কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৪৪৭৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طاقت کے باوجود نکاح نہ کرنے والے پر وعید
44463 جو شخص اتنا مالدار ہو کہ وہ نکاح کرسکتا ہو لیکن اس نے نکاح نہ کیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ رواہ البیہقی عن میمون بن ابی المغلس مرسلا والبیہقی ایضاًفی شعب الایمان عن ابی بحیح
44463- من كان موسرا لأن ينكح فلم ينكح فليس منا. "ق - عن ميمون بن أبي المغلس مرسلا؛ هب - عنه عن أبي نجيح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৭৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طاقت کے باوجود نکاح نہ کرنے والے پر وعید
44464 جو شخص مالدار ہو اسے چاہیے کہ وہ نکاح کرلے جس نے نکاح نہ کیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ رواہ البغوی عن ابی معلس عن ابی بخیح وقال ولیس بالسلمی شک فی صحیۃ
44464- من كان موسرا فلينكح، ومن لم ينكح فليس منا. "البغوي - عن أبي مغلس عن أبي نجيح؛ قال: وليس بالسلمى، شك في صحبته".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৭৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طاقت کے باوجود نکاح نہ کرنے والے پر وعید
44465 تم میں سے جو شخص طاقت رکھتا ہو وہ نکاح کرے چونکہ نکاح نگاہیں نیچی رکھنے اور شرمگاہ کی پاکدامنی کا بڑا ذریعہ ہے جو شخص طاقت نہ رکھتا ہو تو روزہ اس کے لیے جنسی ہیجان ختم کرنے کا باعث ہوگا۔ رواہ احمد بن حنبل عن عثمان
44465- من كان منكم ذا طول فليتزوج، فإنه أغض للطرف وأحصن للفرج، ومن لا فإن الصوم له وجاء. "حم - عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৭৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طاقت کے باوجود نکاح نہ کرنے والے پر وعید
44466 جو شخص میرے دین داؤد سلیمان (علیہم السلام) اور ابراہیم علیہ اسلام کے دین پر ہوا سے چاہیے کہ وہ شادی کرلے اگر وہ نکاح کرنے کی استطاعت رکھتا ہو وگرنہ اللہ کی راہ میں جہاد کرے اگر شہید ہوجائے تو اس کا نکاح حورعین سے ہوگا الایہ کہ اس نے والدین پر کوئی جرات کی ہو یا اس کے ذمہ لوگوں کی کوئی امانت ہو۔ رواہ ابن لال عن ام حبیۃ
44466- من كان على ديني ودين داود وسليمان وإبراهيم فليتزوج إن وجد إلى النكاح سبيلا، وإلا فليجاهد في سبيل الله، إن استشهد يزوجه من الحور العين، إلا أن يكون يسعى على والديه أو في أمانة للناس عليه. "ابن لال - عن أم حبيبة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৮০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طاقت کے باوجود نکاح نہ کرنے والے پر وعید
44467 عورتوں سے نکاح کرو وہ تمہارے پاس مال لائیں گی۔ رواہ البزار وابن عساکر
44467- تزوجوا النساء تأتيكم بالأموال. "البزار، كر - عن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৮১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طاقت کے باوجود نکاح نہ کرنے والے پر وعید
44468 نکاح کرو تاکہ میں تمہاری کثرت پر فخر کروں۔ بلاشبہ ناتمام بچہ بھی جنت کے دروازے کے ساتھ چمٹا ہوگا اس سے کہا جائے گا کہ جنت میں داخل ہوجا ووہ کہے گا اس وقت تک میں داخل نہیں ہوں گا۔ جب تک میرے والدین جنت میں داخل نہیں۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن سھل بن حنیف
44468- تزوجوا، إني مكاثر بكم الأمم، فإن السقط ليرى محبنطيا بباب الجنة، يقال له: ادخل، يقول: حتى يدخل أبواي. "طس - عن سهل بن حنيف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৮২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طاقت کے باوجود نکاح نہ کرنے والے پر وعید
44469 تم میں سے کوئی شخص بھی اولاد کی طلب کو نہ چھوڑے چونکہ آدمی جب مرجاتا ہے۔ اور اگر اس کی اولاد نہ ہو اس کا نام ہی منقطع ہوجاتا ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابی حفصۃ
44469- لا يدع أحدكم طلب الولد، فإن الرجل إذا مات وليس له ولد انقطع اسمه. "طب - عن أبي حفصة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৮৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت وقت مقررہ پر آتی ہے
44470 جب کسی ذی روح شے کی مدت پوری ہوجاتی ہے اس کی موت میں لمحہ بھر کی بھی تاخیر نہیں ہوتی لہٰذا اگر نیک اولاد ہو تو اس کا شمار زیادہ عمر میں ہوتا ہے جو مرنے کے بعد اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں ان کی دعائیں برابر اسے پہنچتی رہتی ہیں۔ رواہ الحکیم عن ابی الدرداء
44470- لن يؤخر الله نفسا إذا جاء أجلها، زيادة العمر ذرية صالحة يرزقها العبد، يدعون له من بعد موته، يلحقه دعاؤهم. "الحكيم - عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৮৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت وقت مقررہ پر آتی ہے
44471 جس گھر میں بچے نہ ہوں اس میں برکت نہیں ہوتی اور جس گھر میں سرکہ نہ ہو اس گھر والے فقروفاقہ کا شکار رہتے ہیں۔ رواہ ابوالشیخ عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 454 و ضعیف الجامع 2340
44471- بيت لا صبيان فيه لا بركة فيه، وبيت لا خل فيه قفار 1 لأهله. "أبو الشيخ في الثواب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৮৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت وقت مقررہ پر آتی ہے
44472 اے ابن عباس ! وہ گھر جس میں بچے نہ ہوں اس میں برکت نہیں ہوتی اور جس گھر میں سرکہ نہ ہو اس گھر والے فقروفاقہ کا شکار ہوتے ہیں جس گھر میں کھجور نہ ہو اس گھروالے بھوکے رہتے ہیں۔ رواہ ابوالشیخ عن ابن عباس
44472- يا ابن عباس! بيت لا صبيان فيه لا بركة فيه، وبيت لا خل فيه قفار أهله، وبيت لا تمر فيه جياع أهله. "أبو الشيخ - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৮৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت وقت مقررہ پر آتی ہے
44473 اللہ تعالیٰ امت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بچوں کو عرش کے تلے حوضوں پر جمع فرمائیں گے اللہ تعالیٰ ان پررونما ہوں گے اور فرمائیں گے : میں تمہیں سر اوپر اٹھائے ہوئے کیوں دیکھ رہا ہوں ؟ عرض کریں گے اے ہمارے رب ہمارے باپ اور ہمارے مائیں پیاسے مررہی ہیں اور ہم ان حوضوں پر سیرابی میں مستغرق ہیں اللہ تعالیٰ انھیں حکم دیں گے کہ ان برتنوں کو بھرو اور اپنے والدین کو پلاؤ۔ رواہ الدیلمی من الطریقین عن ابن عمر
44473- يجمع الله أطفال أمة محمد صلى الله عليه وسلم في حياض تحت العرش فيطلع الله عليهم اطلاعة فيقول: ما لي أراكم رافعي رؤسكم؟ فيقولون: يا ربنا! الآباء والأمهات في عطش ونحن في هذه الحياض فيوحي إليهم أن اغرفوا في هذه الآنية من هذا الماء، ثم خللوا الصفوف فاسقوا الآباء والأمهات. "الديلمي من طريقين - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৮৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت وقت مقررہ پر آتی ہے
44474 اس شخص پر اللہ تعالیٰ فرشتوں اور سب کے سب لوگوں کی لعنت ہو جو باتکلف پاکدامن بن بیٹھے حالانکہ یحییٰ بن زکریا (علیہ السلام) کے بعد پاکدامنی نہیں رہی۔ رواہ الدیلمی عن عطیۃ ابن بشر
44474- لعنة الله والملائكة والناس أجمعين على رجل تحصر ولا حصور بعد يحيى بن زكريا. "الديلمي - عن عطية ابن بشر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৮৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت وقت مقررہ پر آتی ہے
44475 آپس میں دو محبت کرنے کی مثال نکاح کے علاوہ کہیں نہیں ملتی۔ رواہ الخرائطی فی اعتلال القلوب عن ابن عباس
44475- ليس للمتحابين مثل النكاح. "الخرائطي في اعتلال القلوب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৮৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت وقت مقررہ پر آتی ہے
44476 آدمی کے اسلام لانے کے بعد اسے جو چیز سب سے بہتر فائدہ پہنچاتی ہے وہ اس کی خوبصورت بیوی ہے جب بھی وہ اس کی طرف نظر کرتا ہے وہ اسے خوش کرتی ہے جب وہ اسے حکم دیتا ہے وہ اس کی اطاعت کرتی ہے اور اس کے گھر پر نہ ہونے کی صورت میں اس کے مال اور اپنی جان کی حفاظت کرتی ہے۔ رواہ سعید بن المنصور عن یحییٰ بن جعدۃ مرسلاً
44476- خير فائدة أفادها المرء المسلم بعد إسلامه امرأة جميلة تسره إذا نظر إليها، وتطيعه إذا أمرها، وتحفظه في غيبته في ماله ونفسها. "ص - عن يحيى بن جعدة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৯০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت وقت مقررہ پر آتی ہے
44477 عورتوں میں سب سے بہتر عورت وہ ہے جس کی طرف تم جب دیکھو وہ تمہیں مسرور کردے جب تم اسے حکم دو وہ تمہاری اطاعت کرے جب تم اس سے غائب ہوجاؤ وہ اپنے مال اور اپنی جان کی حفاظت کرے۔ رواہ ابن جریر عن ابن ہریرہ
44477- خير النساء امرأة إذا نظرت إليها سرتك، وإذا أمرتها أطاعتك، وإذا غبت عنها حفظتك في مالها ونفسها. "ابن جرير - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৯১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت وقت مقررہ پر آتی ہے
44478 آدمی جب اپنے گھر والوں کی حاجت پوری کرنے کے لیے گھر سے نکلتا ہے اللہ تعالیٰ ہر قدم کے بدلہ میں اس کے لیے درجہ لکھتے ہیں جب وہ ان کی حاجت سے فارغ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی بخشش کردیتے ہیں۔ رواہ الدیلمی عن جابر
44478- إذا خرج العبد في حاجة أهله كتب الله تعالى له بكل خطوة درجة، وإذا فرغ من حاجتهم غفر له. "الديلمي - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৯২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت وقت مقررہ پر آتی ہے
44479 جو شخص کسی شہر میں ہو اور اپنے اہل و عیال کی ذمہ داری پوری کررہا ہوں تنگدستی کے عالم میں ہو یامالداری کے عالم میں وہ قیامت کے دن نبیین کے ساتھ ہوگا خبردار ! میں یہ نہیں کہتا کہ وہ انبیاء کے ساتھ مل رہا ہوگا لیکن وہ ان کے مرتبہ میں ہوگا۔ رواہ ابن عساکر عن المقداد وقال منقطع
44479- من كان في مصر من الأمصار يسعى على عياله في عسرة أو يسرة جاء يوم القيامة مع النبيين، أما! إني لا أقول يمشي معهم، ولكن في منزلتهم. "ابن عساكر - عن المقداد، وقال: منقطع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৯৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ترغیب نکاح کے بیان میں
44480 اہل و عیال کے فقرو فاقہ سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو اور اس سے بھی کہ تم ظلم کرو یا تمہارے اوپر ظلم کیا جائے۔ رواہ الطبرانی عن عبادۃ بن الصامت
44480- استعيذوا بالله من الفقر والعيلة ، ومن أن تظلموا أو تظلموا. "طب - عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৯৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ترغیب نکاح کے بیان میں
44481 دنیا سے ڈرتے رہو اور عورتوں سے ڈرتے رہو چونکہ شیطان بڑا ہی چالاک اور گھاتی ہے چنانچہ پرہیزگار لوگوں کو اپنے جال میں پھنسانے کا سب سے کارگر پھندا عورتیں ہیں۔ رواہ الدیلمی فی الفروس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 116 والضعیفۃ 2065
44481- اتقوا الدنيا واتقوا النساء، فإن إبليس طلاع رصاد وما هو بشيء من فخوخه بأوثق لصيده في الأتقياء من النساء. "فر عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৯৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ترغیب نکاح کے بیان میں
44482 تمہیں ضررساں فتنہ پیش آسکتا ہے تم اس پر صبر کرسکتے ہو لیکن مجھے تمہارے اوپر سب سے زیادہ خوف خوشی کے عالم میں عورتوں کی طرف سے پیش آنے والے فتنے کا ہے جب وہ سونے کے کنگن پہن لیں گی اور شام کے نرم وملائم کپڑے زیب تن کرلیں گی مالدار کو تھکادیں گی، فقیر کو کلفت میں ڈال دیں گی جو وہ کسی طرح نہیں پاسکتا۔ رواہ الخطیب عن معاذ بن جبل۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 881
44482- أصابتكم فتنة الضراء فصبرتم، وإن أخوف ما أخاف عليكم فتنة السراء من قبل النساء، إذا تسورن الذهب ولبسن ريط الشام وعصب اليوم وأتعبن الغني وكلفن الفقير ما لا يجد. "خط - عن معاذ بن جبل".
তাহকীক: