কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৩৯৪
حج اور عمرۃ کا بیان
حج کی فضیلتوں کا بیان
12394 عن ھدیہ بن خالد، وھیب بن خالد، الجریری، حبان بن عمیر کی سند سے مروی ہے، ماعز (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ اعمال میں سے کون سا عمل افضل ہے ؟ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ایمان باللہ اور جہاد فی سبیل اللہ۔ یہ سن کر سائل کی ران پر کپکپی طاری ہوگئی۔ پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ٹھہر جا، پھر تمام اعمال میں سب سے افضل عمل گناہوں سے پاک حج، گناہوں سے پاک حج ہے۔ ابن النجار۔
12394- عن هدبة بن خالد، ثنا وهيب بن خالد، ثنا الجريري عن حبان بن عمير قال: ثنا ماعز أن رجلا سأل النبي صلى الله عليه وسلم أي الأعمال أفضل؟ قال: إيمان بالله وجهاد في سبيله ثم أرعدت فخذ السائل، ثم قال: مه، قال ثم عمل أفضل من سائر الأعمال إلا كمثل حجة بارة. حجة بارة. "ابن النجار".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান