কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৪৪৫৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کا واویلا
44443 جو شخص پاکدامنی کے لیے نکاح کرتا ہے اس کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ کا حق ہے۔ رواہ ابن عدی عن ابوہریرہ (رض)
44443- حق على الله عون من نكح التماس العفاف عما حرم الله. "عد - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৫৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کا واویلا
44444 ایک وہ دینار ہے جو تم اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہو، ایک دینار وہ ہے جو تم کسی غلام کو آزاد کرنے پر خرچ کرتے ہو ایک دینار وہ ہے جو تم کسی مسکین پر صدقہ کرتے ہو ایک دینار وہ ہے جو تم اپنے گھر والوں پر خرچ کرتے ہو ان سب میں اجر وثواب میں بڑھا ہوا وہ دینار ہے جو تم اپنے گھروالوں پر خرچ کرتے ہو۔ رواہ ابوداؤد ومسلم فی کتاب الزکوۃ عن ابوہریرہ
44444- دينار أنفقته في سبيل الله، ودينار أنفقته في رقبة ودينار تصدقت به على مسكين، ودينار أنفقته على أهلك، أعظمها أجرا الذي أنفقته على أهلك. "د، م كتاب الزكاة - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৫৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کا واویلا
44445 شادی شدہ کی دو رکعتیں غیر شادی شدہ کی ستر رکعات سے بھی افضل ہیں۔ رواہ العقیلی عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 125 و ضعیف الجامع 3134
44445- ركعتان من المتزوج أفضل من سبعين ركعة من العزب. "عق - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৫৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کا واویلا
44446 شادی شدہ کی دو رکعتیں غیر شادی شدہ کی بیاسی (82) رکعات سے بہتر ہیں۔ تمام فی فوائدہ والضیاء عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تخذہر المسلمین 137 و ضعیف الجامع 3133
44446- ركعتان من المتأهل خير من اثنين وثمانين ركعة من العزب. "تمام في فوائده والضياء - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৬০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کا واویلا
44447 غیر شادی شدہ نوجوانوں کا شمار شریر لوگوں میں ہوتا ہے۔ رواہ ابویعلی والطبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ
44447- شراركم عزابكم. "ع طس - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৬১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کا واویلا
44448 تم میں سے جو لوگ غیر شادی شدہ ہیں وہ زیادہ شریر ہیں شادی شدہ کی دو رکعتیں غیر شادی شدہ کی ستر (70) رکعتوں سے بہتر ہیں۔ رواہ ابن عدی عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات رقم 165 وذخیرۃ الحفاظ 3308
44448- شراركم عزابكم، ركعتان من متأهل خير من سبعين ركعة من غير متأهل. "عد - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৬২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کا واویلا
44449 غیر شادی شدہ شریر ہوتے ہیں : تمہارے مردوں میں سب سے گھٹیاں لوگ غیر شادی شدہ ہوتے ہیں۔ رواہ احمد بن حنبل عن ابی ذر وابویعلی عن عطیۃ بن بسر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3388 والکشف الالٰہی 474
44449- شراركم عزابكم، وأراذل موتاكم عزابكم. "حم - عن أبي ذر؛ ع - عن عطية بن بسر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৬৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کا واویلا
44450 اللہ تعالیٰ نے زکوۃ اس لیے فرض کی ہے تاکہ بقیہ مال پاک ہوجائے اور میراث کو اس لیے فرض کیا ہے تاکہ بعد میں آنے والوں کے لیے ہوجائے کیا میں تمہیں اس سے بہتر عمل کی خبرنہ دوں چنانچہ نیک بیوی مرد کی وقعت میں اضافہ کرتی ہے جب خاوند نیک بیوی کی طرف دیکھتا ہے ، وہ اسے مسرور کردیتی ہے اور جب وہ اسے حکم دیتا ہے وہ اس کا حکم بجالاتی ہے اور جب وہ غائب ہوجاتا ہے وہ حفاظت کرتی ہے۔ رواہ ابوداؤد وا لحاکم والبیہقی فی السنن عن ابن عباس
44450- إن الله لم يفرض الزكاة إلا ليطيب ما بقي من أموالكم، وإنما فرض المواريث لتكون لمن بعدكم، ألا أخبركم بخير ما يكثر المرء المرأة الصالحة! إذا نظر إليها سرته، وإذا أمرها أطاعته، وإذا غاب عنها حفظته. "د، ك، هق - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৬৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کا واویلا
44451 دنیا ساری کی ساری عارضی سامان زندگی ہے اور اس عارضی سامان زندگی میں سب سے بہتر چیز نیک عورت ہے۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم والنسائی عن ابن عمر
44451- الدنيا كلها متاع، وخير متاع الدنيا المرأة الصالحة. "حم، م 2، ن - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৬৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کا واویلا
44452 آپس میں دو محبت کرنے والوں کے لیے نکاح سے بڑھ کر کوئی اور چیز موثر نہیں دیکھی گئی۔ رواہ ابن ماجہ والحاکم عنابن عباس (رض) ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے المعلہ 194
44452- لم ير للمتحابين مثل النكاح. "هـ، ك 3 - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৬৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیطان کا واویلا
44453 بلاشبہ خاوند کے لیے بیوی کا ایک حصہ ہے جو کسی اور کے لیے نہیں ہوسکتا ۔ رواہ ابن ماجہ والحاکم عن محمد بن عبداللہ بن جحش ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 347 و ضعیف الجامع 1961
44453- إن للزوج من المرأة لشعبة ما هي لشيء. "هـ 4، ك - عن محمد بن عبد الله بن جحش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৬৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44454 تم میں سے کوئی شخص جب شادی کرتا ہے تو اس کا شیطان واویلا مچا دیتا ہے اور کہتا ہے ہائے افسوس ! ابن آدم نے مجھ سے اپنا دوتہائی دین بچا لیا۔ رواہ ابویعلی عن جابر
44454- إذا تزوج أحدكم عج شيطانه يقول: يا ويله! عصم ابن آدم مني ثلثي دينه. "ع - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৬৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44455 مسکین ہے مسکین ہے مسکین ہے وہ شخص جس کی بیوی نہ ہو گو کہ وہ کتنا ہی مالدار کیوں نہ ہو مسکین ہے مسکین ہے مسکین ہے وہ عورت جس کا خاوند نہ ہو گو کہ وہ کتنی ہی مالدار کیوں نہ ہو۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابی بخیح مرسلاً
44455- مسكين مسكين مسكين! رجل ليس له امرأة وإن كان غنيا من المال، ومسكينة مسكينة مسكينة! امرأة ليس لها زوج وإن كانت غنية من المال. "هب - عن أبي نجيح مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৬৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44456 جو شخص میری سنت سے محبت کرتا ہو وہ میری سنت کو نمونہ بنالے۔ رواہ ابویعلی عن ابن عباس
44456- من أحب فطرتي فليستن بسنتي. "ع - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৭০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44457 بلاشبہ ہر عمل کے لیے ایک تیزی پیدتی ہے اور ہر تیزی کے لیے فترت ہے جس کی فترت کا رخ میری سنت کی طرف ہو وہ کامیاب ہوجاتا ہے اور جس کی تیزی کا رخ اس کے علاوہ کی طرف ہو وہ ہلاک ہوجاتا ہے۔ رواہ ابن حبان عن ابن عمر (رض)
44457- إن لكل عمل شرة ولكل شرة فترة، فمن كانت فترته إلى سنتي فقد أفلح، ومن كانت شرته إلى غير ذلك فقد هلك. "حب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৭১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44458 بلاشبہ ہر عمل کی ایک تیزی ہوتی ہے اور ہر تیزی کے لیے فترت ہے اور جس شخص کی فترت کا رخ میری سنت ہو وہ ہدایت پاجاتا ہے اور جس کی فترت کا رخ اس کے علاوہ کی طرف ہو وہ گمراہ ہوجاتا ہے۔ رواہ البرار عن ابن عباس
44458- إن لكل عمل شرة والشرة إلى فترة، ومن كانت فترته إلى سنتي فقد اهتدى، ومن كانت فترته إلى غير ذلك فقد ضل. "البزار - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৭২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44459 ہر عمل کرنے والے کے لیے کمزوری ہے اور ہر کمزوری کے لیے تیزی ہے سو جس کی کمزوری میری سنت کے مطابق ہو وہ کامیاب ہوجاتا ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عمرو
44459- لكل عامل فترة ولكل فترة شرة، فمن كانت فترته إلى سنتي فقد أفلح. "طب - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৭৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44460 جس شخص نے عیال کے خوف سے نکاح ترک کیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ رواہ الدیلمی عن ابی سعید ۔ کلام : احیاء میں اس حدیث کی کوئی اصل نہیں ہے دیکھئے الاحیاء 1309 الفوائد المجموعۃ 348
44460- من ترك التزويج مخافة العيلة فليس منا. "الديلمي - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৭৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44461 جن کے پاس نکاح کی طاقت ہو وہ نکاح کرے ورنہ وہ روزے رکھے بلاشبہ روزے رکھنا اس کے لیے پاکدامنی کا سامان ہوں گے۔ رواہ ابن ابی عاصم وحمویہ وابن حبان و سعید بن المنصور عن انس
44461- من كان عنده طول فلينكح، وإلا فعليه بالصوم، فإنه له وجاء ومحمة للعرق. "ابن أبي عاصم وحمويه، حب، ص - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪৭৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طاقت کے باوجود نکاح نہ کرنے والے پر وعید
44462 جو شخص اتنا مال رکھتا ہو کہ وہ نکاح کرسکتا ہو لیکن پھر بھی اس نے نکاح نہ کیا وہ مجھ سے نہیں۔ رواہ الطبرانی عن ابی نجیح ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 1934
44462- من كان موسرا لأن ينكح ثم لم ينكح فليس مني. "طب - عن أبي نجيح".
তাহকীক: