মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৪৪৯
کیا آدمی چلتے ہوئے نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٤٤٩) حضرت محمد بن جعفر بن زبیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبداللہ بن انیس کو خالد بن سفیان کی طرف بھیجا۔ وہ فرماتے ہیں کہ جب میں اس کے پاس پہنچا تو یہ عصر کا وقت تھا، مجھے خوف تھا کہ مجھے اس تک پہنچنے کے لیے کچھ کوشش کرنی پڑے گی، لہٰذا میں نے چلتے ہوئے نماز پڑھ لی۔
(۸۴۴۹) حَدَّثَنَا عَبْدُاللہِ بْنُ إدْرِیسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعَثَ عَبْدَ اللہِ بْنَ أُنَیْسٍ إلَی خَالِدِ بْنِ سُفْیَانَ ، قَالَ : فَلَمَّا دَنَوْتُ مِنْہُ وَذَلِکَ فِی وَقْتِ الْعَصْرِ خِفْتُ أَنْ یَکُونَ دُونَہُ مُحَاوَلَۃٌ أَوْ مُزَاوَلَۃٌ ، فَصَلَّیْتُ وَأَنَا أَمْشِی۔ (ابوداؤد ۱۲۴۳۔ احمد ۳/۴۹۶)
