কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৩৯৩
حج اور عمرۃ کا بیان
حج کی فضیلتوں کا بیان
12393 وضین بن عطاء، یزید بن مرثد سے اور یزید حضرت ابوالدرداء (رض) (اور حضرت ابوذر (رض)) سے روایت کرتے ہیں دونوں صحابی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا :

داؤد (علیہ السلام) نے عرض کیا : اے اللہ ! جب تیرے بندے تیرے گھر آکر تیری زیارت کریں تو ان کا تجھ پر کیا حق بنتا ہے ؟ کیونکہ ہر زائر (مہمان) کا مزور (میزبان) کے اوپر حق ہے ؟ تو اللہ تبارک وتعالیٰ نے ارشاد فرمایا : اے داؤد ! دنیا میں تو مجھ پر ان کا یہ حق ہے کہ میں ان کو عافیت بخش دوں اور جب میں ان سے ملاقات کروں گا تو ان کو بخشش کروں گا۔ ابن عساکر البغوی۔
12393- عن الوضين بن عطاء عن يزيد بن مرثد عن أبي الدرداء وعن أبي ذر عن النبي صلى الله عليه وسلم أن داود عليه السلام، قال: إلهي ما حق عبادك عليك إذا هم زاروك في بيتك، فإن لكل زائر على المزور حقا؟ قال: يا داود إن لهم علي أن أعافيهم في دنياهم، وأغفر لهم إذا لقيتهم. "كر البغوي".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান