কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২১১১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21118 ۔۔۔ جمعہ واجب ہے ہر بستی پر خواہ وہاں صرف تین افراد ہوں اور چوتھا ان کا امام ہو ۔ (الدیلمی عن ابم عبداللہ الدوسیہ (رض))
21119- رواح الجمعة واجب على كل محتلم، وعلى كل من راح إلى الجمعة غسل. "ن ق عن ابن عمر عن حفصة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21119 ۔۔۔ جمعہ کو جانا ہر بالغ شخص پر واجب ہے اور ہر وہ شخص جو جمعہ کو جائے اس پر غسل کرنا لازم ہے۔ (النسائی ، السنن للبیہقی ، عن ابن عمر (رض) ، عن حفصہ (رض))
21120- من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فعليه الجمعة يوم الجمعة إلا على مريض أو مسافر أو امرأة أو صبي أو مملوك، ومن استغنى عنها بلهو أو تجارة استغنى الله عنه والله غني حميد. "عد قط ق ز عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21120 ۔۔۔ جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اس پر روز جمعہ جمعہ واجب ہے سوائے مریض ، مسافر ، عورت ، بچے یا غلام کے ۔ اور جو شخص کسی لہو ولعب یا تجارت میں مشغول ہو کہ اس سے بےنیاز ہوگیا تو خدا اس سے بےنیاز ہے اور اللہ پاک بےنیاز قابل تعریف ہے۔ (الکامل لابن عدی ، السنن للدارقطنی ، السنن للبیہقی ، مسند البزار عن جابر (رض))
21121- من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فعليه الجمعة يوم الجمعة إلا على امرأة أو صبي، ومن استغنى بلهو أو تجارة استغنى الله عنه والله غني حميد. "طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21121 ۔۔۔ جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اس پر روز جمعہ جمعہ واجب ہے سوائے مریض ، مسافر ، عورت ، بچے یا غلام کے ۔ اور جو شخص کسی لہو ولعب یا تجارت میں مشغول ہو کر جمعہ سے غافل ہوگیا اللہ بھی اس سے بےنیاز ہے اور اللہ پاک غنی اور حمید ہے (الاوسط للطبرانی ، عن ابوہریرہ (رض))
21122- من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فعليه الجمعة يوم الجمعة، إلا على امرأة، أو صبي، أو مملوك، أو مريض. "ش عن محمد بن كعب القرظي مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
نماز جمعہ کا وجوب :
21123- من كان يؤمن بالله واليوم الآخر، فعليه الجمعة يوم الجمعة إلا أن يكون امرأة أو عبدا أو صبيا أو مريضا أو مسافرا، ومن استغنى عنها بلهو أو تجارة استغنى الله عنه والله غني حميد. "قط في الأفراد عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21122 ۔۔۔ جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اس پر روز جمعہ جمعہ واجب ہے سوائے مریض ، مسافر ، عورت ، بچے یا غلام کے ۔ (ابن ابی شیبہ عن محمد بن کعب القرظی مرسلا)
21124- الجمعة على من آواه الليل. "الديلمي عن عائشة؛ لوين في جزئه عن أنس موقوفا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21123 ۔۔۔ جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اس پر روز جمعہ جمعہ واجب ہے سوائے مریض ، مسافر ، عورت ، بچے یا غلام کے ۔ اور جو شخص کسی لہو ولعب یا تجارت میں مشغول ہو کر جمعہ سے غافل ہوگیا اللہ بھی اس سے بےنیاز ہے اور اللہ پاک غنی اور حمید ہے (الافراد الدارقطنی عن ابن عباس (رض))
21125- إذا اجتمع عيدان في يوم أجزأهم الأول. "د، ز عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21124 ۔۔۔ جمعہ اس شخص پر ہے جس کی رات اپنے گھر میں بسر ہو ، (یعنی مسافر پر جمعہ نہیں) (الدیلمی حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) ، لوین فی جزہ عن انس (رض) ، موقوفا)
21126- قد اجتمع في يومكم هذا عيدان، فمن شاء منكم أجزأه من الجمعة فإنا مجمعون إن شاء الله تعالى. "خط عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21125 ۔۔۔ جب کسی ایک دن میں دو عیدیں جمع ہوجائیں تو پہلی عید ان کے کافی ہے۔ (ابوداؤد، مسند البزار ، عن ابوہریرہ (رض))
21127- يا أيها الناس إنكم قد أصبتم خيرا وأجرا، فإنا مجمعون، فمن أراد أن يجمع معنا فليجمع، ومن أراد أن يرجع إلى أهله فليرجع. "طب عن ابن عمر هـ عن ابن عباس؛ هـ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21126 ۔۔۔ تمہارے اس روز میں دو عیدیں جمع ہوگئی ہیں ، پس جو شخص چاہے اس کو جمعہ سے پہلے عید کافی ہے۔ انشاء اللہ ہم جمعہ بھی قائم کرنے والے ہیں۔ (الخطیب فی التاریخ ، عن ابوہریرہ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ یعنی جو لوگ دور دراز دیہاتوں سے آکر پہلی عید میں جمع ہوجائیں اور پھر واپس اپنے گاؤں دیہات میں چلے جائیں تو ان کے لیے دوبارہ جمعہ کے لیے آنا ضروری نہیں ہے۔ لیکن جمعہ پھر بھی قائم ہوگا اور اہل شہر جمعہ ادا کریں گے ۔
21128- من أدرك من الجمعة ركعة فليصل إليها أخرى. "هـ ك ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21127 ۔۔۔ اے لوگو ! تم نے (نماز عید پڑھ کر) خیر اور اجر حاصل کرلیا، اب ہم جمعہ بھی ادا کریں گے ، جو ہمارے ساتھ جمعہ ادا کرنا چاہے وہ جمعہ ادا کرے اور جو واپس اپنے گھر لوٹنا چاہے تو لوٹ جائے ۔ مالک بیر للطبرانی ، عن ابن عمر (رض) ، ابن ماجہ ، عن ابن عباس (رض) ، ابن ماجہ عن ابن عمر (رض) ، )
21129- من أدرك من الجمعة ركعة أضاف إليها أخرى، ومن أدركهم في التشهد صلى أربعا. "ق حل عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21128 ۔۔۔ جو جمعہ کی ایک رکعت پالے وہ اس کے ساتھ دوسری رکعت بھی پڑھ لے ۔ (ابن ماجہ ، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
21130- قد اجتمع في يومكم هذا عيدان، فمن شاء أجزأه عن الجمعة، وإنا مجمعون1 إن شاء الله. "د2 هـ ك ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترک جمعہ پر وعیدات :
21129 ۔۔۔ جس نے جمعہ کی ایک رکعت پالی وہ دوسری رکعت بھی اس کے ساتھ ملالے ، اور جو جماعت کو تشہد میں پائے وہ چار رکعت (یعنی ظہر کی نماز) ادا کرلے ۔ (السنن للبیہقی ، حلیۃ الاولیاء ، عن ابوہریرہ (رض))
21131- لقد هممت أن آمر رجلا يصلي بالناس ثم أحرق على رجال يتخلفون عن الجمعة، بيوتهم. "حم م عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترک جمعہ پر وعیدات :
21130 ۔۔۔ تمہارے اس روز میں دو عیدیں جمع ہوگئی ہیں ، جو (اہل دیہات کا فرد) چاہے اس کو پہلی عید جمعہ کے بدلے کافی ہے اور ہم انشاء اللہ جمعہ بھی قائم کریں گے ، (ابوداؤد ، ابن ماجہ ، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
21132- ألا هل عسى أحدكم أن يتخذ الصبة من الغنم على رأس ميل أو ميلين فيتعذر عليه الكلأ، فيرتفع ثم تجيء عليه الجمعة فلا يجيء ولا يشهدها وتجيء الجمعة فلا يشهدها وتجيء الجمعة فلا يشهدها حتى يطبع على قلبه. "هـ ك هب عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترک جمعہ پر وعیدات :
21131 ۔۔۔ میں نے ارادہ کیا ہے کہ کسی شخص کو نماز پڑھانے کا حکم دوں پھر ان لوگوں کو جو نماز جمعہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں ان کے گھروں سمیت جلا دوں ، (مسند احمد ، مسلم عن ابن مسعود (رض))
21133- من ترك ثلاث جمع تهاونا بها طبع الله على قلبه. "حم 4 ك عن أبي الجعد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترک جمعہ پر وعیدات :
21132 ۔۔۔ ممکن ہے تم میں سے کوئی شخص بکریوں کا ایک ریوڑ لے اور ایک دو میل دور چلا جائے پھر وہاں اس کو گھاس چارے کی مشکل ہو تو مزید دور نکل جائے پھر اس کو جمعہ کا دن آجائے لیکن وہ جمعہ میں حاضر نہ ہو اور پھر دوبارہ جمعہ آئے اور وہ حاضر نہ ہو پھر جمعہ آئے مگر وہ حاضر نہ ہو حتی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے دل پر (گمراہی کی) مہر ثبت کردیں ۔ (ابن ماجہ ، مستدرک الحاکم ، عن ابوہریرہ (رض))
21134- لينتهين أقوام عن ودعهم الجمعات، أو ليختمن الله على قلوبهم، ثم ليكونن من الغافلين. "حم4 ن هـ عن ابن عباس وابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترک جمعہ پر وعیدات :
21133 ۔۔۔ جس نے سستی اور کاہلی سے تین جمعہ چھوڑ دیئے اللہ پاک اس کے دل پر مہر لگا دیں گے ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، الترمذی ، ابن ماجہ ، النسائی ، مستدرک الحاکم عن ابی الجعد)
21135- من ترك ثلاث جمعات من غير عذر كتب من المنافقين. "طب عن أسامة بن زيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترک جمعہ پر وعیدات :
21134 ۔۔۔ لوگ جمعوں کو چھوڑنے سے باز آجائیں ورنہ اللہ پاک ان کے دلوں پر مہر لگا دیں گے پھر وہ غافلین میں سے ہوجائیں گے ۔ (مسند احمد ، النسائی ، ابن ماجہ ، عن ابن عباس (رض) ، و عن ابن عمر (رض))
21136- من ترك الجمعة ثلاث مرات متواليات من غير ضرورة طبع الله على قلبه. "حم ك عن أبي قتادة؛ حم ن هـ ك عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترک جمعہ پر وعیدات :
21135 ۔۔۔ جس شخص نے بغیر کسی عذر کے تین جمعے چھوڑ دیئے اس کو منافقین میں لکھ دیا جائے گا ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن اسامۃ بن زید (رض))
21137- من ترك الجمعة من غير عذر، فليتصدق بدينار، فإن لم يجد فبنصف دينار. "حم د ن هـ حب ك عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১১৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترک جمعہ پر وعیدات :
21136 ۔۔۔ جس نے بغیر کسی ضرورت کے پے درپے تین جمعے چھوڑ دیئے اللہ پاک اس کے دل پر مہر لگا دیں گے ۔ (مسند احمد ، مستدرک الحاکم عن ابی قتادہ ، مسند احمد ، النسائی ، ابن ماجہ مستدرک الحاکم عن جابر (رض))
21138- من ترك الجمعة بغير عذر، فليتصدق بدرهم أو نصف درهم أو صاع أو مد. "هق عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক: