কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৬০৪
حج اور عمرۃ کا بیان
حج کے واجبات اور مستحبات
12604 کریب (رح) سے مروی ہے، انھوں نے حضرت اسامہ بن زید سے سوال کیا کہ مجھے بتائیے جس شام آپ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ردیف تھے اس شام کیا ہوا ؟ حضرت اسامہ (رض) نے فرمایا : ہم اس گھاٹی میں پہنچے جس میں لوگ مغرب کی نماز پڑھتے ہیں وہاں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی اونٹنی بٹھائی پھر پیشاب کیا اور یہ نہیں فرمایا : پانی بہایا (یعنی پیشاب کیا کے الفاظ استعمال کیے بجائے پانی بہایا کے) پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کا پانی منگوایا اور وضو کیا اور خوب اچھی طرح وضو نہیں فرمایا۔ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! نماز ؟ ارشاد فرمایا : نماز آگے ہے پھر صبح کو کیا حالات آپ کو پیش آئے ؟ حضرت اسامہ (رض) نے فرمایا : صبح کو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ردیف فضل (بن عباس) بن گئے جبکہ میں اپنے قدموں پر قریش کے آگے جانے والوں کے ساتھ شامل ہوگیا۔ ابن عساکر۔
12604- عن كريب أنه سأل أسامة بن زيد قلت: أخبرني كيف فعلتم عشية ردفت النبي صلى الله عليه وسلم؟ قال: جئنا الشعب الذي ينيخ الناس للمغرب، فأناخ رسول الله صلى الله عليه وسلم ناقته، ثم بال وما قال أهراق الماء ودعا بالوضوء فتوضأ وضوءا ليس بالبالغ جدا قلت: يا رسول الله الصلاة قال: الصلاة أمامك؛ فركب حتى قدمنا المزدلفة، وأقام المغرب، ثم أناخ الناس في منازلهم ولم يحلوا حتى أقام العشاء ثم حل الناس، قلت: كيف فعلتم حين أصبحتم؟ قال: ردفه الفضل، وانطلقت أنا في سباق قريش على رجلي. "كر".