ قبولیت سے محروم نہیں ہوگا، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا، اور جسے شکر کی توفیق ملی وہ مزید انعام سے محروم نہیں ہوگا اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اگر تم نے شکر کیا میں تمہیں مزید نوازوں گا، اور جسے استغفار کی توفیق ملی وہ مغفرت سے محروم نہیں ہوگا، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے اپنے سے مغفرت طلب کرو بیشک وہ بہت بخشنے والا ہے اور جسے توبہ کی توفیق ملی وہ قبولیت سے محروم نہیں رہے گا، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابن مسعود)
43472- من أعطى أربعا لم يحرم أربعا: من أعطى الدعاء لم يحرم الإجابة، لأن الله تعالى يقول {ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ} ، ومن أعطى الشكر لم يحرم الزيادة، لأن الله تعالى يقول {لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ} ومن أعطى الاستغفار لم يحرم المغفرة لأن الله تعالى يقول {اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّاراً} ومن أعطى التوبة لم يحرم القبول، لأن الله تعالى يقول {وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوبَةَ عَنْ عِبَادِهِ} " هب - عن ابن مسعود".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৪৩৪৮৫ | মুসলিম বাংলা