কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৫৯৬
حج اور عمرۃ کا بیان
حج کے واجبات اور مستحبات
12596 شعبی (رح) سے مروی ہے کہ مجھے اسامہ بن زید (رض) نے بتایا کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ افاضہ (واپسی) کی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سواری نے کوئی قدم اپنی عادت سے زیادہ تیز نہیں اٹھایا حتیٰ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مزدلفہ پہنچ گئے۔

ابوداؤد، مسند احمد، ابن جریر، الدار قطنی فی الافراد
12596- عن الشعبي قال حدثني أسامة بن زيد أنه أفاض مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فلم ترفع راحلته يدا عادية حتى أتى المزدلفة. "ط حم وابن جرير وقط في الأفراد".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান