কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩৪৮৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
دو پسندیدہ گھونٹ
43473 ۔۔۔ جسے چار چیزیں عطا ہوئیں اسے چار چیزیں ملیں گے۔ اور اس کی تفصیل اللہ تعالیٰ کی کتاب میں ہے جسے ذکر کی توفیق ملی اسے اللہ تعالیٰ یاد کرے گا، اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم مجھے یاد کرو میں (اپنی رحمت سے) تمہیں یاد کروں گا، اور جسے دعا کی توفیق ملی اسے قبولیت بھی عطا ہوگی۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا اور جسے شکر کی توفیق ملی اسے مزید انعام عطا ہوگا اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اگر تم شکر گزاری کروگے تو میں مزید نوازوں گا۔ اور جسے استغفار کی توفیق ملی اسے مغفرت عطا ہوگی اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اپنے رب سے مغفرت طلب کرو بیشک وہ بڑا بخشنے والا ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابن مسعود)
43473- من أعطى أربعا أعطي أربعا، وتفسير ذلك في كتاب الله عز وجل، من أعطى الذكر ذكره الله تعالى، لأن الله تعالى يقول {فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ} ومن أعطى الدعاء أعطى الإجابة؛ لأن الله تعالى يقول {ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ} ، ومن أعطى الشكر أعطي الزيادة، لأن الله تعالى يقول {لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ} ، ومن أعطى الاستغفار أعطى المغفرة، لأن الله تعالى يقول {اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّاراً} ."هب - عن ابن مسعود".