কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০২৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20279 ۔۔۔ جس نے امام کے ساتھ چالیس روز تک تکبیر اولی کا اہتمام کیا اس کے لیے دو پروانے لکھے جائیں گے جہنم سے آزادی کا پروانہ اور نفاق سے برات کا پروانہ (ابو الشیخ عن انس (رض))
20279- من أدرك التكبيرة الأولى مع الإمام أربعين صباحا بصلاة كتب له براءتان: براءة من النار، وبراءة من النفاق. "أبو الشيخ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20280 ۔۔۔ چالیس روز تک جس سے تکبیر اولی فوت نہ ہو اللہ پاک اس کے لیے دو پروانے لکھیں گے جہنم سے برائت کا پروانہ اور نفاق سے برات کا پروانہ ۔ (الخطیب عن انس (رض))
20280- من لم تفته الركعة الأولى أربعين صباحا كتب الله له براءتين: براءة من النار وبراءة من النفاق. "الخطيب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20281 ۔۔۔ جس سے چالیس دن تک کسی نماز کی تکبیر اولی فوت نہ ہو اس کے لیے دو دستاویز لکھی جائیں گی جہنم سے آزادی کی دستاویز اور نفاق سے برات کی دستاویز ۔ (عبدالرزاق عن انس (رض))
20281- من لم تفته الركعة الأولى من الصلاة أربعين يوما، كتبت له براءتان: براءة من النار، وبراءة من النفاق. "عبد الرزاق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20282 ۔۔۔ جو شخص چالیس رات تک پانچوں نمازوں کی جماعت میں حاضر رہا اور تکبیر اولی کو حاصل کرتا رہا اس کیلئے جنت واجب ہوجائے گی۔ مالک امل لا بن عدی عن ابی العالیہ مرسلا)
20282- من شهد الصلوات الخمس أربعين ليلة في جماعة يدرك التكبيرة الأولى وجبت له الجنة. "عد عن أبي العالية مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20283 ۔۔۔ جس نے چالیس دن تک جماعت کے ساتھ نماز پڑھی اور مغرب کی نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھیں جن کی پہلی رکعت میں فاتحۃ الکتاب اور ” قل یا ایھا الکفرون “ اور دوسری رکعت میں فاتحہ الکتاب اور ” قل ھو اللہ احد “ پڑھی وہ گناہوں سے بالکل پاک صاف نکل جائے گا جس طرح سانپ اپنی کینچلی سے نکل جاتا ہے۔ (الخطیب عن انس (رض) وھو واہ) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے۔
20283- من صلى أربعين يوما في جماعة، ثم انفتل عن صلاة المغرب فأتى بركعتين قرأ في أول ركعة بفاتحة الكتاب و {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} وفي الثانية بفاتحة الكتاب و {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} خرج من ذنوبه كما تخرج الحية من سلخها. "الخطيب عن أنس وهو واه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20284 ۔۔۔ جماعت کی نماز کے حصول کے لیے تاریکوں میں مسجدوں کی طرف جانے والوں کو قیامت کے دن اللہ کی طرف سے پورے پورے نور ملنے کی خوشخبری سنادو (ابو نعیم عن حارثۃ بن وھب الخراعی)
20284- بشر المشائين في الظلم إلى المساجد للصلاة في جماعة بالنور التام من الله يوم القيامة. "أبو نعيم عن حارثة بن وهب الخزاعي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20285 ۔۔۔ تاریکیوں میں مسجدوں کی طرف جانے والوں کو قیامت کے دن نور کے منبروں کی خوش خبری سنا دو ۔ اس دن جہاں سارے لوگ گھبراہٹ اور پریشانی کا شکار ہوں گے وہ خوش وخرم اور مطمئن ہوں گے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ) کلام :۔۔۔ اس روایت کی سند میں سلمۃ العبسی (متکلم فیہ) راوی ہے (مجمع الزوائد 2 ۔ ا 3 ۔
20285- بشر المدلجين إلى المساجد في الظلم بمنابر من نور يوم القيامة يفزع الناس ولا يفزعون. "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20286 ۔۔۔ خوشخبری سنا دو تاریکی میں نماز کی طرف جانے والوں کو کہ قیامت کے دن ان کے آگے اور (دائیں) بائیں چمکدار نور ہوگا ۔ (ابن النجار عن انس (رض))
20286- بشر المشائين في الظلم إلى الصلاة بنور ساطع يوم القيامة بين أيديهم، وعن شمائلهم. "ابن النجار عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20287 ۔۔۔ تاریکی میں مسجد کی طرف جانے والوں کو قیامت کے دن اللہ کے ہاں سے عظیم نور کی خوش خبری سنادو ۔ مالک بیر للطبرانی عب ابی موسیٰ (رض)) کلام :۔۔۔ ابو لیلی نے اس کو روایت کیا ہے اور اس میں عبدالحکم ضعیف راوی ہے (مجمع 2 ۔ 30)
20287- بشر المشائين في الظلم إلى المساجد بنور عظيم من عند الله يوم القيامة. "طب عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20288 ۔۔۔ جو شخص رات کی تاریکی میں مساجد کی طرف چلا اللہ پاک اس کو قیامت کے دن مکمل نور عطا فرمائیں گے ۔ مابن ابی شیبہ مسند ابی یعلی الکبیر للطبرانی ابن حبان شعب الایمان للبیھقی ابن عساکر عن ابی الدرداء (رض))
20288- من مشى في ظلمة الليل إلى المساجد آتاه الله نورا يوم القيامة. "ش ع طب حب هب وابن عساكر عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20289 ۔۔۔ مسلمان جب وضو کرتا ہے اور اچھی طرح وضو کرتا ہے پھر جماعت کے ساتھ نماز ادا کرتا ہے اور اس کے رکوع و سجود کو مکمل کرتا ہے تو اس کے دونوں نمازوں کے درمیان کے گناہ معاف کر یئے جاتے ہیں۔ جب تک کہ وہ کسی ہلاکت خیز (کبیرہ) گناہ کا ارتکاب نہ کرے۔ مابن ماجہ عن عثمان (رض))
20289- إن المسلم إذا توضأ فأحسن الوضوء، ثم صلى الصلاة في جماعة فأتم ركوعها وسجودها غفر له ما بينهما ما لم ترتكبه مقتلة. "هـ عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20290 ۔۔۔ بیشک جس شخص نے ان پانچ فرض نمازوں کی جماعت کے ساتھ پابندی کی وہ سب سے پہلے پل صراط کو بجلی کوندنے کی طرح عبور کر جائے اللہ پاک اس کو سابقین (مقربین) کے پہلے گروہ میں شامل فرمائے گا۔ ل اور ہر دن و رات جس میں اس نے ان نمازوں کی پابندی ہوگی ہزار شہیدوں کا ثواب ہوگا جو خدا کی راہ میں قتل ہوگئے (الاوسط للطبرانی عن ابوہریرہ (رض) ، و عن ابن عباس (رض) معا)
20290- إن من حافظ على هؤلاء الصلوات الخمس المكتوبات في جماعة كان أول من يجوز على الصراط كالبراق اللامع، وحشره الله في أول زمرة من السابقين، وكان له في كل يوم وليلة حافظ عليهن كأجر ألف شهيد قتلوا في سبيل الله. "طس عن أبي هريرة، وابن عباس معا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20291 ۔۔۔ جب اہل مسجد پر رحمت نازل ہوتی ہے تو پہلے امام پر شروع ہوتی ہے پھر دائیں پھر ساری صفوں پر نازل ہوتی ہے۔ مالدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
20291- إذا نزلت الرحمة على أهل المسجد بدأت بالإمام، ثم أخذت يمينا ثم عطفت على الصفوف. "الديلمي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20292 ۔۔۔ کوئی بندہ مؤمن ایسا نہیں جو وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرلے پھر مسجد کی طرف نکلے تو اللہ پاک اس کو ہر قدم کے عوض ایک نیکی عطاء کرتے ہیں اور ایک خطا معاف کرتے ہیں۔ (عبدبن حمید عن جابر (رض))
20292- ما من مؤمن يتوضأ فيحسن وضوءه، ثم يعمد إلى المسجد إلا كتب الله عز وجل له بكل خطوة يخطوها حسنة ومحا عنه سيئة. "عبد بن حميد عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20293 ۔۔۔ کوئی بندہ مسلمان ایسا نہیں جو وضو کرے اور کامل وضو کرے پھر جماعت کی نماز کی طرف چلے تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے اس دن کے تمام گناہ معاف کردیتے ہیں خواہ وہ اس کے قدموں سے سر زد ہوئے ہوں خواہ اس کے ہاتھوں ے ان کو کیا ہو خواہ اس کے کانوں نے سنا ہو خواہ اس کی آنکھوں نے ان کو دیکھا ہو اور زبان ان کو بولی ہو اور دل میں ان کو برا خیال پیدا ہوا ہو اللہ پاک سب کے سب گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔ مابن زنجویہ شعب الایمان للبیھقی عن ابی امامۃ (رض))
20293- ما من مسلم يتوضأ فيسبغ الوضوء ثم يمشي إلى الصلاة جماعة إلا غفر الله له ذلك اليوم ما مشت رجلاه، وقبضت عليه يداه، واستمعت إليه أذناه، ونظرت إليه عيناه ونطق به لسانه، وحدثته به نفسه من السوء. "ابن زنجويه، هب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20294 ۔۔۔ جس شخص نے اپنے گھر میں وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا پھر مسجد کی طرف نکلا اور جماعت کے ساتھ نماز پڑھی تو اس نے جب بھی دایاں قدم اٹھایا اللہ نے اس کے لیے ایک نیکی لکھے دی اور جب بھی بایاں پاؤں رکھا اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس کے عوض ایک گناہ معاف کردیا حتی کہ وہ مسجد میں آگیا۔ پس چاہے وہ تو مسجد کے قریب آجائے یامسجد سے دور رہنے پر صبر کرلے۔ پس جب وہ امام کے ساتھ نماز پڑھ کر واپس لوٹتا ہے تو اس کی مغفرت کردی جاتی ہے اگر کچھ حصہ فوت ہوگیا اور کچھ حصہ پا لیا پھر بقیہ پورا کرلیا تب بھی یہی فضیلت ہے اور اگر مسجد میں پہنچا اور دیکھا کہ نماز تو پڑھی جا چکی ہے پھر اس نے اچھی طرح رکوع و سجود ادا کر کے نماز پڑھی اس کو بھی یہ فضیلت حاصل ہوگی ۔ مالبغوی عب سعید بن المسیب عب رجل من الانصار)
20294- من توضأ في بيته فأحسن الوضوء، ثم خرج إلى المسجد فصلى في جماعة لم يرفع رجله اليمنى إلا كتب الله تعالى له بها حسنة، ولا يضع رجله اليسرى إلا حط الله عنه بها خطيئة حتى يأتي المسجد، فليقرب أو ليبعد، فإذا صلى صلاة الإمام انصرف وقد غفر له، فإن أدرك بعضا وفاته بعض، فأتم ما فاته كذلك، فإن أدرك الصلاة وقد صليت فأتم ركوعها وسجودها كان كذلك. "البغوي عن سعيد بن المسيب عن رجل من الأنصار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20295 ۔۔۔ جو اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلا کاتب اس کے لیے ہر قدم کے عوض جو وہ مسجد کی طرف اٹھائے گا دس نیکیاں لکھے گا اور مسجد میں بیٹھ کر (جماعت کی) نماز کا انتظار کرنے والا خدا کی بارگاہ میں تابعدار بن کر نماز میں قیام کرنے والا ہے اور اس کو اسی طرح نمازیوں میں لکھا جاتا ہے گھر واپس لوٹنے تک۔ (ابن المبارک الخطیب عب عقبۃ بن عامر)
20295- من خرج من بيته إلى المسجد كتب له كاتبه بكل خطوة يخطوها إلى المسجد عشر حسنات، والقاعد في المسجد ينتظر الصلاة كالقانت ويكتب من المصلين حتى يرجع إلى بيته. "ابن المبارك والخطيب عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20296 ۔۔۔ جو شخص مسجد کی طرف چلا اس کا ایک قدم برائی کو مٹاتا ہے اور دوسرا قدم نیکی کو لکھتا ہے آتے ہوئے اور جاتے ہوئے ۔ ممسند احمد الکبیر للطبرانی ابن حبان عن ابن عمرو)
20296- من راح إلى مسجد الجماعة فخطوة تمحو سيئة، وخطوة تكتب له حسنة ذاهبا وراجعا. "حم طب حب عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20297 ۔۔۔ جب آدمی اپنے گھر سے مسجد کی طرف کل کرجاتا ہے تو اس کا ایک قدم نیکی لکھتا ہے اور دوسرا قدم برائی مٹاتا ہے۔ ممسند احمد الکبیر للبیھقی عن ابوہریرہ (رض))
20297- حين يخرج الرجل من بيته إلى مسجده فرجل تكتب حسنة ورجل تمحو سيئة. "د ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০২৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20298 ۔۔۔ کوئی شخص ایسا نہیں جو وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے پھر مساجد میں سے کسی مسجد کی طرف آئے تو ضرور جب بھی وہ کوئی قدم اٹھائے گا اس کے عوض ایک درجہ بلند ہوگا اور ایک خطا مٹائی جائے گی یا ایک نیکی لکھی جائے گی ۔ مابن ماجۃ مسند احمد عن ابن مسعود (رض))
20298- ما من رجل يتوضأ فيحسن الوضوء، ثم يأتي مسجدا من المساجد فيخطو خطوة إلا رفع بها درجة، وحط عنه بها خطيئة أو كتب له بها حسنة. "هـ حم عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক: