কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮৭৩
حج اور عمرۃ کا بیان
الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11873 اے لوگو ! اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے، تو پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول ! کیا ہر سال فرض ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر میں ہاں کہہ دیتا تو (ہر سال) واجب ہوجاتا اور اگر واجب ہوجاتا تو تم اس پر عمل پیرانہ ہوتے ، بلکہ اس پر عمل کرنے کی قدرت واستطاعت ہی نہ رکھتے ، حج ایک مرتبہ فرض ہے ، اور اگر کوئی زیادہ کرے تو وہ نفل ہوگا۔

رواہ احمد فی مسندہ والحاکم فی المستدرک والسنن للبیہقی عن ابن عباس (رض) ۔
11873- يا أيها الناس؛ كتب عليكم الحج فقيل: أفي كل عام يا رسول الله؟ قال: لو قلتها لوجبت، ولو وجبت، لم تعملوها، ولم تستطيعوا أن تعملوا بها الحج مرة، فمن زاد فهو تطوع. "حم ك ق عن ابن عباس".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান