কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৯৬৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیام اور اس سے متعلقات :
19659 ۔۔۔ آدمی کا نماز کو (مثلا نماز جمعہ کو) لمبا کرنا اور خطبہ کو مختصر کرنا اس کے فقیہ ہونے کی دلیل ہے۔ پس نماز کو لمبا کرو اور خطبہ کو مختصر کرو ، اور بیشک بعض بیان سحر انگیز ہوتے ۔ (مسند احمد ، مسلم عن عمار بن یاسر)
19659- إن طول صلاة الرجل وقصر خطبته مئنة من فقهه فأطيلوا الصلاة وأقصروا الخطبة وإن من البيان لسحرا. "حم م عن عمار بن ياسر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیام اور اس سے متعلقات :
19660 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز میں اختصار کرنے کو منع فرمایا ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ترمذی عن ابوہریرہ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ انفرادا (تنہا) نماز کو طویل پڑھنے کی ترغیب آئی ہے جبکہ لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے ہلکی نماز پڑھانے کا حکم ہے ، کیونکہ مقتدیوں میں کمزور ، بیمار اور بوڑھے ہر طرح کے افراد شامل ہوتے ہیں۔
19660- نهى عن الإختصار في الصلاة. "حم، د3 ت عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیام اور اس سے متعلقات :
19661 ۔۔۔ نماز میں اختصار کرنا (جلدی پڑھنا کہ لازمی امور میں کوتاہی ہوجائے) اہل جہنم کے لیے کشادگی وفراخی کا ذریعہ ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی ، السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض))
19661- الإختصار في الصلاة راحة أهل النار. "هب، هق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات اور اس سے متعلقات :
19662 ۔۔۔ نکل کر جا اور مدینے میں منادی کر دے کہ قرآن کے بغیر کوئی نماز نہیں خواہ فاتحہ الکتاب یا اس سے اوپر کچھ بھی ہو (ضرور پڑھا جائے) ۔
19662- أخرج فناد في المدينة أنه لا صلاة إلا بقرآن ولو بفاتحة الكتاب فما زاد. "د4 عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات اور اس سے متعلقات :
19663 ۔۔۔ ہر نماز جس میں ام الکتاب (سورة فاتحہ) نہ پڑھی جائے وہ ناقص اور ادھوری ہے۔ (مسند احمد ، ابن ماجہ عن عائشۃ (رض)، مسند احمد ، ابن ماجہ عن ابن عمر (رض) ، السنن للبیہقی عن علی (رض) ، التاریخ للخطیب عن ابی امامۃ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ انفرادی نماز میں تو یہی حکم ہے جبکہ اجتماعی نماز میں جس طرح صرف امام کے آگے سترہ بقیہ تمام مقتدیوں کے لیے کافی ہے بالکل اسی طرح امام کا قرات کرنا خواہ نماز سری ہو یا جہری مقتدیوں کے لیے بھی کافی ہے۔ جیسا کہ بعض مرویات میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کسی نے قرات کی تو آپ نے نماز کے بعد خفگی کے ساتھ ارشاد فرمایا : کیا بات ہے مجھ سے قرآن پڑھنے میں جھگڑا کیوں کیا جاتا ہے۔ اسی طرح کی کثیر روایات اس بات پر دال ہیں کہ امام کا قرات کرنا تمام مقتدیوں کے لیے کافی ہے۔ (راجع الکتب الفقہیہ فی ذیل القرات)
19663- كل صلاة لا يقرأ فيها بأم الكتاب فهي خداج " حم هـ عن عائشة؛ حم، هـ عن ابن عمرو؛ هق عن علي، خط عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات اور اس سے متعلقات :
19664 ۔۔۔ اس شخص کی نماز نہیں جو فاتحۃ الکتاب اور مزید کچھ تلاوت نہ کرے ۔ (مسلم ، ابو داؤد ، نسائی عن عبادۃ بن الصامت)
19664- لا صلاة لمن لم يقرأ بأم القرآن فصاعدا. "م د ن عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات اور اس سے متعلقات :
19665 ۔۔۔ جب الحمد للہ پڑھو تو پہلے ” بسم اللہ الرحمن الرحیم “۔ پڑھ لو۔ کیونکہ وہ (سورة فاتحہ) ام القرآن اور ام الکتاب ہے اور (اسی کو پروردگار نے) السبع المثانی (کہا) ہے۔ اور ” بسم اللہ الرحمن الرحیم “۔ اس کی آیات میں سے ایک آیت ہے۔ (السنن للدارقطنی ، السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض))
19665- إذا قرأتم الحمد لله فاقرؤوا {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} فإنها أم القرآن وأم الكتاب والسبع المثاني و {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} إحدى آياتها. "قط، هق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات اور اس سے متعلقات :
19666 ۔۔۔ اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے ہر رکعت میں الحمد للہ اور کوئی سورت تلاوت نہ کی ، خواہ فرض نماز ہو یا کوئی اور (ابن ماجہ عن ابی سعید (رض)) کلام : ۔۔۔ ضعیف ہے۔ دیکھئے زوائد ابن ماجہ ، ابن ماجہ کتاب اقامۃ الصلوۃ والسنۃ فیہا باب القرات خلف الامام رقم 839 ۔
19666- لا صلاة لمن لم يقرأ في كل ركعة الحمد لله وسورة في فريضة أو غيرها. "هـ عن أبي سعيد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات اور اس سے متعلقات :
19667 ۔۔۔ اس شخص کی نماز نہیں جس نے اپنی نماز میں ام القرآن (سورة فاتحہ) نہ پڑھی ، بلکہ وہ نماز ادھوری ہے ، ادھوری ہے ، ادھوری ہے۔ اور ناتمام ہے۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابوداؤد ، ترمذی ، نسائی ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
19667- لا صلاة لمن لا يقرأ فيها بأم القرآن فهي خداج فهي خداج فهي خداج غير تمام. "حم م عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات اور اس سے متعلقات :
19668 ۔۔۔ جس نے نماز پڑھی اور اس میں ام القرآن نہ پڑھی وہ نماز ادھوری ہے اور ناتمام ہے۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، ترمذی ، نسائی ، ابو داؤد ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
19668- من صلى صلاة لا يقرأ فيها بأم القرآن فهي خداج غير تمام. "حم م عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات اور اس سے متعلقات :
19669 ۔۔۔ اس شخص کی نماز نہیں جس نے اس میں فاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی ۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، ابن ماجہ ، ترمذی ، نسائی ، ابو داؤد عن عبادۃ (رض))
19669- لا صلاة لمن لم يقرأ فيها بفاتحة الكتاب. "حم ق عن عبادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات اور اس سے متعلقات :
19670 ۔۔۔ اے معاذ ! کیا تو فتنہ میں پڑنا چاہتا ہے ؟ جب تو لوگوں کو نماز پڑھائے تو (والشمس وضحھا ، سبح اسم ربک الاعلی ، واللیل اذا یغشی اور اقرا باسم ربک الذی خلق) پڑھا کر ،۔ مابن ماجہ عن جابر (رض)) فائدہ : ۔۔۔ ایک مرتبہ حضرت معاذ (رض) نے لوگوں کو نماز پڑھائی اور اس میں لمبی لمبی سورتوں کی تلاوت کی ، ایک اعرابی نے آکر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی شکایت کی تو آپ نے مذکورہ جواب ارشاد فرمایا۔
19670- أتريد أن تكون فتانا يا معاذ؟ إذا صليت بالناس فاقرأ ب {وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا} و {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى الَّذِي} و {وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى} و {اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ} . "هـ عن جابر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات اور اس سے متعلقات :
19671 ۔۔۔ جب لوگوں کو نماز پڑھائے تو (والشمس وضحھا ، سبح اسم ربک الاعلی ، واللیل اذا یغشی اور اقرا باسم ربک الذی خلق) (جیسی درمیانی سورتیں) پڑھا کر ۔ (مسلم عن جابر (رض))
19671- إذا أممت الناس فاقرأ بالشمس وضحاها و {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} و {اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ} و {وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى} "م عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات اور اس سے متعلقات :
19672 ۔۔۔ (آیت)” والشمس وضحھا “۔ اور اس جیسی دوسری سورتیں پڑھا کر ۔ (مسند احمد عن بریدۃ (رض))
19672- صل بالشمس وضحاها ونحوها من السور. "حم عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات اور اس سے متعلقات :
19673 ۔۔۔ اللہ کی قسم ! میں بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں اور میں نماز ہوتا ہوں تو نماز کو مختصر کردیتا ہوں اس ڈر سے کہ کہیں اس کی ماں فتنہ میں نہ پڑجائے ۔ (ترمذی عن انس (رض)) فائدہ :۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے عورتیں بھی نماز پڑھا کرتی تھیں ۔ ان کے ساتھ ان کے بچے ہوتے اور کبھی کوئی بچہ رونے لگ جاتا تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کو مختصر فرما دیتے تاکہ اس کی ماں نماز پوری کر کے بچے کو بہلا لے ۔
19673- والله إني لأسمع بكاء الصبي وأنا في الصلاة، فأخفف مخافة أن تفتتن أمه. "ت عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیام اور اس کے متعلقات :
19674 ۔۔۔ نمازی اپنے رب سے مناجات کرتا ہے ، لہٰذا ایک دوسرے سے بڑھ کر آواز بلند نہ کرو ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابوہریرہ (رض))
19674- إن المصلي يناجي ربه، ولا يجهر بعضكم على بعض. "طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیام اور اس کے متعلقات :
19675 ۔۔۔ جب کوئی اپنی نماز میں ہوتا ہے تو اپنے رب سے مناجات کرتا ہے، پس وہ دیکھ لے کہ اپنی نماز میں کیا کہہ رہا ہے ؟ لہٰذا اپنی آوازوں کو بلند نہ کرو کہیں مؤمنین کو اذیت دو ۔ (البغوی عن رجل من بنی بیاضۃ)
19675- إذا كان أحدكم في صلاته فإنه يناجي ربه فلينظر أحدكم ما يقول في صلاته ولا ترفعوا أصواتكم فتؤذوا المؤمنين. "البغوي عن رجل من بني بياضة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیام اور اس کے متعلقات :
19676 ۔۔۔ جب کوئی کھڑا نماز پڑھتا ہے تو وہ اپنے رب سے مناجات کرتا ہے پس دیکھ لیا کرے کہ کس طرح مناجات کررہا ہے۔ (مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))
19676- إن أحدكم إذا قام يصلي إنما يناجي ربه فلينظر كيف يناجيه. "ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتدی کی قرات :
19677 ۔۔۔ میں تم کو دیکھتا ہوں کہ تم اپنے امام کے پیچھے بھی قرات کرتے ہو ، پس ایسا نہ کرو سوائے ام القرآن کے ۔ بیشک اس شخص کی نماز نہیں جو ام القرآن نہ پڑھے ۔ (ترمذی ابن حبان ، مستدرک الحاکم عن عبادۃ بن الصامت)
19677- إني أراكم تقرؤون وراء إمامكم، فلا تفعلوا إلا بأم القرآن فإنه لا صلاة لمن لم يقرأ بها. "ت حب ك عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتدی کی قرات :
19678 ۔۔۔ شاید تم امام کے پیچھے قرات کرتے ہو پس فاتحۃ الکتاب کے سوا اور کچھ نہ پڑھا کرو ، بیشک اس شخص کی نماز نہیں جو فاتحۃ الکتاب نہ پڑھے ۔ (ابو داؤد عن عبادۃ بن الصامت)
19678- لعلكم تقرؤون خلف إمامكم لا تفعلوا إلا بفاتحة الكتاب فإنه لا صلاة لمن لم يقرأ بها. "د عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক: