কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৩৮৮
حج اور عمرۃ کا بیان
حج کی فضیلتوں کا بیان
12388 ابراہیم بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) ایک دن مکہ کے راستے میں اپنے آپ سے باتیں کرتے ہوئے فرما رہے تھے کہ : وہ لوگ جو سفر کی وجہ سے پراگندہ حالی کے باوجود مسلسل ذکر میں مشغول ہوتے ہیں، ان کے جسموں سے (گردوغبار کی وجہ سے) بدبو آرہی ہوتی ہے اور وہ شور (ذکر اللہ) کرتے جارہے ہوتے ہیں اور وہ اس سفر سے دنیا کا کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں حاصل کرنا چاہتے، ہمارے خیال میں اس سفر سے بہتر اور کوئی سفر نہیں۔ وہ سفر حج مراد لے رہے تھے۔ رواہ ابن سعد فی نسخۃ۔
12388- عن إبراهيم بن سعد عن أبيه أن عمر قال يوما وهو بطريق مكة وهو يحدث نفسه يشعثون ويغبرون ويتفلون ويضجون1 لا يريدون بذلك شيئا من عرض الدنيا ما نعلم سفرا خيرا من هذا يعني الحج. "ابن سعد في نسخته".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান