কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
شفعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৫ টি
হাদীস নং: ১৭৭০৫
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بسم اللہ الرحمن الرحیم :
حرف شین :
اس میں تین مضامین ہیں۔
شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
حرف شین :
اس میں تین مضامین ہیں۔
شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17705 ۔۔۔ شفعہ صرف گھر میں ہے یا زمین میں ۔ (شعب الایمان للبیھقی عن ابوہریرہ (رض))
17705- "لا شفعة إلا في دار أو عقار". "هق" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭০৬
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال :
17706 ۔۔۔ حصہ دار ہر (حصہ) شے میں شفعہ کا حق رکھتا ہے۔ (مصنف عبد الرزاق عن ابن ابی ملکیہ مرسلا)
17706- "الشريك شفيع في كل شيء". "عب" عن أبي مليكة مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭০৭
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال :
17707 ۔۔۔ غیر مقسوم (مشترک) شی میں ہر حصہ دار شفعہ کا حق رکھتا ہے۔ لیکن جب (تقسیم کے ساتھ ہر ایک حصہ دار کی) حدود متعین ہوجائیں اور راستے بھی جدا ہوجائیں تو کسی (حصہ دار) کو شفعہ کا حق نہیں ۔ (مؤطا امام مالک (رح) ، الشافعی عن الزھری عن ابی سلمۃ و سعید بن المسیب مرسلا ، السنن للبیھقی ، ابن حبان ، ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض) ، الشعبی ، السنن للبیھقی عن جابر (رض))
17707- "الشفعة فيما لا يقسم، فإذا وقعت الحدود وصرفت الطرق فلا شفعة". "مالك والشافعي عن الزهري عن أبي سلمة وسعيد بن المسيب، مرسلا؛ "ق حب كر" عنه عنهما عن أبي هريرة، الشعبي "ق" عن جابر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭০৮
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال :
17708 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (ایسی زمینوں میں) شفعہ کا فیصلہ فرمایا جو ہنوز تقسیم نہیں ہوئیں ، اور ان کی حدود معلوم تھیں ۔ (مسند ابی دادؤ الطیالسی عن جابر (رض))
17708- "قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم بالشفعة فيما لم يقسم وتعرف حدوده". "ط" عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭০৯
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال :
17709 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمسائیگی کی وجہ سے (شفعہ کا) فیصلہ فرمایا ۔ (مسند احمد عن علی (رض) وابن مسعود (رض) معا)
17709- "قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم بالجوار". "حم" عن علي وابن مسعود معا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১০
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال :
17710 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمسائے کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرمایا ۔ (نسائی عن جابر (رض))
17710- "قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم بالشفعة للجار". "ن" عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১১
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال :
17711 ۔۔۔ جب حدود واقع ہوجائیں اور راستے جدا ہوجائیں تو پھر ان میں شفعہ کا کسی کو حق نہیں ۔ (ترمذی حسن صحیح ، السنن للبیھقی عن جابر (رض) الکبیر للطبرانی عن زید بن ثابت (رض))
17711- "إذا وقعت الحدود وصرفت الطرق فلا شفعة"."ت": حسن صحيح "ق" عن جابر؛ "طب" عن زيد بن ثابت.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১২
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال :
17712 ۔۔۔ جو شخص اپنی زمین یا گھر فروخت کرے تو زمین کا پڑوسی اور گھر کا پڑوسی اس کو خریدنے کا زیادہ حق دار ہے جب وہ اس کی قیمت ادا کرسکے ۔ (الکبیر للطبرانی عن سمرۃ (رض))
17712- "من باع أرضا أو دارا فإن جار الأرض وجار الدار هو أحق بابتياعها إذا قام بثمنها"."طب" عن سمرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১৩
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شریک کو اطلاع دیئے بغیر فروخت کرنے کی ممانعت :
17713 ۔۔۔ جس کے باغ (وغیرہ) میں کوئی دوسرا حصہ دار ہو تو وہ اپنا حصہ فروخت نہ کرے جب تک حصہ دار کو پیش کش نہ کر دے ۔ (ترمذی منقطع ، مستدرک الحاکم عن جابر (رض))
17713- "من كان له شريك في حائط فلا يبع نصيبه من ذلك حتى يعرضه على شريكه"."ت": منقطع، "ك" عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১৪
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شریک کو اطلاع دیئے بغیر فروخت کرنے کی ممانعت :
17714 ۔۔۔ جس کے باغ (وغیرہ) میں کوئی شخص اس کا پڑوسی ہو یا حصہ دار ہو تو وہ اس کو فروخت کرنے سے پہلے اس پر پیش کر دے ۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابن عمر (رض))
17714- "من كان له جار في حائط أو شريك فلا يبعه حتى يعرض عليه". "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১৫
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شریک کو اطلاع دیئے بغیر فروخت کرنے کی ممانعت :
17715 ۔۔۔ پڑوسی ملی ہوئی جگہ کا زیادہ حق دار ہے جو بھی ہو ۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابن عمر (رض))
17715- "الجار أحق بصقبه ما كان". "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১৬
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شریک کو اطلاع دیئے بغیر فروخت کرنے کی ممانعت :
17716 ۔۔۔ (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شفعہ کا فیصلہ فرمایا) ہر مشترک شئی میں جو تقسیم نہیں ہوئی ، گھر ہو یا باغ ۔ کسی بھی حصہ دار کو (اپنا حصہ فروخت کرنا جائز نہیں جب تک اپنے شریک کو اطلاع نہ کردے ۔ پھر شریک لے یا چھوڑ دے ۔ اگر اس نے بغیر اطلاع کے فروخت کردیا تو شریک خریدنے والے سے خریدنے کا حق باقی رکھتا ہے۔ (مسند احمد ، نسائی ، عن جابر (رض))
17716- "قضى في كل شركة لم تقسم ربعة أو حائط لا يحل له أن يبيع حتى يؤذن شريكه فإن شاء أخذ وإن شاء ترك، فإذا باع ولم يؤذنه فهو أحق به".حم ن" عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১৭
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شریک کو اطلاع دیئے بغیر فروخت کرنے کی ممانعت :
17717 ۔۔۔ ہمسایہ اپنی ملی ہوئی جگہ کا زیادہ حق دار ہے جب وہ اس کا ضرورت مند ہو۔ (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی ، السنن لسعید بن منصور عن الشرید بن سوید)
17717- "الجار أحق بصقبه ما كان أحوج إليه". "حم طب ص" عن الشريد بن سويد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১৮
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شریک کو اطلاع دیئے بغیر فروخت کرنے کی ممانعت :
17718 ۔۔۔ شفعہ کا حق بچہ کو ہے نہ غائب کو اور نہ ایک حصہ دار کو دوسرے حصہ دار پر شفعہ کا حق ہے جب وہ اس کو پہلے خریدنے کی اطلاع دیدے اور شفعہ رسی کھولنے کے مترادف ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، شعب الایمان للبیھقی ، الخطیب فی التاریخ عن ابن عمر (رض))
کلام : ۔۔۔ یہ حدیث امام بیہقی (رح) نے اپنی کتاب السنن الکبری میں باب روایۃ الفاظ منکرۃ یذکرھا بعض الفقہاء فی مسائل الشفعۃ میں تخریج فرمائی ہے۔ جس سے اس کے درجہ ضعف کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔
کلام : ۔۔۔ یہ حدیث امام بیہقی (رح) نے اپنی کتاب السنن الکبری میں باب روایۃ الفاظ منکرۃ یذکرھا بعض الفقہاء فی مسائل الشفعۃ میں تخریج فرمائی ہے۔ جس سے اس کے درجہ ضعف کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔
17718- "لا شفعة لصغير ولا لغائب ولا لشريك على شريك إذا سمعه بالشراء سبقه، والشفعة كحل العقال". "طب هق" والخطيب عن ابن عمر
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১৯
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شریک کو اطلاع دیئے بغیر فروخت کرنے کی ممانعت :
17719 ۔۔۔ نصرانی کو شفعہ کا حق نہیں ۔ (الکامل لابن عدی ، شعب الایمان للبیھقی عن انس (رض))
کلام : ۔۔۔ امام بیہقی (رح) نے کتاب الشفعہ میں اس کی تخریج فرمائی ہے۔ ابو احمد (رح) فرماتے ہیں احادیث مظلمۃ جدا وخاصۃ اذا روی عن الثوری ۔ یہ انتہائی تاریک روایات ہیں (بوجہ ضعیف ومنکر ہونے کے) اور خصوصا جب کہ ثوری (رح) سے نقل کی جائیں ، امام بیہقی (رح) مجمع الزوائد 4 ۔ 159 میں فرماتے ہیں ، امام طبرانی (رح) نے اپنی معجم الاوسط میں اس کو روایت فرمایا ہے اور اس میں ایک روای نایل بن نجیح ہے جس کو ابوحاتم کے علاوہ اکثر حضرت نے ضعیف قرار دیا ہے۔
کلام : ۔۔۔ امام بیہقی (رح) نے کتاب الشفعہ میں اس کی تخریج فرمائی ہے۔ ابو احمد (رح) فرماتے ہیں احادیث مظلمۃ جدا وخاصۃ اذا روی عن الثوری ۔ یہ انتہائی تاریک روایات ہیں (بوجہ ضعیف ومنکر ہونے کے) اور خصوصا جب کہ ثوری (رح) سے نقل کی جائیں ، امام بیہقی (رح) مجمع الزوائد 4 ۔ 159 میں فرماتے ہیں ، امام طبرانی (رح) نے اپنی معجم الاوسط میں اس کو روایت فرمایا ہے اور اس میں ایک روای نایل بن نجیح ہے جس کو ابوحاتم کے علاوہ اکثر حضرت نے ضعیف قرار دیا ہے۔
17719- "لا شفعة للنصراني". "عد هق" عن أنس
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২০
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الشفعہ ۔۔۔ از قسم افعال :
17720 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) سے مروی ہے ارشاد فرمایا : جب حدود متعین ہوجائیں اور (حصہ دار) اپنے حقوق (حصوں) کو جان لیں تو پھر ان کے درمیان شفعہ باقی نہیں رہتا ۔ (مصنف عبدالرزاق ، مصنف ابن ابی شیبہ ، الطحاوی ، السنن للبیقھی)
17720- عن عمر قال: "إذا وقعت الحدود وعرف الناس حقوقهم فلا شفعة بينهم". "عب ش" والطحاوي "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২১
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الشفعہ ۔۔۔ از قسم افعال :
17721 ۔۔۔ حفص (رح) سے مروی ہے کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے قاضی شریح (رح) کو فرمان شاہی لکھا کہ ہمسائیگی کے ساتھ شفعہ کا فیصلہ کرو ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ (رح))
17721- عن حفص "أن عمر كتب إلى شريح أن يقضي بالجوار". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২২
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الشفعہ ۔۔۔ از قسم افعال :
17722 ۔۔۔ ابن ابی ملیکہ (رح) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہر (مشترک) شئی میں شفعہ کا فیصلہ فرمایا ۔ (مصنف عبدالرزاق)
17722- عن ابن أبي مليكة قال: "قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم بالشفعة في كل شيء"."عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২৩
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الشفعہ ۔۔۔ از قسم افعال :
17723 ۔۔۔ ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم (رح) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شفعہ پانی (کنوئیں چشمے وغیرہ) راستے اور کھجور کے شگوفے میں نہیں ہوتا ۔ (جس سے کھجور کے درختوں پر پھل آتا ہے) (مصنف عبدالرزاق)
17723- عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "لا شفعة في ماء ولا طريق ولا فحل" يعني: النخل. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২৪
شفعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الشفعہ ۔۔۔ از قسم افعال :
17724 ۔۔۔ شعبی (رح) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑوس کے ساتھ (شفعہ کا) فیصلہ فرمایا (مصنف عبدالرزاق)
17724- عن الشعبي قال: "قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم بالجوار". "عب".
তাহকীক: