কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
غصب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪২ টি
হাদীস নং: ৩০৩৭৮
غصب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف غین ۔۔۔ کتاب الغصب ۔۔۔ از قسم افعال :
30378 ۔۔۔ حکم بن حارث سلمی (رض) کی روایت ہے کہ میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سات غزوات کئے ہیں آخری غزوہ حنین ہے میں نے آپ کو فرماتے سنا کہ جو شخص مسلمانوں کے راستے میں سے بالشت برابر بھی راستہ غصب کرے گا وہ سات زمینوں سے اس کا حصہ اٹھائے گا ۔ (رواہ ابو نعیم وعبدالرزاق )
30378- عن الحكم بن الحارث السلمي قال: غزوت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم سبع غزوات آخرهن حنين وسمعته يقول: من أخذ من طريق المسلمين شبرا جاء به يحمله من سبع أرضين. أبو نعيم، "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩৭৯
غصب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف غین ۔۔۔ کتاب الغصب ۔۔۔ از قسم افعال :
30379 ۔۔۔ از مراسیل ابن سیرین معمر ایوب ، ابن سیرین کی سند سے مروی ہے کہ ایک انصاری نے ایک مہاجر کو اپنے گھر میں جگہ دی کچھ عرصہ بعد انصاری کو اپنے گھر کی حاجت پیش آئی اور مہاجر سے گھر کا مطالبہ کیا مہاجر نے دینے سے انکار کردیا دونوں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس فیصلہ کے لیے حاضر ہوئے انصاری کے پاس گواہ نہیں تھے البتہ مہاجر نے قسم اٹھالی ، کچھ عرصہ بعد انصاری مرگیا اور مرتے وقت اپنے بیٹوں سے کہا : مہاجر اللہ کی طرف سے اس گھر پر راضی ہے اور میں اللہ کی طرف سے راضی ہوں عنقریب مہاجر نادم ہو کر تمہیں گھر واپس کر دے گا تم گھر واپس نہ لو جب انصاری وفات پا گیا مہاجر کو سخت ندامت ہوئی اور انصاری کے بیٹوں کے پاس آیا اور کہا : اپنا گھر لے لو بیٹوں نے گھر لینے سے انکار کردیا مہاجر نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کی شکایت کی آپ نے بیٹوں کو بلا کر وجہ دریافت کی انھوں نے کہا : ہمارے باپ نے ہمیں حکم دیا تھا کہ گھر واپس نہ لینا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم سات زمینوں سے اس گھر کو اٹھانے کی طاقت رکھتے ہو تاہم آپ نے انصاری کے بیٹوں کو گھر پہ قبضہ کرنے کا حکم نہیں دیا ۔ (رواہ عبدالرزاق ) اللہ تعالیٰ کی مدد اور اس کی توفیق سے کنزالعمال فی سنن الاقوال والافعال کی جلد 10 کا اردو ترجمہ آج صفر المظفر 1430 بمطابق 13 فروری 2009 ء بروز جمعۃ المبارک تمام ہوا اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ التجاء ہے اس حقیر خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے اور آخرت میں ذریعہ نجات بنائے ۔ آمین ۔ فقط ۔۔۔ ابو عبداللہ محمد یوسف تنولی :
30379- "من مراسيل ابن سيرين" معمر عن أيوب عن ابن سيرين أن رجلا من الأنصار وسع لرجل من المهاجرين في داره ثم إن الأنصاري احتاج إلى داره فجحده المهاجري فاختصما إلى النبي صلى الله عليه وسلم ولم يكن للأنصاري بينة فحلف المهاجري، ثم إن الأنصاري حضره الموت فقال لبنيه: إنه رضي بها من الله وإني رضيت بالله منها وإنه سيندم فيردها عليكم فلا تقبلوها، فلما توفي الأنصاري ندم المهاجري فجاء إلى بني الأنصاري فقال: اقبلوا داركم فأبوا فذكر ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فذكروا أن أباهم أمرهم أن لا يقبلوها، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: أتستطيع أن تحملها من سبع أرضين ولم يأمر ولد الأنصاري أن يقبضوها. "عب".
তাহকীক: