কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮৭১
حج اور عمرۃ کا بیان
الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11871 اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے ، تو ایک صحابی نے عرض کیا : کیا حج ہر سال فرض ہے ؟ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارا ناس ہو، اگر میں ہاں کہوں تو کیا چیز تمہیں بچائے گی ؟ بخدا اگر میں ” ہاں “ کہہ دیتا تو(ہر سال) واجب ہوجاتا، اور جب واجب ہوجاتا تو تم اس کو چھوڑ بیٹھتے، اور جب چھوڑتے تو کفر میں مبتسلا ہوجاتے ، خبردار ! تم سے پہلے جو ہلاک ہوئے وہ (دین میں) تنگی کرنے والے ہی تھے، بخدا میں نے تو تمہارے لیے زمین کی ہر چیز حلال کردی ہے، اور محض اونٹ کے قدم کے برابر کچھ چیزیں حرام کی ہیں اور تم اسی میں جاپڑے ہو۔

رواہ ابن جریر والطبرانی فی الکبیر وابن مردویہ عن ابی امامۃ۔
11871- إن الله عز وجل كتب عليكم الحج قال رجل: أفي كل عام؟ قال: ويحك ماذا يومنك أن أقول: نعم، والله لو قلت: نعم لوجبت، ولو وجب لتركتم، ولو تركتم لكفرتم، ألا إنه إنما هلك من كان قبلكم أئمة الحرج والله لو أني حللت لكم جميع ما في الأرض من شيء، وحرمت عليكم مثل خف بعير لوقعتم فيه. "ابن جرير طب وابن مردويه عن أبي أمامة".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান