মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৭৯৯
جمعہ کا بیان
حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجنے کے فضائل
(٨٧٩٩) حضرت عبدالرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب میرے رب نے مجھے میری امت کے بارے میں ایک خوشخبری دی تو میں نے سجدہ کیا۔ وہ خوشخبری یہ تھی کہ اگر میری امت کا کوئی شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا اللہ تعالیٰ اس کے نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھ دیں گے اور اس کے دس گناہوں کو معاف فرما دیں گے۔
(۸۷۹۹) حَدَّثَنَا زَیدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنِی مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی صَعْصَعَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : سَجَدْتُ شُکْرًا لِرَبِّی فِیمَا أَبْلاَنِی فِی أُمَّتِی ، مَنْ صَلَّی عَلَیَّ صَلاَۃً کُتِبَتْ لَہُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ ، وَمُحِیَ عَنْہُ عَشْرُ سَیِّئَاتٍ۔