কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৬০৩
حج اور عمرۃ کا بیان
حج کے واجبات اور مستحبات
12603 ابن عباس (رض) سے مروی ہے وہ اسامہ بن زید (رض) سے روایت کرتے ہیں اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ردیف بنا رکھا تھا، چنانچہ جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھاٹی میں پہنچے تو نیچے اترے اور پیشاب کیا۔ یہ نہیں کہا کہ پانی بہایا۔ حضرت اسامہ (رض) فرماتے ہیں : پھر میں نے برتن سے آپ کے لیے پانی گرایا اور آپ نے ہلکا پھلکا وضو فرمایا۔ میں نے عرض کیا : نماز۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نماز آگے ہے۔ پھر مزدلفہ تشریف لائے تو مغرب کی نماز ادا فرمائی۔ پھر لوگوں نے کجاوے اتارے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء کی نماز پڑھی۔ النسائی
12603- عن ابن عباس عن أسامة بن زيد وكان النبي صلى الله عليه وسلم أردفه يوم عرفة فلما أتى الشعب، نزل فبال ولم يقل: أهراق الماء فصببت عليه من إداوة فتوضأ وضوءا خفيفا؛ فقلت: الصلاة فقال: الصلاة أمامك فلما أتى المزدلفة صلى المغرب، ثم نزعوا رحالهم، ثم صلى العشاء. "ن".