কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২১১৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب ۔۔۔
21197 ۔۔۔ جب آدمی پاکی حاصل کرتا ہے اور اچھی طرح پاکی حاصل کرتا ہے پھر جمعہ کے لیے آتا ہے اور کوئی لغو یا جہالت کا کام نہیں کرتا حتی کہ امام نماز پوری کرلیتا ہے تو یہ جمعہ اس کے لیے دوسرے جمعے تک کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے ، اور جمعہ کے روز ایک ایسی گھڑی ہے کوئی بندہ مسلمان اس گھڑی میں اللہ عزوجل سے کسی چیز کا سوال نہیں کرتا مگر اللہ پاک اس کو اس کا سوال ضرور عطا فرماتے ہیں۔ اسی طرح دوسری فرض نمازیں بھی درمیانی اوقات کے گناہوں کے لیے کفارہ ہیں۔ (مسند احمد ، ابن خزیمہ عن ابی سعید (رض))
21199- يا سلمان ما يوم الجمعة؟ قلت: الله ورسوله أعلم ثلاثا، قال: سلمان يوم الجمعة فيه جمع أبوك أو أبواك، ما من رجل يتطهر يوم الجمعة كما أمر ثم يخرج من بيته حتى يأتي الجمعة فيقعد فينصت حتى يقضي صلاته إلا كانت كفارة لما قبله من الجمعة. "طب عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب ۔۔۔
21198 ۔۔۔ جو پاک حاصل کرے اور اچھی طرح پاکی حاصل کرے پھر جمعہ میں آئے اور کوئی لہو ولعب کرے اور نہ جہالت کا کام کرے تو یہ اس کے لیے دونوں جمعوں کے درمیان کے لیے کفارہ ہوگا اسی طرح پانچوں نمازیں بھی درمیانی اوقات کے لیے کفارہ ہیں اور جمعہ (کے دن) میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ مسلمان بندہ اس گھڑی میں اللہ عزوجل سے جس خیر کا سوال کرتا ہے اللہ پاک اس کو ضرور عطا کرتے ہیں۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، عبد بن حمید عن ابی سعید (رض))
21200- يا سلمان هل تدري ما يوم الجمعة؟ قلت: هو الذي جمع الله فيه أباك وأبويك، قال: لا، ولكن أحدثك عن يوم الجمعة، ما من مسلم يتطهر ويلبس أحسن ثيابه ويتطيب من طيب أهله، إن كان لهم طيب وإلا فالماء ثم يأتي المسجد، فينصت حتى يخرج الإمام ثم يصلي إلا كانت كفارة له بينه وبين الجمعة الأخرى، ما اجتنبت المقتلة، وذلك الدهر كله. "طب عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب ۔۔۔
21199 ۔۔۔ اے سلمان ! جمعہ کا دن کیا ہے ؟ میں نے تین بار عرض کیا : اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ ارشاد فرمایا : اے سلمان جمعے کے دن میں تمہارا باپ یا فرمایا تمہارے ماں باپ (کی مٹی) کو جمع کیا گیا تھا ، پس جو شخص جمعہ کے دن طہارت ونظافت حاصل کرے جیسے اس کا حکم دیا گیا ہے پھر وہ گھر سے نکلے اور جمعے میں حاضر ہو اور وہاں بیٹھ کر خاموش رہے حتی کہ نماز پوری ہوجائے تو یہ جمعہ اس کے لیے پچھلے جمعے تک کے گناہوں کے لیے کفارہ بن جائے گا (الکبیر للطبرانی ، عن سلمان (رض))
21201- يا معشر المسلمين ما على أحدكم أن يتخذ ثوبين لجمعته سوى ثوبي مهنته ويمس من طيب إن كان لأهله وعليكم بالسواك. "هب عن أنس موقوفا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب ۔۔۔
21200 ۔۔۔ اے سلمان ! جانتا ہے جمعہ کا دن کیا حقیقت رکھتا ہے ؟ میں نے عرض کیا : یہ وہ دن ہے ناں ، جس میں اللہ نے آپ کے والدین کو جمع کیا تھا : ارشاد فرمایا نہیں ، میں تم کو جمعے کی حقیقت بیان کرتا ہوں ، کوئی مسلمان طہارت حاصل کرے اور اپنے پاس موجود سب سے اچھے کپڑے زیب تن کرے اور اگر گھر والوں کے پاس خوشبو ہو تو وہ بھی لگائے ورنہ پانی کے چھینٹے مار لے پھر مسجد میں آئے اور خاموش رہے حتی کہ امام نکلے اور نماز پڑھا دے تو اس کی یہ نماز دوسرے جمعے تک کے گناہوں کے لیے کفارہ بن جائے گی جب تک کہ وہ کبیرہ گناہوں سے بچتا رہے اور یہ حکم ساری زندگی کا ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، عن سلمان (رض))
21202- احضروا الذكر، وادنوا من الإمام، فإن الرجل لا يزال يتباعد حتى يؤخر في الجنة وإن دخلها. "حم د هق ك عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل :۔۔۔ جمعہ میں ممنوع باتوں کا بیان :
21201 ۔۔۔ اے مسلمانو کے گروہ ! تم میں کسی شخص پر کوئی حرج (اور گناہ) نہیں ہے کہ وہ خاص جمعے کے لیے دو کپڑے (یعنی ایک جوڑا) مختص کرلے جو اس کے کام کے کپڑوں کے سوا ہو ، اور خوشبو بھی اگر میسر ہو اور تم پر مسواک تو لازم ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی للبیہقی ، عن انس (رض)، موقوفا)
21203- إن الذي يتخطى رقاب الناس يوم الجمعة، ويفرق بين اثنين بعد خروج الإمام، كان كالجار قصبه1 في النار. "حم طب ك عن الأرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل :۔۔۔ جمعہ میں ممنوع باتوں کا بیان :
21202 ۔۔۔ خطبہ میں حاضر ہوجاؤ اور امام کے قریب رہو ۔ بیشک کوئی آدمی مسلسل پیچھے رہتا ہے حتی کہ جنت میں بھی اس کو پیچھے کردیا جاتا ہے۔ خواہ وہ جنت میں داخل ہوجائے (مسند احمد ابن داؤد السنن للبیھقی مستدرک الحاکم عن سمرۃ (رض))
21204- اجلس فقد آذيت وآنيت2 قاله للذي تخطى يوم الجمعة. "حم د ن ك هق عن عبد الله بن بسر؛ هـ عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل :۔۔۔ جمعہ میں ممنوع باتوں کا بیان :
21203 ۔۔۔ جو جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہے اور امام کے نکلنے کے بعد دو آدمیوں کے درمیان (بیٹھ کر) جدائی ڈالتا ہے وہ ایسا ہے جیسے جہنم میں اپنی آنتیں کھینچنے والا شخص (مسند احمد الکبیر للطبرانی مستدرک الحاکم عن الارقم)
21205- خروج الإمام للصلاة يوم الجمعة يقطع الصلاة، وكلامه يقطع الكلام. "هق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل :۔۔۔ جمعہ میں ممنوع باتوں کا بیان :
21204 ۔۔۔ بیٹھ جا ! تو نے لوگوں کو اذیت دی اور تکلیف پہنچائی ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد اس شخص کو فرمایا جو جمعہ کے دن لوگوں کو پھلانگ رہا تھا ۔ (مسند احمد ابو داؤد السائی مستدرک الحاکم السنن للبیھقی عن عبداللہ بن بسر ابن ماجہ عن جابر (رض))
21206- مثل الذي يتكلم يوم الجمعة والإمام يخطب، مثل الحمار يحمل أسفارا، والذي يقول له: أنصت ليس له جمعة. "حم عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل :۔۔۔ جمعہ میں ممنوع باتوں کا بیان :
21205 ۔۔۔ جمعہ کے دن امام جب نماز کے لیے نکلے تو اس سے دوسروں کی (انفرادی) نمازیں ٹوٹ جاتی ہیں۔ اسی طرح جب امام خطبہ وغیرہ ارشاد کرتا ہے تو دوسروں کی بات چیت ختم ہوجاتی ہے (السنن للبیھقی عن ابوہریرہ (رض))
21207- من قال لصاحبه يوم الجمعة والإمام يخطب: أنصت فقد لغا. "ت ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل :۔۔۔ جمعہ میں ممنوع باتوں کا بیان :
21206 ۔۔۔ اس شخص کی مثال جو جمعہ کے دن امام کے خطبہ دیتے وقت بات چیت کرے اس گدھے کی ہے جس نے کتابیں لاد رکھی ہوں اور جو شخص کسی کو کہے چپ ہوجا اس کا بھی جمعہ نہیں ہے (مسند احمد عن ابن عباس (رض))
21208- نهى على الحبوة1 يوم الجمعة والإمام يخطب. "حم د ت ك عن معاذ بن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل :۔۔۔ جمعہ میں ممنوع باتوں کا بیان :
21207 ۔۔۔ جمعہ کے دن جب امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت جو کسی کو چپ کرانے کے لیے بھی کہے چپ ہوجا اس نے بھی لغو کام کیا ۔ مالترمذی النسائی عن ابوہریرہ )
21209- إذا جاء أحدكم يوم الجمعة فلا يقيمن أحدا من مقعده ثم يقعد فيه.

"الخرائطي في مكارم الأخلاق عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل :۔۔۔ جمعہ میں ممنوع باتوں کا بیان :
21208 ۔۔۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے امام کے خطبہ دیتے وقت حبوہ باندھ کر بیٹھنے سے منع فرمایا ۔ ممسند احمد ابو داؤد الترمذی مستدرک الحاکم عن معاذ بن انس (رض)) فائدہ :۔۔۔ حبوہ کہتے ہیں اکڑوں بیٹھ کر سرینیں زمین پر رکھ دی جائیں اور ہاتھوں کا حلقہ بنا کر ٹانگوں کے گرد باندھ لیا جائے ۔ یا کسی کپڑے کے ساتھ کمر او ٹانگوں کو باندھ لیا جائے ۔
21210- لا يقيمن أحدكم أخاه يوم الجمعة، ثم يخالف إلى مقعده فيقعد فيه ولكن يقول: افسحوا. "م عن جابر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21209 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے دن حاضر ہو تو کسی کو بھی اس جگہ سے کھڑا کر کے خود وہاں نہ بیٹھے ۔ مالخرائطی فی مکارم الاخلاق عن جابر (رض))
21211- إذا قال الرجل لصاحبه يوم الجمعة والإمام يخطب: أنصت فقد لغا حتى يقضي الخطبة. "خط عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21210 ۔۔۔ کوئی شخص جمعہ کے روز اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے کہ پھر اس جگہ خود بیٹھ جائے ہاں یہ کہے تھوڑا تھوڑا سمٹ کر بیٹھ جاؤ۔ ممسلم عن جابر (رض))
21212- إذا دخل أحدكم المسجد والإمام على المنبر فلا صلاة ولا كلام حتى يفرغ الإمام. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21211 ۔۔۔ جب آدمی جمعے کے روز اپنے ساتھی کو کہے حالانکہ امام خطبہ دے رہا ہو کہ چپ ہوجا تو اس نے لغو کام کیا حتی کہ خطبہ پورا ہو مالخطیب عن ابوہریرہ (رض))
21213- من تكلم يوم الجمعة والإمام يخطب فهو كالحمار يحمل أسفارا والذي يقول له: أنصت ليس له جمعة. "ش عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21212 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور امام منبر پر ہو تو اس وقت اس کے لیے کوئی نماز درست نہیں اور نہ کسی سے بات چیت کرنا جائز ہے حتی کہ امام فارغ ہوجائے (الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض))
21214- من قال لصاحبه يوم الجمعة: أنصت والإمام يخطب فقد لغا. "ش عن عبيد الله بن عبد الله مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21213 ۔۔۔ جو جمعہ کے دن امام کے خطبہ کے دوران کلام کرے وہ کتابیں اٹھانے والے گدھے کی طرح ہے اور جو اس کو چپ ہونے کا کہے اس کا بھی جمعہ (قبول) نہیں (مصنف ابن ابی شیبہ عن ابن عباس (رض))
21215- لا يكلم أحدكم أخاه يوم الجمعة. "أبو عوانة عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21214 ۔۔۔ جمعہ کے دن (دوران خطبہ) کوئی شخص اپنے بھائی سے بات نہ کرے (ابو عوانہ عن جابر (رض))
21216- صدق أبي فإذا سمعت إمامك يتكلم فأنصت حتى يفرغ. "حم عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21215 ۔۔۔ ابی (الدارداء (رض)) نے سچ کہا ۔ پس جب تو امام کو خطبہ دیتے سنے تو چپ ہو جب تک کہ امام فارغ نہ ہوجائے ۔ ممسند احمد عن ابی الدرداء (رض))
21217- للمنصت الذي لا يسمع كأجر المنصت الذي يسمع. "عب عن عبد الرحمن بن أسلم مرسلا؛ عب عن عثمان بن عفان موقوفا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21216 ۔۔۔ وہ خاموش شخص جس کو خطبہ کی آواز سنائی نہ دے رہی ہو اس کا اجر اس شخص کا ہے جو خاموشی کے ساتھ سن رہا ہو ۔ مالجامع لعبدالرزاق عن عبدالرحمن بن اسلم مرسلا الجامع لعبدالرزاق عن عثمان بن عفان موقوفا )
21218- من تخطى رقاب الناس بعد خروج الإمام، أو فرق بين اثنين كان كالجار قصبه في النار. "طب عن عثمان بن الأزرق".
tahqiq

তাহকীক: