কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
طلاق کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০২ টি
হাদীস নং: ২৭৯১০
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27910 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس ایک شخص آیا اس نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دیں ، اور پھر کہا : تو مجھ پر حرام ہے ، سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : یہ عورت میں تمہارے پاس کبھی بھی واپس نہیں کروں گا ۔ (رواہ عبدالرزاق والبیہقی)
27910- عن عمر "أنه أتاه رجل طلق امرأته تطليقتين، ثم قال: أنت علي حرام فقال عمر: لا أردها إليك أبدا". "عب، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯১১
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27911 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں جو شخص اپنی بیوی کو کہے ” تو مجھ پر حرام ہے “ تو یہ تین طلاقیں ہوں گی ، (رواہ عبدالرزاق)
27911- عن علي أنه قال: "في الرجل يقول لامرأته: "أنت علي حرام قال: هي ثلاث". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯১২
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27912 ۔۔۔ ابن تیمی اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) اور حضرت زید (رض) دونوں میاں بیوی میں تفریق کردیتے تھے جبکہ خاوند بیوی کو کہے : تو مجھ پر حرام ہے۔
27912- عن ابن التميمي عن ابيه "أن عليا وزيدا فرقا بين رجل وامرأته قال: علي حرام".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯১৩
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27913 ۔۔۔ ابو حسان اعرض یاخلاس بن عمرو بن عدی بن قیس جو کہ بنی کلاب میں سے ہے نے اپنی بیوی کو اپنے اوپر حرام کردیا ، سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے اس سے فرمایا : قسم ہے ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر تم نے اس عورت کو کسی دوسرے شخص سے نکاح کرنے سے پہلے ہاتھ تک لگایا میں تمہیں رجم کر دوں گا (رواہ عبدالرزاق)
27913- عن أبي حسان الأعرج أو خلاس بن عمرو بن عدي بن قيس أحد بني كلاب "جعل امرأته عليه حراما فقال له علي بن أبي طالب: والذي نفسي بيده لئن مسستها قبل أن تزوج غيرك لأرجمنك". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯১৪
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27914 ۔۔۔ شعبی (رح) روایت کی ہے کہ وہ کہتے ہیں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے بیوی کو اپنے اوپر حرام کرنے کے متعلق جو کچھ فرمایا میں اس کا تم سب سے زیادہ جاننے والا ہوں ، البتہ میں تمہیں مقدم ہونے کا حکم دوں گا اور تمہیں مرخر ہونے کا حکم دوں گا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27914- عن الشعبي قال: "أنا أعلمكم بما قال علي في الحرام قال: لآمرك أن تقدم ولآمرك أن تؤخر". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯১৫
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27915 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) مکرہ (مجبور) کی طلاق کو کچھ نہیں سمجھتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27915- عن علي أنه "كان لا يرى طلاق المكره شيئا". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯১৬
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27916 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : ہر شخص کی طلاق جائز ہے سوائے پاگل کے ۔ (رواہ عبدالرزاق والبیہقی)
27916- عن علي قال: "كل طلاق جائز إلا طلاق المعتوه". "عب، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯১৭
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27917 ۔۔۔ حس روایت کی ہے کہ ایک شخص نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے پوچھا کہ میں نے کہہ دیا ہے : اگر میں فلاں عورت کے ساتھ شادی کروں تو اسے طلاق ہے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : اس کا کچھ اعتبار نہیں ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27917- عن الحسن قال: "سأل رجل عليا قال: قلت: إن تزوجت فلانة فهي طالق فقال علي: ليس بشيء". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯১৮
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27918 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں : جو مرد عورت کا معاملہ عورت کے ہاتھ میں دے دے تو فیصلہ جو عورت اپنے متعلق کرے گی اور اس کی علاوہ برابر ہوگا ، معاملہ اس کے ہاتھ میں ہوگا جب تک کلام نہ کرے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27918- عن علي قال: "إذا جعل أمرها بيدها فالقضاء ما قضت هي وغيرها سواء وهي بيدها حتى تتكلم". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯১৯
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27919 ۔۔۔ ابراہیم اور شعبی (رح) سے مروی ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : جو شخص اپنی بیوی کو اختیار دے اور عورت اختیار قبول کرے تو یہ ایک طلاق بائنہ ہوگی ، اور اگر اپنے شوہر کو اختیار کرے تو یہ ایک طلاق ہوگی اور خاوند کو رجوع کا حق ہوگا ۔ جبکہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) اور حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں : اگر عورت نے اپنے نفس کو اختیار کیا (یعنی اختیار قبول کرلیا) تو یہ ایک طلاق ہوئی اور خاوند کو رجوع کا حق ہوگا اور اگر اپنے شوہر کو اختیار کرے تو کچھ نہیں ہوگا ۔ جبکہ حضرت زید (رض) فرماتے ہیں : اگر عورت اپنے نفس کو اختیار کرے تو اسے تین طلاقیں ہوں گی ۔ (رواہ عبدالرزاق والبییہقی)
27919- عن إبراهيم والشعبي عن علي "في الرجل يخير امرأته قال: إن اختارت نفسها فهي واحدة بائنة، وإن اختارت زوجها فهي واحدة وهو أحق بها قال: وقال عمر بن الخطاب وعبد الله بن مسعود: إن اختارت نفسها فهي واحدة وهو أحق بها، وإن اختارت زوجها فلا شيء قال: قال زيد بن ثابت: إن اختارت نفسها فهي ثلاث". "عب، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯২০
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27920 ۔۔۔ ابن جعفر محمد بن علی (رح) کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : جو شخص اپنی بیوی کو اختیار دے اور بیوی اپنے خاوند کو اختیار کرے تو اس میں کچھ نہیں اور اگر اپنے نفس کو اختیار کرے تو یہ ایک طلاق ہوگی اور خاوند کو رجوع کا حق حاصل ہوگا ۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے کہا گیا : اگر اس کے علاوہ کچھ اور ہو ۔ آپ (رض) نے فرمایا : یہ ایسی چیز ہے جسے لوگوں نے صحیفوں میں پایا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق والبیہقی)
27920- عن ابن جعفر محمد بن علي قال: "قال علي بن أبي طالب فيمن يخير امرأته إن اختارت زوجها فلا شيء، وإن اختارت نفسها فهي واحدة، وزوجها أحق برحمتها، فقيل له: فإن تحدث عنه بغير هذا؟ قال: إنما شيء وجدوه في الصحف". "عب، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯২১
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27921 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : لڑکا جب تک بالغ نہ ہوجائے اس کی طلاق جائز نہیں (رواہ عبدالرزاق)
27921- عن علي قال: "لا يجوز على الغلام طلاق حتى يحتلم". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯২২
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27922 ۔۔۔ عامر روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا جو شخص اپنی بیوی کو اپنے اوپر حرام کر دے اور یوں کہے : تو مجھ پر ایسے ہی حرام ہے جس طرح یعقوب (علیہ السلام) نے اپنے اوپر گوشت حرام کردیا تھا ، چنانچہ وہ عورت خاوند پر حرام ہوجائے گی ۔ (رواہ عبد بن حمید)
27922- عن عامر "أن عليا قال في الرجل جعل امرأته عليه حراما قال: حرمت عليه كما حرم إسرائيل على نفسه لحم الجمل فحرم عليه". "عبد بن حميد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯২৩
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27923 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں : جب حفص بن مغیرہ نے اپنی بیوی فاطمہ کو طلاق دی تو فاطمہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی آپ نے حفص سے کہا : اپنی بیوی کو متعہ دو اگرچہ وہ ایک صاع ہی کیوں نہ ہو ۔ (رواہ ابو نعیم)
27923- عن جابر قال: "لما طلق حفص بن المغيرة امرأته فاطمة أتت النبي صلى الله عليه وسلم فقال له: "أمتعها ولو بصاع". "أبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯২৪
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27924 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا : طلاق مردوں کا کام ہے اور عدت عورتوں کا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27924- عن ابن عباس قال: "الطلاق للرجال ما كانوا والعدة للنساء ما كن". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯২৫
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
25 279 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : طلاق نہیں ہوتی مگر نکاح کے بعد ۔ (رواہ البیہقی) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرہ الحفاظ 6219 ۔ 6220 ۔
27925- عن علي قال: "لا طلاق إلا بعد نكاح". "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯২৬
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27926 ۔۔۔ ” ایضا “ حسن روایت کی ہے کہ ایک شخص نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے سوال کیا کہ میں نے کہہ دیا ہے کہ اگر میں فلاں عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق ہے ، سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : اس سے شادی کرلو طلاق نہیں ہوئی ۔ (رواہ البیہقی)
27926- "أيضا" عن الحسن" أن رجلا سأل علي بن أبي طالب قال: قلت: إن تزوجت فلانة فهي طالق قال علي: تزوجها فلا شيء عليك". "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯২৭
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27927 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : مکرہ (زبردستی کیا ہوا) کی طلاق نہیں ہوتی ۔ (رواہ البیہقی)
27927- عن علي قال: "لا طلاق لمكره". "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯২৮
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27928 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے مروی ہے کہ جو شخص اپنی بیوی کو ایک طلاق یا دو طلاق دے دے ، پھر عورت دوسرے خاوند سے نکاح کرے اور وہ بھی اسے طلاق دے دے ، آپ نے فرمایا : اگر عورت شادی کرنے کے بعد اس کے پاس واپس لوٹی ہے تو طلاق بھی واپس لوٹ آئے گی ، اگر عدت کے دوران شادی کی ہے تو خاوند باقی ماندہ طلاقوں کا مالک ہوگیا ۔ (رواہ البییہقی وضعفہ)
27928- عن علي "في الرجل يطلق امرأته تطليقة أو تطليقتين، ثم تزوج فيطلقها زوجها؟ قال: إن رجعت إليه بعدما تزوجت ائتنف الطلاق، فإن تزوجها في عدتها كانت عنده على ما بقي". "ق وضعفه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৯২৯
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27929 ۔۔۔ ” ایضاء “ مزیدہ بن جابر اپنے والد دے روایت نقل کرتے ہیں کہ انھوں نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو فرماتے سنا اپنے خاوند کے باس باقی ماندہ طلاقیں لے کر آتی ہے۔ (رواہ البیہقی وقال ھذا اصح من الاول)
27929- "أيضا" عن مزيدة بن جابر عن أبيه أنه سمع عليا يقول: "هي عنده على ما بقي الطلاق".
"ق وقال هذا أصح من الأول".
"ق وقال هذا أصح من الأول".
তাহকীক: