কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩১৬২১
فتنوں کا بیان
خوارج کو قتل کرنے کا حکم ہے
31610 ۔۔۔ عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ ایک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اس وقت آیا جب آپ حنین کی غنیمت تقسیم فرما رہے تھے آکرکہا اے محمدانصاف کریں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ارے تیرا ناس ہوا گر میں بھی انصاف نہ کروں تو کون انصاف کرے گا ؟ یا فرمایا کہ میرے بعد تو کس کے پاس انصاف تلاش کرے گا ؟ پھر ارشاد فرمایا کہ عنقریب ایک قوم ظاہر ہوگی اس کی طرح وہ کتاب اللہ سے متعلق سوال کریں گے لیکن وہ خود کتاب اللہ کے دشمن ہوں گے کتاب کو پڑھیں گے جو ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا سرمنڈے ہوئے ہوں گے جب وہ نکل آئیں تو ان کی گردن ماردو۔ رواہ ابن جریر
31610 عن عبد الله بن عمرو أن رجلا أتى النبي صلى الله عليه وسلم يوم حنين وهو يقسم تبرا فقال : يا محمد اعدل ! فقال : ويحك ! من يعدل إذا لم أعدل - أو عند من يلتمس العدل بعدي - ثم قال : يوشك أن يأتي قوم مثل هذا يسألون كتاب الله وهم أعداؤه ، يقرأون كتاب الله ولا يحل حناجرهم ، محلقة رؤسهم ، فإذا خرجوا فاضربوا رقابهم.(ابن جرير).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩১৬২১ | মুসলিম বাংলা