কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪৬৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ سے محبت کا ذکر
34663 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ اگر تیری قوم زمانہ جاہلیت کے دور سے نئے نئے گذرے ہوئے نہ ہوتے تو میں بیت اللہ کے بارے میں حکم دیتاپھر اس کو گرایا جائے پھر میں اس میں وہ حصہ داخل کردیتا جو نکالا گیا ہے (حطیم) اور اس کو زمین کے ساتھ ملا دیتا اور اس کے دودروازے بناتا ایک دروازہ مشرق جانب اور دوسرا اور دروازہ مغربی جانب پس اس کے ذریعے میں ابراہیم (علیہ السلام) کی بنیاد پوری کردیتا۔ (ٕبیہقی مسابی بروایت عائشہ)
34663- "يا عائشة! لولا أن قومك حديثو عهد بجاهلية لأمرت بالبيت فهدم، فأدخلت فيه ما أخرج، وألزقته بالأرض، وجعلت له بابين، بابا شرقيا وبابا غربيا، فبلغت به أساس إبراهيم. " ق، ن - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ سے محبت کا ذکر
34664 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر یہ بات نہ ہوتی کہ لوگ کفر کے زمانے سے نئے نئے گذرے ہیں اور میرے پاس اتنا خرچہ نہیں جو اس بیت اللہ کی تعمیر پر پورا ہوجائے تو میں بیت اللہ تعالیٰ میں حجر سے پانچ گزداخل کرتا اور اس کے ایک دروازہ بناتا جس سے لوگ داخل ہوتے اور ایک جس سے لوگ نکلے۔ (نسائی نے مسلم بروایت عائشہ)
34664- "لولا أن الناس حديث عهدهم بكفر وليس عندي من النفقة ما يقوى على بنيانه لكنت أدخلت فيه من الحجر خمسة أذرع ولجعلت لها بابا يدخل الناس منه وبابا يخرج منه. " ن، م - عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ سے محبت کا ذکر
34665 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر آپ کی قوم زمانہ جاہلیت کے دور سے نئے نئے گذرے ہوئے نہ ہوتے تو میں اللہ کے راستے میں کعبہ کا خزانہ خرچ کرتا اور اس کے دروازے کو زمین تک بناتا اور اسی میں حجر سے (کچھ حصہ) داخل کردیتا۔ (ٕمسلم بروایت عائشہ)
34665- "لولا أن قومك حديثو عهد بجاهلية لأنفقت كنز الكعبة في سبيل الله ولجعلت بابها بالأرض ولأدخلت فيها من الحجر." م - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ سے محبت کا ذکر
34666 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر آپ کی قوم زمانہ جاہلیت کے دور سے نئی نئی گزاری ہوئی نہ ہوتی تو میں بیت اللہ کو کراتا اور اس کے دودروازے بناتا۔ (ترمذی نسائی بروایت عائشہ)
34666- "لولا أن قومك حديث عهد بالجاهلية لهدمت الكعبة وجعلت لها بابين." ت، ن - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ سے محبت کا ذکر
34667 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تیری قوم کفر کے زمانے سے قریب نہ ہوتی تو میں بیت اللہ کو توڑتا اور اس کو ابراہیم (علیہ السلام) کی بنیاد پر بناتا اور اس کے لیے ایک پیچھلا دروازہ بنادیتا کیونکہ جب قریش نے بیت اللہ کی تعمیر کی تو انھوں نے کمی کی۔ (احمد بن حنبل نسائی بروایت عائشہ)
34667- "لولا حداثة قومك بالكفر لنقضت البيت فبنيته على أساس إبراهيم وجعلت له خلفا، فإن قريشا لما بنت البيت استقصرت. " حم، ن عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین میں دھنسانے کا ذکر
34668 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک پناہ لینے والا بیت اللہ کی پناہ لے گا سو جب وہ لوگ زمین کے بیداء میں ہوں گے تو ان کو دھنسادیا جائے گا، عرض کیا گیا اے اللہ کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پس اس شخص کی حالت کیسی ہوئی جو مجبور ہو ؟ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسے بھی ان کے ساتھ دھنسا دیا جائے گا لیکن قیامت کے دن اس کی نسبت پر اٹھایا جائے گا۔ (احمد بن حنبل مسلم بروایت ام سلمہ)
34668- "يعوذ عائذ بالبيت فيبعث إليه بعث؛ فإذا كانوا ببيداء من الأرض خسف بهم؛ قيل: يا رسول الله! فكيف بمن كان كارها؟ قال: يخسف به معهم ولكنه يبعث يوم القيامة على نيته. " حم، م - عن أم سلمة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین میں دھنسانے کا ذکر
34669 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک لشکر کعبہ میں جنگ کرے گا جب وبیداء میں ہوگا تو ان سب کو دھنسا دیا جائے گا اول سے آخرتک پھر وہ اپنی نیتوں پر اٹھائیں جائیں گے ۔ (بخاری ابن ماجہ بروایت عائشہ)
34669- "يغزو جيش الكعبة فإذا كانوا ببيداء من الأرض خسف بأولهم وآخرهم ثم يبعثون على نياتهم. " خ، هـ - عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین میں دھنسانے کا ذکر
34670 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیت اللہ میں ایک لشکر جنگ کرے گا تو ان کو بیداء میں دھنسا دیا جائے گا۔ (نسائی بروایت ابوہریرة)
34670- " يغزو هذا البيت جيش فيخسف بهم بالبيداء. " ن - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین میں دھنسانے کا ذکر
34671 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میری امت میں سے ایک جماعت جو دھنسا دی جائے گی انھیں ایک شخص کی طرف بھیجا گیا ہوگا سو وہ مکہ آئے گا تو اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو روک دیں گے اور ان کو دھنسا دیں گے ان کے پچھاڑ نے کی جگہ ایک ہوگی اور نکلنے کی جگہ مختلف ان میں سے بعض کو زبردستی بھیجا جائے گا تو وہ مجبور ہو کر آئے گا۔ (طبرانی بروایت ام سلمہ)
34671- "طائفة من أمتي يخسف بهم يبعثون إلى رجل فيأتي مكة فيمنعهم الله تعالى ويخسف بهم، مصرعهم واحد ومصادرهم شتى، إن منهم من يكره فيجئ مكرها. " طب - عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین میں دھنسانے کا ذکر
34672 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس گھر کو محفوظ رکھاجائے گا ایسے لشکر سے جو اس میں لڑائی کرنا چاہے گا یہاں تک کہ جب وہ بیداء مقام پر پہنچیں تو اس کے درمیان والوں کو دھنسادیا جائے گا اور ان کا اول ان کے آخرکو پکارے گا پھر ان کو بھی دھنسا دیا جائے گا پس ان میں سے کوئی باقی نہیں رہے گا مگر ایک دھتکار ا ہو جو ان کے بارے میں خبردے گا۔ (احمدبن حنبل مسلم ، نسائی ابن ماجہ بروایت حفصہ)
34672- "ليؤمن هذا البيت جيش يغزونه حتى إذا كانوا ببيداء من الأرض يخسف بأوسطهم وينادي أولهم آخرهم ثم يخسف بهم فلا يبقى إلا الشريد الذي يخبر عنهم. " حم، م ن، هـ - عن حفصة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین میں دھنسانے کا ذکر
34673 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گویا میں اس شخص کی طرف دیکھ رہا ہوں سیاہ رنگ والا جس کی دونوں رانوں کے درمیان بعد ہے جو اس کو ایک ایک پتھر کرکے توڑے گا یعنی کعبہ کو۔ (احمدبن حنبل بخاری بروایت ابن عباس)
34673- "كأني أنظر إليه أسود أفحج ينقضها حجرا حجرا يعني الكعبة. " حم، خ - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین میں دھنسانے کا ذکر
34674 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں کعبہ میں داخل ہوگا اور اگر میں اپنے کام میں آگے بڑھوں تو میں اس میں پیچھے نہیں بٹتا جب میں اس کام میں داخل ہوجاؤں، میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ میں اپنے بعد اپنی امت پر مشقت ڈال رہا ہوں۔ (احمدبن حنبل ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ، مستدرک حاکم بروایت عائشہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2085 ۔
34674- "إني دخلت الكعبة ولو استقبلت من أمري ما استدبرت ما دخلتها، إني أخاف أن أكون قد شققت على أمتي من بعدي. " حم، د ت، هـ، ك - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین میں دھنسانے کا ذکر
34675 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں بھول گیا کہ میں آپ کو یہ حکم دیتا کہ آپ دوسینگوں کو ڈھانپ دیں کیونکہ یہ مناسب نہیں کر تبت اللہ میں ایسی چیز ہو جو نمازی کو مشغول کرے۔ (ابوداؤد بروایت عثمان بن طلحہ نحبی)
34675- "إني نسيت أن آمرك أن تخمر القرنين فإنه ليس ينبغي أن يكون في البيت شيء يشغل المصلي. " د - عن عثمان بن طلحة الحجبي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34676 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ عزوجل نے مکہ سے ہاتھیوں کو روکا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمانوں کو اس پر قدرت دی خبردار ! مکہ مجھ سے پہلے نہ کسی کے لیے حلا ہوا اور نہ میرے بعد کسی کے لیے حلال ہوگا ، خبردار میرے لیے دن کے کچھ وقت میں حلا ہوا، خبردار وہ مکہ میرے اس وقت سے حرام ہے نہ اس کے کانٹے چنے جائیں گے اور نہ اس کے درخت کاٹے جائیں گے اور نہ اس کی گری پڑی چیز کو اٹھایا جائے گا مگر اعلان کرنے والے کے لیے (اجازت ہوگی) وہ شخص جس کا کوئی شخص جس کا کوئی شخص قتل کردیا جائے تو وہ دوفکروں میں سے بہتر کو اختیار کرے یا دیت دے یا مقتول کے ورثہ کو قصاص دے ایک شخص نے عر ض کیا : اللہ کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مگر اوخر۔ (احمد بن حنبل ابن ابی شیبة بخاری ابوداؤد بروایت ابوہریرة ) یہ حدیث 34651 میں گذر چکی ہے۔
34676- "إن الله عز وجل حبس عن مكة الفيل وسلط عليها رسول الله والمؤمنين؛ ألا! فإنها لم تحل لأحد قبلي ولا تحل لأحد بعدي، ألا! وإنها حلت لي ساعة من نهار، ألا! وإنها ساعتي هذه حرام لا يختلى شوكها ولا يعضد شجرها ولا تلتقط ساقطتها إلا لمنشد: هو من قتل له قتيل فهو بخير النظرين: إما أن يعقل وإما أن يقاد أهل القتيل، فقال رجل: يا رسول الله! إلا الإذخر. " حم، ش، خ، د - عن أبي هريرة" مر برقم -
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34677 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مکہ کو اس دن سے حرام کیا جس دن آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا پس یہ اللہ کی حرمت کے ساتھ قیامت کے دن تک حرام ہے مجھ سے پہلے نہ کسی کے لیے حلال ہوا اور نہ میرے بعد کسی کے لیے حلال ہوگا اور میرے لیے کبھی حلال نہیں ہوا مگر زمانہ کا ایک وقت ، اس کے شکار کو نہیں بھگایا جائے گا اور نہ اس کے کانٹے چنے جائیں گے اور نہ اس کی گھاس کو جمع کیا جائے گا اور نہ اس کی گری پری چیز کسی کے لیے حلال ہوگی مگر اعلان کرنے والے کے لیے تو عباس (رض) نے عرض کیا : مگر اذخریا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیونکہ بیشک وہ ضروری ہے زینت کے لیے اور گھروں کے لیے ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مگر اوخر کیونکہ بیشک وہ حلال ہے۔ (بخاری بروایت ابن عباس یہ حدیث 34652 میں گزر چکی ہے) ۔
34677- "إن الله حرم مكة يوم خلق السماوات والأرض، فهي حرام بحرمة الله إلى يوم القيامة؛ لم تحل لأحد قبلي ولا تحل لأحد بعدي، وتحل لي قط إلا ساعة من الدهر، لا ينفر صيدها ولا يعضد شوكها ولا يختلى خلاها ولا تحل لقطتها إلا لمنشد. فقال العباس: إلا الإذخر يا رسول الله فإنه لا بد منه للقين والبيوت، قال: إلا الإذخر فإنه حلال. "خ - عن ابن عباس". مر برقم 465.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34678 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حمدو صلوة کے بعد اللہ تعالیٰ نے مکہ کو حرام قرار دیا اور لوگوں نے اس کو حرام قرار نہیں دیا اور میرے لیے اللہ نے دن کے کچھ وقت میں حلال کیا اور یہ آج حرام ہے جیسا کہ آج اللہ عزوجل نے پہلی مرتبہ اس کو حرام قرار دیا اللہ تعالیٰ کے ہاں لوگوں میں سب سے زیادہ سرکش تین آدمی ہیں ایک وہ شخص جو اس میں قتل کیا جائے اور دوسرا وہ جو شخص جو اپنے قاتل کے علاوہ کسی کو قتل کرے اور تیسرا وہ شخص جو جاہلیت کی عداوت کو تلاش کرے۔ (احمد بن حنبل بروایت ابوشریح)
34678- "أما بعد فإن الله هو حرم مكة ولم يحرمها الناس، وإنما أحلها لي ساعة من النهار وهي اليوم حرام كما حرمها الله عز وجل أول مرة، وإن أعتى الناس على الله عز وجل ثلاثة: رجل قتل فيها ورجل قتل غير قاتله، ورجل طلب بذحل الجاهلية. " حم؛ ق عن أبي شريح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34679 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ عزوجل کے لیے فرشتے ہیں جو حرم کے اردگرد کھڑے پتھروں پر اس دن جس دن اللہ تعالیٰ نے دنیا کو پیدا کیا قیامت کے قائم ہونے تک دعا کرتے ہیں اس شخص کے لیے جو اپنے شہر سے پیدل حج کرے۔ (دیلمی بروایت جابر)
34679- "إن لله عز وجل ملائكة موكلين بأنصاب الحرم منذ خلق الله الدنيا إلى أن تقوم الساعة يدعون لمن حج من مصره ماشيا. " الديلمي - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34680 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نی فرمایا : نہیں ہلاک ہوئی کسی کی قوم کبھی بھی اور اسی نبی کے لیے جس کی قوم کو عذاب دیا گیا کوئی محفوظ جگہ نہ تھی، سوائے حرم کے ۔ (دیلمی بروایت عباس)
34680- "لم يهلك قوم نبي قط فيكون للنبي الذي عذب قومه أمان دون الحرم. " الديلمي - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34681 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کو تم پکڑو کہ حرم کے درخت میں سے کچھ کاٹ رہا ہو تو اس کا سامان تمہارا ہے حرم کے درخت کونہ اکھیڑا جائے گا اور نہ کاٹا جائے گا۔ (طحاوی احمد ابن حنبل بیہقی بروایت سعدبن ابی وقاص)
34681- "من أخذتموه يقطع من شجر الحرم شيئا فلكم سلبه، لا يعضد شجرها ولا يقطع. " ط، حم، ق - عن سعد بن أبي وقاص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34682 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لوگو ! اللہ عزوجل نے اس دن سے مکہ کو حرام کیا جس دن آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور وہ قیامت تک حرام رہے گا نہ اس کے درخت کاٹے جائیں گے اور نہ اس کا شکار بھگایا جائے گا اور نہ اس کی گری پڑی چیز کی جائے گی مگر اعلان کرنے والے کے لیے (اجازت ہوگی) تو عباس ( (رض) ) نے فرمایا مگر اذخر تو (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا مگر اذخر ۔ٕ(ابن ماجہ بروایت صفیہ بنت شیبہ)
34682- "يا أيها الناس! إن الله عز وجل حرم مكة يوم خلق السماوات والأرض، وهي حرام إلى يوم القيامة، لا يعضد شجرها ولا ينفر صيدها ولا يأخذ لقطتها إلا منشد، فقال العباس: إلا الإذخر، فقال: إلا الإذخر. " هـ - عن صفية بنت شيبة".
tahqiq

তাহকীক: