কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩৪৮৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
دو پسندیدہ گھونٹ
43471 ۔۔۔ جسے چار چیزیں دی گئیں اسے چار چیزوں سے نہیں روکا گیا۔ جسے شکر کی توفیق ملی ہو پھر اسے اضافہ سے روکا جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر تم شکر کروگے میں تمہیں مزید نعمتیں عطا کروں گا، اور جسے دعا کی توفیق دی گئی اور پھر اسے قبولیت سے روکا جائے اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔ اور جسے استغفار کی توفیق دی گئی پھر اسے مغفرت سے باز رکھا جائے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اپنے رب سے مغفرت مانگو بیشک وہ بہت زیادہ بخشنے والا ہے۔ اور جسے توبہ کی توفیق دی گئی پھر اسے قبولیت سے روکا جائے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن عطارد بن مصعب)
43471- ما أعطى أحد أربعة فمنع أربعة، ما أعطى أحد الشكر فمنع الزيادة لأن الله تعالى يقول {لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ} ، وما أعطى أحد الدعاء فمنع الإجابة، لأن الله تعالى يقول {ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ} ، وما أعطى أحد الاستغفار ثم منع المغفرة؛ لأن الله تعالى يقول {اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّاراً} ، وما أوتى أحد التوبة فمنع التقبل، لأن الله تعالى يقول {وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوبَةَ عَنْ عِبَادِهِ} ."هب - عن عطارد بن مصعب".