কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৭ টি
হাদীস নং: ২৩৯৪১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23941 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ دن کھانے پینے اور اللہ تبارک وتعالیٰ کے ذکر کے دن ہیں لہٰذا ان دونوں میں روزہ نہ رکھو ہاں البتہ ھدی کے سلسلہ میں کوئی روزہ رکھ لے ۔ (رواہ الطحاوی والدارقطنی والحاکم عن عبداللہ بن حذافۃ السھمی)
23941- "إن هذه أيام أكل وشرب وذكر الله، فلا تصوموا فيهن إلا صوما في هدي". (الطحاوي، قط، ك - عن عبد الله بن حذافة السهمي) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৪২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23942 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ کھانے پینے اور اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے دن ہیں لہٰذا ان دنوں میں روزہ نہ رکھو۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عمرو (رض))
23942- "إن هذه أيام أكل وشرب وبعال فلا تصومها". (طب عن ابن عباس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৪৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23943 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ (ایام تشریق) کھانے پینے کے دن ہیں کوئی شخص بھی ان دنوں میں روزہ نہ رکھے ۔ (رواہ الطبرانی عن علی (رض))
23943- "إن هذه أيام أكل وشرب فلا يصومنها أحد". (طب عن علي) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৪৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
3044 2 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جنت میں صرف مومن (مان کر چلنے والا) ہی داخل ہوگا لہٰذا یہ (ایام تشریق) کھانے پینے کے دن ہیں ان میں روزہ مت رکھو ۔ (رواہ الطبرانی عن بشر بن سحیم)
23944- "إنه لا يدخل الجنة إلا مؤمن وإن هذه أيام أكل وشرب فلا تصوموها". (طب عن بشر بن سحيم) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৪৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23945 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ کھانے پینے کے دن ہیں لہٰذا ان میں روزہ جائز نہیں ہے یعنی ایام تشریق میں ۔ (رواہ احمد بن حنبل عن اسماعیل بن محمد بن سعد بن ابی وقاص (رض) عن ابیہ عن جدہ واحمد بن حنبل والطبرانی والضیاء المقدسی عن عبداللہ بن حذافۃ)
23945- "إنها أيام أكل وشرب ولا صوم فيها يعني أيام التشريق". (حم عن إسماعيل بن محمد بن سعد بن أبي وقاص عن أبيه عن جده؛ حم طب ض عن عبد الله بن حذافة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৪৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23946 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ (ایام تشریق) روزہ رکھنے کے دن نہیں ہیں یہ تو کھانے پینے اور ذکر کے دن ہیں۔ (رواہ الحاکم عن علی (رض))
23946- "إنها ليست أيام صيام وإنها أيام أكل وشرب وذكر". (ك عن علي) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৪৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23947 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص (ایام تشریق میں) روزہ رکھے اسے چاہیے کہ افطار کرے چونکہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔ مرواہ الحاکم عن بدیل بن ورقاء (رض))
23947- "من كان صائما فليفطر فإنهن أيام أكل وشرب". (ك عن بديل ورقاء) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৪৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23948 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ (ایام تشریق) کھانے اور ذکر کے دن ہیں۔ (رواہ احمد عن ابن عمرو (رض))
23948- "إنها أيام طعم وذكر". (حم عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৪৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23949 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ایام تشریق کھانے پینے اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کے دن ہیں۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن نبشۃ الھذلی) کلام : ۔۔۔ حدیث تخریج مسلم کے باوجود ذخیرۃ الحفاظ میں موجود ہے دیکھئے 2242 سند کے اعتبار سے قابل غور ہے۔
23949- " أيام التشريق أيام أكل وشرب وذكر الله عز وجل". (حم م عن نبيشة الهذلي) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৫০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23950 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : زمانہ بھر میں چھ دنوں کا روزہ مکروہ ہے شعبان کے آخری دن کا روزہ کہ اسے رمضان سے ملا لیا جائے عید الفطر، قربانی کا دن اور ایام تشریق چونکہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔ (رواہ الدیلمی ، عن ابوہریرہ (رض))
23950- "ستة أيام من الدهر يكره صيامهن: آخر يوم من شعبان أن يوصل برمضان ويوم الفطر، ويوم النحر، وأيام التشريق فإنها أيام أكل وشرب". (الديلمي عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৫১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ روزہ کے احکام کے بیان میں ۔۔۔
23951 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب کوئی لڑکا لگا تار تین دن روزے رکھنے کی طاقت رکھتا ہو اس پر ماہ رمضان کے روزے واجب ہوجاتے ہیں۔ (رواہ ابو نعیم فی المعرفۃ والدیلمی عن یحییٰ بن عبدالرحمن ابن ابی لبیبیہ الانصاری عن ابیہ عن جدہ) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المشروعۃ 65 ۔
23951- "إذا أطاق الغلام صيام ثلاثة أيام متتابعات فقد وجب عليه صوم شهر رمضان". (أبو نعيم في المعرفة والديلمي عن يحيى بن عبد الرحمن ابن أبي ليبة الأنصاري عن أبيه عن جده) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৫২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ روزہ کے احکام کے بیان میں ۔۔۔
23952 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص لگاتار تین دن روزے رکھنے کی طاقت رکھتا ہو اس پر رمضان کے روزے واجب ہوجاتے ہیں۔ مرواہ ابو نعیم عن ابی لبیبہ)
23952- "من أطاق صيام ثلاثة أيام متتابعات فقد وجب عليه صيام رمضان". (أبو نعيم عن أبي لبيبة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৫৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ روزہ کے احکام کے بیان میں ۔۔۔
23953 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : چھ اشخاص رمضان کا روزہ افطار کر (کھا) سکتے ہیں مسافر مریض ، وہ حاملہ عورت جسے روزہ کی وجہ سے اپنے حمل (کے ضائع ہونے) کا خوف ہو دودھ پلانے والی عورت جسے اپنے بچے کی کمزوری کا خدشہ ہو شیخ فانی (بوڑھا شخص) جو روزہ رکھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو اور وہ شخص جسے بھوک اور پیاس اس قدر ستا ڈالے کہ اگر اس نے روزہ نہ توڑا تو مرجائے گا ۔ مرواہ الدیلمی ، عن انس (رض))
23953- "ستة يفطرون في شهر رمضان: المسافر، والمريض، والحبلى إذا خافت أن تضع ما في بطنها، والمرضع إذا خافت الفساد على ولدها، والشيخ الفاني الذي لا يطيق الصيام والذي يدركه الجوع والعطش إن هو تركها مات". (الديلمي عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৫৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ روزہ کے احکام کے بیان میں ۔۔۔
23954 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص کو رمضان میں (سخت بھوک پیاس کی وجہ سے) مشقت کا سامنا کرنا پڑا اس نے روزہ نہ توڑا اسی حالت میں مرگیا تو دوزخ میں داخل ہوگا ۔ (رواہ الدیلمی والخطیب عن ابن عمرو (رض))
23954- "من أصابه جهد في رمضان فلم يفطر فمات دخل النار". (الديلمي والخطيب عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৫৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ روزہ کے احکام کے بیان میں ۔۔۔
23955 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : روزہ دار تر اور خشک دونوں طرح کی مسواک استعمال کرسکتا ہے اور دن کے اول حصہ میں بھی مسواک کرسکتا ہے اور آخری حصہ میں بھی ۔ (رواہ الدارقطنی وضعفہ والبیہقی وقال غیر محفوظ ، عن انس (رض))
23955- "يستاك الصائم برطب السواك ويابسه أول النهار وآخره". (قط: وضعفه عق وقال: غير محفوظ عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৫৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل : ۔۔۔ سحری اور اس کے وقت کے بیان میں :
23956 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : سحری کے کھانے سے دن کے روزہ کے لیے مدد حاصل کرو اور قیلولہ سے قیام اللیل (تراویح) کے لیے مدد حاصل کرو ۔ (رواہ ابن ماجہ والطبرانی ، شعب الایمان للبیہقی ، عن ابن عباس (رض))
23956- "استعينوا بطعام السحر على صيام النهار وبالقيلولة على قيام الليل". (هـ ك طب هب عن ابن عباس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৫৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل : ۔۔۔ سحری اور اس کے وقت کے بیان میں :
23957 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : سحری دراصل برکت کھانے کا نام ہے ، لہٰذا کسی حال میں بھی سحری کا کھانا نہ چھوڑو اگر زیادہ نہیں تو ایک گھونٹ پانی ہی پی لو چونکہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر رحمت نازل فرماتے ہیں۔ (رواہ احمد بن حنبل عن ابی سعید)
23957- "السحور أكل بركة، فلا تدعوه ولو أن يجرع أحدكم جرعة من ماء فإن الله وملائكته يصلون على المتسحرين". (حم عن أبي سعيد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৫৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل : ۔۔۔ سحری اور اس کے وقت کے بیان میں :
23958 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے سحری اور پیمانے میں برکت رکھی ہے۔ مرواہ الشیرازی فی الالقاب ، عن ابوہریرہ (رض))
23958- "إن الله تعالى جعل البركة في السحور والكيل". (الشيرازي في الألقاب عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৫৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل : ۔۔۔ سحری اور اس کے وقت کے بیان میں :
23959 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بلاشبہ اللہ تبارک وتعالیٰ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر رحمت نازل فرماتے ہیں۔ مرواہ احمد بن حنبل والطبرانی فی الاوسط وابو نعیم فی الحلیۃ عن ابن عمرو (رض))
23959- "إن الله تعالى وملائكته يصلون على المتسحرين". (طب طس حل عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯৬০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل : ۔۔۔ سحری اور اس کے وقت کے بیان میں :
23960 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : سحری میں برکت ہے جو اللہ تبارک وتعالیٰ نے تمہیں عطا کی ہے لہٰذا مت چھوڑو۔ مرواہ احمد بن حنبل والنسائی عن رجل)
23960- "إن السحور بركة أعطاكموها الله فلا تدعوها". (حم ن عن رجل) .
তাহকীক: