কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৫৯৫
حج اور عمرۃ کا بیان
حج کے واجبات اور مستحبات
12595 حضرت عروہ (رح) سے مروی ہے فرماتے ہیں میں موجود تھا کہ حضرت اسامہ بن زید (رض) جو عرفات سے واپسی پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ردیف تھے سے کسی نے پوچھا : عرفات سے واپسی پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رفتار کیسی تھی ؟ تو حضرت اسامہ (رض) نے فرمایا : جس رفتار سے نکلے تھے اسی رفتار پر آخر تک چلے۔ ہاں کہیں کشادگی آجاتی تو حرکت (تیز) فرما دیتے تھے۔

ابوداؤد الطیالسی، مسند احمد، الحمیدی، البخاری، مسلم، الدارمی، العدنی، ابن داؤد، النسائی، ابن ماجہ، ابن جریر، ابن خزیمہ، ابوعوانۃ، الطحاوی
12595- عن عروة قال: سئل أسامة بن زيد وأنا شاهد وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم أردفه من عرفات كيف كان يسير رسول الله صلى الله عليه وسلم حين أفاض من عرفات؟ قال: كان يسير العنق فإذا وجد فجوة نص"ط حم والحميدي خ م والدارمي والعدني د ن هـ وابن جرير وابن خزيمة وأبو عوانة والطحاوي"
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান