কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৬০৬
حج اور عمرۃ کا بیان
عرفہ سے واپسی کا ذکر
12606 طاؤ وس ، اسامہ بن زید (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ عرفہ سے مزدلفہ تک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ردیف تھے اور فضل مزدلفہ سے منی تک حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ردیف تھے۔ چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (عرفہ سے) مسلسل تلبیہ پڑھتے رہے حتیٰ کہ آپ نے شیطان کو کنکر ماری (تب تلبیہ موقوف فرمادیا) ۔ ابن جریر
12606- عن طاوس عن أسامة بن زيد أنه كان رديف رسول الله صلى الله عليه وسلم من عرفة إلى المزدلفة، وكان الفضل رديفه من المزدلفة إلى منى قال: فلم يزل رسول الله صلى الله عليه وسلم يلبي حتى رمى الجمرة. "ابن جرير".