কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৯৫৮
طلاق کا بیان
احکام طلاق کے متعلقات :
27958 ۔۔۔ عبیدہ سلمانی کہتے ہیں : میں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے پاس تھا آپ (رض) کے پاس ایک اور اس کا خاوند آیا ان دونوں کے ساتھ لوگوں کی ایک ایک جماعت تھی دونوں جماعتوں نے اپنا اپنا حکم منتخب کرکے باہر نکالا سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے حکمین سے کہا کیا تم جانتے ہو کہ اگر میاں بیوی میں تفریق ہوجائے تمہارے اوپر کیا وبال ہوگا اور اگر تم انھیں جمع کرو تو جمع کرسکتے ہو خاوند نے کہا : میں فرقت نہیں چاہتا سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : بخدا ! تو نے جھوٹ بولا ہے یہاں سے ہلنے مت پاؤ حتی کہ کتاب اللہ سے راضی نہ ہوجاؤ کتاب اللہ کا فیصلہ خواہ تیرے حق میں ہو یا تیرے خلاف ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27958- عن عبيدة السلماني قال: "شهدت علي بن أبي طالب وجاءته امرأة وزوجها كل واحد منها فئام 1 من الناس، فأخرج هؤلاء حكما وهؤلاء حكما فقال علي للحكمين أتدريان ما عليكما إن رأيتما أن تفرقا فرقتما وإن رأيتما أن تجمعا جمعتما فقال الزوج: أما الفرقة فلا فقال علي كذبت والله لا تبرح حتى ترضى بكتاب الله تعالى لك وعليك". "عب".