কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৬০৭
حج اور عمرۃ کا بیان
عرفہ سے واپسی کا ذکر
12607 اسامہ بن زید (رض) سے مروی ہے کہ وہ عرفہ سے مزدلفہ تک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ردیف تھے ، فرماتے ہیں : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ واپسی کے سفر میں پیچھے بیٹھا تھا حتیٰ کہ آپ مزدلفہ پہنچ گئے اور وہاں مغرب کی نماز پڑھی اور پھر اتنی دیر ٹھہرے جس میں ہم اپنی سواریوں سے کجاوے اتارلیں پھر عشاء کی نماز پڑھی۔ ابن جریر
12607- عن أسامة بن زيد أنه كان رديف رسول الله صلى الله عليه وسلم من عرفة إلى جمع، قال: أفضت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى أتى جمعا فصلى المغرب ولم يكن إلا قدر ما وضعنا عن رواحلنا، ثم صلى العشاء. "ابن جرير".