কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮৭৪
حج اور عمرۃ کا بیان
الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11874 اے لوگو ! تم پر حج فرض کیا گیا ہے، لہٰذا حج ادا کرو، پوچھا گیا کہ : ہر سال فرض ہے ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر میں ” ہاں “ کہہ دیتا تو واجب ہوجاتا اور پھر تم اس کے کرنے پر قدرت ہی نہ رکھتے۔ رواہ احمد فی مسندہ عن ابوہریرہ (رض) ۔
11874- يا أيها الناس؛ قد فرض عليكم الحج فحجوا، قيل: كل عام؟ قال: لو قلت نعم لوجبت ولما استطعتم. "حم عن أبي هريرة".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান