কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩২৭০২
فضائل کا بیان
ابوبکر (رض) پوری امت کے برابر ہیں
32688 ۔۔۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں رسی سے ڈول کھینچ رہاہوں قلیب پر ابوبکر (رض) آئے انھوں نے مجھ سے ڈول لے لیا اور دوڈول کھینچا لیکن ان کے کھینچنے میں کمزوری تھی اللہ ان کی مغفرت فرمائے پھر عمر (رض) نے لیا تو ان کے ہاتھ میں ڈول بڑا ہوگیا میں نے کسی صحت مند شخص کو اس جیسے طاقت والا نہیں دیکھا حتی کہ لوگوں نے اس سے اونٹ باندھے کی جگہ تک کو بھر لیا (بخاری ترمذی نے سالم سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کیا)
32691- رأيت في المنام أني أنزع بدلو بكرة على قليب، فجاء أبو بكر فنزع ذنوبا أو ذنوبين وفي بعض نزعه ضعف والله يغفر له! ثم أخذها عمر فاستحالت بيده غربا فلم أر عبقريا من الناس يفري فريه حتى ضرب الناس بعطن4. "خ 5، ت - عن سالم عن أبيه".