কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৬০৫
حج اور عمرۃ کا بیان
عرفہ سے واپسی کا ذکر
12605 حضرت اسامہ (رض) سے مروی ہے فرماتے ہیں : عرفہ سے واپسی پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اپنا ردیف بنایا۔ عرفہ سے واپسی پر آپ اپنی سواری کی مہار کو اس حد تک کھینچ رہے تھے کہ سواری کا سرکجاوے کے درمیان حصے کو چھورہا تھا یا فرمایا چھونے کے قریب ہورہا تھا اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ہاتھ کے ساتھ لوگوں کو پرسکون رہنے کا اشارہ فرمارے تھے حتیٰ کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مزدلفہ پہنچ گئے پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فضل کو اپنا ردیف بنالیا۔ فضل فرماتے ہیں : حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سواری اسی کل کے دن کی طرح نرم رفتاری سے چل رہی تھی حتیٰ کہ آپ وادی محسرپہنچ گئے اور سواری بٹھادی۔ مسند احمد، الرویانی
12605- عن أسامة أن النبي صلى الله عليه وسلم أردفه من عرفة، ولما رجع من عرفة فوقف كف رأس راحلته حتى أصاب رأسها واسطة الرحل أو كاد يصيبه يشير إلى الناس بيده السكينة السكينة حتى أتى جمعا ثم أردف الفضل قال الفضل: لم يزل يسير سيرا لينا كسيره بالأمس حتى أتى على وادي محسر، فدفع فيه حتى استوت به الأرض. "حم والروياني".