কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩২৭০১
فضائل کا بیان
ابوبکر (رض) پوری امت کے برابر ہیں
32687 ۔۔۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے حوض پر پانی کا ڈول کھینچ رہاہوں اور لوگوں کو پانی پلا رہاہوں ابوبکر (رض) آئے اور میرے ہاتھ سے ڈول لے لیا مجھے راحت پہنچانے کے لیے انھوں نے دوڈول کھینچے ان کے کھینچے میں ضعف تھا اللہ ان کی مغفرت فرمائے پھر ابن خطاب (رض) آئے اور ڈول ہاتھ میں لیا یہاں تک کہ لوگ واپس ہوئے ابھی حوض اہل رہا تھا ۔ (احمدنے ابوہریرہ (رض) سے نقل کیا)
32690- بينا أنا نائم رأيت أني أنزع على حوضي أسقي الناس فأتى أبو بكر فأخذ الدلو من يدي ليروحني فنزع ذنوبين وفي نزعه ضعف والله يغفر له! فأتى ابن الخطاب فأخذها حتى تولى الناس والحوض ينفجر. "حم - عن أبي هريرة".