কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩১৬২০
فتنوں کا بیان
خوارج کو قتل کرنے کا حکم ہے
31609 ۔۔۔ عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کچھ لوگ مشرق کی طرف سے نکلیں گے اور وہ قرآن پڑھیں جو ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا جب ان کی کوئی جماعت ظاہر ہوگی اس کو قتل کردیا جائے گا حتی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دس سے زائد مرتبہ گنوایا کہ جب بھی نکلے گی قتل کردیا جائے گا یہاں تک ان کے بقیہ لوگوں میں دجال ظاہر ہوگا۔ نعیم وابن جریر
31609 عن عبد الله بن عمرو سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : سيخرج ناس من قبل المشرق يقرأون القرآن لا يجاوز تراقيهم ، كلما خرج منهم قرن قطع حتى عدها النبي صلى الله عليه وسلم زيادة على عشر مرات ، كلما خرج منهم قرن قطع حتى يخرج الدجال في بقيتهم.

(نعيم وابن جرير).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩১৬২০ | মুসলিম বাংলা