কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৭ টি
হাদীস নং: ২৪৪৮১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ اعتکاف کے بیان میں :
24481 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رمضان المبارک کے پہلے دو عشروں میں نمازیں پڑھتے تھے اور سوتے بھی تھے اور جب آخری عشرہ داخل ہوتا تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ازار کس لیتے اور نماز میں (ہمہ وقت ) مصروف رہتے (رواہ ابن النجار )
24481- عن عائشة قالت: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يخلط بين عشرتين من رمضان بين صلاة ونوم فإذا دخل العشر شد الإزار وصلى أو قال: شمر الإزار واجتهد". "ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৮২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ اعتکاف کے بیان میں :
24482 ۔۔۔ عامر بن مصعب کی روایت ہے کہ حضرت عائشہ (رض) اپنے بھائی حضرت عبدالرحمن (رض) کے انتقال کے بعد ان کی طرف سے اعتکاف کرتی تھیں (رواہ سعید بن المنصور )
24482- عن عامر بن مصعب أن عائشة اعتكفت عن أخيها عبد الرحمن بعد ما مات. "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৮৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ اعتکاف کے بیان میں :
24483 ۔۔۔ ” مسند ابی (رض) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (ہر حال) رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھتے تھے چنانچہ ایک سال آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر پر تشریف لے گئے اور اعتکاف نہ کیا پھر آئندہ سال بیس (20) دن اعتکاف کیا ۔ مرواہ الطبرانی واحمد بن حنبل وابو داؤد والنسائی وابن ماجہ وابن خزیمۃ وابو عوانۃ وابن حبان والحاکم والضیاء المقدسی )
24483- "من مسند أبي رضي الله عنه" "أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يعتكف العشر الأواخر من رمضان فسافر عاما فلم يعتكف فلما كان العام المقبل اعتكف عشرين يوما". "ط حم د ن هـ وابن خزيمة وأبو عوانة
حب ك ض"
حب ك ض"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৮৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ اعتکاف کے بیان میں :
24484 ۔۔۔ حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ (ایک سال ) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر پر ہونے کی وجہ سے (رمضان کے) آخری عشرہ میں اعتکاف نہ کرسکے پھر آئندہ سال بیس دن اعتکاف کیا (رواہ البزار)
24484- عن أنس قال: "كان النبي صلى الله عليه وسلم لم يعتكف العشر الأواخر فسافر سفرا فاعتكف في السنة الأخرى عشرين يوما". "ز".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৮৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر لیلۃ القدر کا بیان :
24485 ۔۔۔ روایت ہے کہ زر بن حبیش سے شب قدر کے بارے میں پوچھا گیا انھوں نے جواب دیا کہ حضرت عمر (رض) حضرت حذیفہ (رض) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بہت سارے صحابہ کرام (رض) کو یقین تھا کہ ستائیسویں رات شب قدر ہے (رواہ ابن ابی شیبۃ )
24485- عن زر بن حبيش "أنه سئل عن ليلة القدر فقال: كان عمر وحذيفة وناس من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يشكون أنها ليلة سبع وعشرين". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৮৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر لیلۃ القدر کا بیان :
24486 ۔۔۔ ابن عباس (رض) روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : البتہ تم جانتے ہو کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شب قدر کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے کہ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں اسے تلاش کرو پھر تم کون سی طاق راتوں میں اسے سمجھتے ہو مرواہ احمد بن حنبل وابن ابی شیبۃ )
24486- عن ابن عباس عن عمر قال: "لقد علمتم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال في ليلة القدر: اطلبوها في العشر الأواخر وترا ففي أي الوتر ترونها؟ ". "حم ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৮৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر لیلۃ القدر کا بیان :
24487 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) کی روایت ہے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شب قدر کے بارے میں فرمایا : اسے آخری عشرہ میں تلاش کرو ۔
24487- عن عمر قال: "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم في ليلة القدر: التمسوها في العشر الأواخر". "ابن أبي عاصم في الإعتكاف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৮৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر لیلۃ القدر کا بیان :
24488 ۔۔۔ ” مسند علی (رض) “ حضرت علی فرماتے ہیں کہ میں گھر سے باہر نکلا جس وقت کہ چاند طلوع ہوچکا تھا اور یوں لگتا تھا گویا کہ وہ پیالے کا ٹکڑا ہو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آج کی رات شب قدر ہے (رواہ احمد بن حنبل فی مسندہ )
24488- "مسند علي رضي الله عنه" عن علي قال: "خرجت حين بزغ القمر كأنه فلق جفنة، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: الليلة ليلة القدر". "حم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৮৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر لیلۃ القدر کا بیان :
24489 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن انیس (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مجھے لیلۃ لقدر دکھلا دی گئی تھی لیکن پھر بھلا دی گئی البتہ میں نے دیکھا کہ اس رات کی صبح کو میں نے کیچڑ میں سجدہ کیا چنانچہ تیسویں رات بارش برسی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو آپ کی پیشانی اور ناک پر کیچڑ کا اثر تھا ۔ حضرت عبداللہ بن انیس (رض) کہتے ہیں وہ تیسویں رات تھی ۔ (رواہ ابن جریر)
24489- عن عبد الله بن أنيس "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: أريت ليلة القدر، ثم أنسيتها وأراني صبيحتها أسجد في ماء وطين فمطرنا ليلة ثلاث وعشرين، فصلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم وانصرف وأن أثر الماء والطين على جبهته وأنفه، وكان عبد الله بن أنيس يقول: هي ليلة ثلاث وعشرين". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৯০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر لیلۃ القدر کا بیان :
24490 ۔۔۔ حضرت معاویہ (رض) کے آزاد کردہ غلام کہتے ہیں میں نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے کہا : لوگوں کا گمان ہے کہ لیلۃ القدر اٹھالی گئی ہے حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : جس نے یہ بات کہی اس نے جھوٹ بولا ۔ (رواہ البزار)
24490- عن مولى معاوية قال: "قلت لأبي هريرة: زعموا أن ليلة القدر قد رفعت قال: كذب من قال ذلك". "بز".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৯১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر لیلۃ القدر کا بیان :
24491 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا مہینہ کتنا گزر چکا ہے ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے جواب دیا مہینہ کے بائیس (22) دن گزر چکے ہیں اور آٹھ دن باقی ہیں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بائیس (22) دن گزر چکے اور سات (7) دن باقی رہے لہٰذا شب قدر کو آج کی رات میں تلاش کرو ، یعنی یہ مہینہ پورا (30 دن کا ) نہیں ہوگا ۔ (رواہ ابن جریر)
24491- عن أبي هريرة قال: "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: كم مضى من الشهر؟ قالوا: مضت اثنتان وعشرون وبقي ثمان، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم مضت ثنتان وعشرون وبقي سبع فاطلبوها الليلة يعني فإن الشهر لا يتم". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৯২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر لیلۃ القدر کا بیان :
24492 ۔۔۔ ابراہیم (رح) کی روایت ہے کہ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) تیسویں رات کو شب قدر سمجھتی تھیں ۔ (رواہ ابن جریر)
24492- عن إبراهيم قال: "كانت عائشة ترى ليلة القدر ليلة ثلاث وعشرين". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৯৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر لیلۃ القدر کا بیان :
24493 ۔۔۔ ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تبارک وتعالیٰ نے میری امت کو لیلۃ القدر عطا فرمائی ہے اور مجھ سے پہلے کسی کو یہ رات نہیں دی گئی ۔ (رواہ الدیلمی عن انس)
24493- "مسند ابن عمر رضي الله عنهما" "إن الله تبارك وتعالى وهب لأمتي ليلة القدر ولم يعطها من كان قبلكم". "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৯৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر لیلۃ القدر کا بیان :
24494 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے فرماتے ہیں کہ ستائیسویں رات شب قدر ہے۔ (رواہ ابن جریر) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 4711 ۔
24494- عن علي قال: "ليلة القدر ليلة سبع وعشرين". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৯৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر لیلۃ القدر کا بیان :
24495 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص لیلۃ القدر کو تلاش کرنا چاہتا ہو وہ اسے رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرے اگر تم عاجر آجاؤ تو آخری سات راتوں میں مغلوب مت ہوجاؤ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آخری عشرہ میں اپنے اہل خانہ کو بیدار رکھتے تھے ۔ (رواہ ابو قاسم بن بشران فی امالیہ)
24495- عن علي قال: "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من كان ملتمسا ليلة القدر فليلتمسها في العشر الأواخر من رمضان، فإن عجزتم فلا تغلبوا في السبع الأواخر، وكان يوقظ أهله في العشر الأواخر". "أبو قاسم بن بشران في أماليه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৯৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر لیلۃ القدر کا بیان :
24496 ۔۔۔ ” مسند ابی (رض) “ زربن حبیش روایت نقل کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی بن کعب (رض) سے کہا اے ابو منذر ! مجھے شب قدر کے بارے میں بتائیے کیونکہ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) سے پوچھا گیا ، تو انھوں نے کہا : جو شخص پورا سال قیام (اللیل) کرے گا وہ اسے پالے گا حضرت ابی (رض) بولے ، اللہ تعالیٰ ابو عبدالرحمن پر رحم فرمائے ۔ بخدا ! انھیں علم ہے کہ شب قدر رمضان میں ہے انھوں نے اسے ظاہر کرنا اس لیے ناپسند سمجھا کہ کہیں لوگ بھروسہ کرکے بیٹھ نہ جائیں ، بخدا ! شب قدر رمضان میں ہے اور وہ ستائیسویں رات ہے ، زر کہتے ہیں : میں نے کہا : اے ابو منذر آپ کو کیسے معلوم ہے ؟ انھوں نے جواب دیا : مجھے ایک نشانی سے اس کا پتہ چلا ہے جو مجھے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بتائی ہوئی ہے میں نے کہا : وہ کونسی نشانی ہے ؟ کہا : سورج اس رات کی صبح طشتری کی مانند طلوع ہوتا ہے اور بغیر شعاع کے ہوتا ہے حتی کہ اسی حالت میں بلند ہوجاتا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل والحمیدی ومسلم وابو داؤد والترمذی والنسائی وابن خزیمۃ وابن الجارود ابو عوانۃ والطحاوی وابن حبان و شعب الایمان للبیہقی والدارقطنی فی افراد)
24496- "مسند أبي رضي الله عنه" عن زر قال: "قلت لأبي ابن كعب: أخبرني عن ليلة القدر يا أبا المنذر فإن صاحبنا ابن مسعود سئل عنها فقال: من يقيم الحول يصيبها، فقال: رحم الله أبا عبد الرحمن والله لقد علم أنها في رمضان ولكن كره أن تتكلوا والله والله إنها لفي رمضان ليلة سبع وعشرين، قلت: أبا المنذر أنى علمت ذاك؟ قال: بالآية التي أخبرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم، قلت ما الآية؟ قال: تصبح الشمس صبيحة تلك الليلة مثل الطست ليس لها شعاع حتى ترتفع. "حم والحميدي م، د ت، ن وابن خزيمة وابن الجارود وأبو عوانة والطحاوي، حب، هب؛ قط في الأفراد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৯৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر لیلۃ القدر کا بیان :
24497 ۔۔۔ زربن حبیش کہتے ہیں اگر مجھے تمہاری سلطنت (غلبہ) کا خوف نہ ہوتا میں اپنے کانوں میں ہاتھ رکھ کر اعلان کرتا کہ شب قدر آخری عشرہ میں ہے اور ساتویں رات میں ہے بایں طور کے اس کے قبل وبعد تین تین راتیں ہیں مجھے ایک ایسے شخص نے حدیث سنائی ہے جو مجھ سے جھوٹ نہیں بولتا یعنی حضرت ابی ابن کعب (رض) نے حدیث نقل کی ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے مغرب اور عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ لی وہ شب قدر کی بھلائی سے محروم نہیں رہتا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
24497- "أيضا" قال زر: "لولا مخافة سلطانكم لوضعت يدي في أذني، ثم ناديت: ألا إن ليلة القدر في العشر الأواخر في السبع قبلها ثلاث وبعدها ثلاث، ثنا من لم يكذبني عن نبأ من لم يكذبني عن نبأ من لم يكذبه يعني أبي بن كعب عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: من صلى المغرب والعشاء في جماعة لم يفته خير ليلة القدر". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৯৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز عید اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید :
نماز عید :
24498 ۔۔۔ ” مسند سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) “ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) فرماتے ہیں کہ ہر کمر بند والی عورت کی ذمہ واجب ہے کہ وہ عیدین کے لیے گھر سے باہر آئے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
24498- "مسند الصديق رضي الله عنه" عن أبي بكر قال: "حق على كل ذات نطاق الخروج إلى العيدين". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৪৯৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز عید اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید :
نماز عید :
24499 ۔۔۔ اساعیل بن امیہ بن عمرو بن سعید بن عاص کہتے ہیں کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) اعراب (دیہاتیوں) سے صدقہ فطر میں پنیر لیتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
24499- عن إسماعيل بن أمية بن عمرو بن سعيد بن العاصي قال: "كان أبو بكر الصديق يأخذ من الأعراب صدقة الفطر الأقط". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৫০০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز عید اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید :
نماز عید :
24500 ۔۔۔ وھب بن کیسان ایک شخص سے روایت نقل کرتے ہیں کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) اور سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) خطبہ سے پہلے نماز عید پڑھتے تھے ۔ (رواہ مسدد رواہ مالک بلاغا وابن ابی شیبۃ)
24500- عن وهب بن كيسان عن رجل أن أبا بكر وعمر كانا يصليان العيد قبل الخطبة. "مسدد ورواه مالك بلاغا، ش".
তাহকীক: