কানযুল উম্মাল (উর্দু)

طلاق کا بیان

হাদীস নং: ২৭৯৫৭
طلاق کا بیان
غلام کی طلاق کا بیان :
27957 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں اگر شادی شدہ باندی فروخت کی جائے تو اسے فروخت کرنا ہی اس کی طلاق ہے جابر بن عبداللہ (رض) اور ابی بن کعب (رض) سے اسی قسم کا فتوی مروی ہے۔ (رواہ عبدالرزاق) خلاصہ کلام : ۔۔۔ فقہائے کرام کا اس میں اختلاف ہے کہ غلام کی صورت میں طلاق کی تعداد کا اعتبار میاں کی حالت سے ہوگا یا بیوی کی حالت سے ۔ چنانچہ امام شافعی (رح) کے نزدیک طلاق کا اعتبار مرد کی حالت سے ہوگا یعنی مرد اگر غلام ہے تو اسے دو طلاقیں حاصل ہوں گی اگر مرد آزاد ہے بیوی خواہ غلام ہو یا آزاد اسے تین طلاقیں حاصل ہوں گی ، جبکہ فقہائے احناف کے نزدیک ہر صورت میں عورت کا اعتبار ہے فائدہ کو اہ جس حالت میں ہو یعنی عورت اگر باندی ہے تو خاوند دو طلاقوں کا مالک ہوگا عورت اگر آزاد ہے تو تین طلاقوں کا مالک ہوگا ، دلائل آثار احادیث دونوں طرف موجود ہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھئے ھدایہ کتاب الطلاق وعین الھدایہ ، ج 4 ۔
27957 عن أبن مسعود أنه قال في الامة تباع ولها زوج قال : بيعها طلاقها ، وعن جابر بن عبد الله وأبي بن كعب مثله (عب).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ২৭৯৫৭ | মুসলিম বাংলা