কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮৭২
حج اور عمرۃ کا بیان
الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11872 اے لوگو ! اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے، تو ایک صحابی نے عرض کیا : کیا ہر سال فرض ہے ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر میں ” ہاں “ کہہ دیتا تو واجب ہوجاتا پھر تم اس کا اہتمام نہ کرپاتے، جس چیز کے بارے میں میں نے تمہیں چھوڑ دیا تو تم بھی اس سے متعلق مجھے چھوڑ دو (یعنی اس کے متعلق مجھ سے سوالات مت کرو) تم سے پہلے جو ہلاک ہوئے وہ کثرت سے سوالات اور اپنے انبیاء پر اختلاف ہی کی بنا پر ہلاک ہوئے، جب میں تمہیں کسی چیز سے منع کردوں تو تم اس کے کرنے سے رک جاؤ، اور جب کسی چیز کے کرنے کا حکم دوں تو حسب استطاعت بجا آوری کرو۔ رواہ ابن حبان فی صحیحہ عن ابوہریرہ (رض) ۔
11872- أيها الناس إن الله قد افترض عليكم الحج فقال رجل: كل عام، قال: لو قلت: نعم، لوجبت لما قمتم، ذروني ما تركتكم، فإنما هلك الذين من قبلكم بكثرة سؤالهم، واختلافهم على أنبيائهم، فإذا نهيتكم عن شيء فاجتنبوه، وإذا أمرتكم بشيء فأتوا منه ما استطعتم. "حب عن أبي هريرة".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান