কানযুল উম্মাল (উর্দু)

غزوات کا بیان

হাদীস নং: ৩০০৯০
غزوات کا بیان
غزوہ خندق :
30090 ۔۔۔ واقدی ابن عباس بن سہل عن ابیہ جدہ کی سند سے روایت نقل کرتے ہیں کہ غزوہ خندق کے موقع پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہتھوڑا لیا اور پتھر پر ضرب لگائی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ضرب سے پتھر کی کھوکھلی آواز آئی آپ ہنس پڑے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کیوں ہنسے ہیں ؟ آپ نے فرمایا میں ایک قوم سے ہنسا ہوں جس کا تعلق مشرق سے ہے اسے جنت کی طرف بیڑیوں میں جکڑ کر لایا جارہا ہے جبکہ وہ جنت میں نہیں جانا چاہتے ۔ (رواہ ابن النجار)
30090- الواقدي حدثني أبي ابن عباس بن سهل عن أبيه عن جده قال: كنا مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوم الخندق فأخذ الكرزين وضرب به فصادف حجرا فصل الحجر فضحك رسول الله صلى الله عليه وسلم فقيل: يا رسول الله مم تضحك؟ قال: أضحك من قوم يؤتى بهم من المشرق في الكبول يساقون إلى الجنة وهم كارهون". ابن النجار.
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান