কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
شفعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৫ টি
হাদীস নং: ১৭৭২৫
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الشفعہ ۔۔۔ از قسم افعال :
17725 ۔۔۔ حکم (رح) سے مروی ہے کہ انھوں نے ایک شخص سے سنا کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) اور حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمسائیگی کے ساتھ شفعہ کا فیصلہ فرمایا ۔ (مصنف عبدالرزاق (رح) ، مسند احمد ، الددروفی)
17725- عن الحكم عمن سمع عليا وابن مسعود يقولان: "قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم بالجوار". "عب حم" والدورقي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২৬
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الشفعہ ۔۔۔ از قسم افعال :
17726 ۔۔۔ ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم (رح) سے مروی ہے کہ ابان بن عثمان (رض) اپنے والد حضرت عثمان (رض) کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ آپ (رض) نے ارشاد فرمایا :
شفعہ کنوئیں میں ہے اور نہ کھجور کے شگوفے میں ۔ اور حد فاصل ہر طرح کے شفعہ کو منقطع کردیتی ہے۔ (ابوعبید ، شعب الایمان للبیھقی)
شفعہ کنوئیں میں ہے اور نہ کھجور کے شگوفے میں ۔ اور حد فاصل ہر طرح کے شفعہ کو منقطع کردیتی ہے۔ (ابوعبید ، شعب الایمان للبیھقی)
17726- عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم عن أبان بن عثمان عن عثمان قال: "لا شفعة في بئر ولا فحل والأرف تقطع كل شفعة". أبو عبيد "هق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২৭
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الشفعہ ۔۔۔ از قسم افعال :
17727 ۔۔۔ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کا ارشاد مبارک ہے : جب حدود متعین ہوجائیں تو کسی چیز کے انتظارکا حکم نہیں ہے اور کوئی شفعہ نہیں (الطحاوی)
17727- عن عثمان قال: "لا مكابلة إذا وقعت الحدود فلا شفعة". "الطحاوي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২৮
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الشفعہ ۔۔۔ از قسم افعال :
17728 ۔۔۔ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کا فرمان ہے : جب زمین میں حدود متعین ہوجائیں تو اس میں شفعہ نہیں رہتا ، اور کنوئیں اور کھجور کے شگوفے میں شفعہ نہیں رہتا ۔ (مؤطا امام مالک (رح) ، مصنف عبدالرزاق ، شعب الایمان للبیھقی)
17728- عن عثمان قال: "إذا وقعت الحدود في الأرض فلا شفعة فيها ولا شفعة في بئر ولا فحل" يعني النخل. "مالك عب هق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২৯
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الشفعہ ۔۔۔ از قسم افعال :
17729 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کا ارشاد ہے : جب زمین تقسیم ہوجائے اور حدود طے ہوجائیں تو اس میں شفعہ نہیں رہتا ۔ (مصنف عبدالرزاق)
17729- عن عمر قال: "إذا قسمت الأرض وحدت الحدود فلا شفعة فيها"."عب".
তাহকীক: