মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৪৫০
کیا آدمی چلتے ہوئے نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٤٥٠) حضرت ابو الصہباء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو دیکھا وہ بطحاء سے آرہے تھے، جب وہ مسجد حرام پہنچے تو انھوں نے آیت سجدہ پڑھی اور سجدہ کیا۔ میں نے اس بات کا حضرت عطاء سے ذکر کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں تعجب کی کیا بات ہے ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب چلتے ہوئے نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۸۴۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِی الصَّہْبَائِ ، قَالَ : رَأَیْتُُ مُجَاہِدًا أَقْبَلَ مِنَ الْبَطْحَائِ ، فَلَمَّا انْتَہَی إلَی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ قَرَأَ سَجْدَۃً فَسَجَدَ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِعَطَائٍ ، قَالَ : وَمَا تَعْجَبُ مِنْ ذَا ؟ کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلُّونَ وَہُمْ یَمْشُونَ۔
