কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
توبہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩২৪ টি
হাদীস নং: ১০৩৯৭
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت میں اللہ کی رحمت سے ہی داخل ہوگا
10393 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بیشک اللہ تعالیٰ نے جب مخلوق پیدا کی تو خود اپنے یہ ضروری قرار دے دیا کہ میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے “۔ (ترمذی بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10397 إن الله عزوجل حين خلق الخلق كتب بيده على نفسه أن رحمتي تغلب غضبي.(ت حسن صحيح عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৩৯৮
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت میں اللہ کی رحمت سے ہی داخل ہوگا
10394 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جب اللہ تعالیٰ نے مخلوقات پیدا فرمائیں تو خود ہی اپنے لیے ضروری قرار دے دیا کہ میری رحمت میرے غضب پر غالب ہوگی “۔ (دارقطنی فی الصفات بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10398 لما خلق الله الخلق كتب بيده على نفسه أن رحمتي تغلب غضبي. (قط في الصفات عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৩৯৯
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت میں اللہ کی رحمت سے ہی داخل ہوگا
10395 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے پوچھا کہ کیا آپ کا رب بھی نماز پڑھتا ہے ؟ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا اے بنی اسرائیل ! اللہ سے ڈرو، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اے موسیٰ ! آپ کی قوم آپ سے کیا پوچھتی ہے ؟ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا، اے میرے رب ! وہی جو آپ جانتے ہیں، انھوں نے پوچھا کہ کیا آپ کا رب بھی نماز پڑھتا ہے ؟ (تو) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان کو بتا دیجئے کہ میری نماز اپنے بندوں کے لیے یہی ہے کہ میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے، اگر یہ نہ ہوتا تو میں انھیں ہلاک کردیتا “۔ (ابن عساکر بروایت حضرت انس (رض))
10399 قالت بنو إسرائيل لموسى : هل يصلي ربك ؟ قال موسى : اتقوا الله يا بني اسرائيل ، فقال : يا موسى ماذا قالت لك قومك ؟ قال : يا رب ما قد علمت ، قالوا : هل يصلي ربك ؟ قال : فاخبرهم أن صلاتي على عبادي أن تسبق رحمتي غضبي لولا ذلك لاهلكتهم.(ابن عساكر عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪০০
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت میں اللہ کی رحمت سے ہی داخل ہوگا
10396 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بنواسرائیل نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے دریافت کیا کہ کیا آپ کا رب بھی نماز پڑھتا ہے ؟ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا کہ اے رب، جو آپ نے سماعت فرمایا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان کو بتا دیجئے کہ میں بھی نماز پڑھتا ہوں اور میرا نماز پڑھنا یہی کہ میں غضبناک نہیں ہوتا “۔ (ابن عساکر، دیلمی بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10400 قالت بنو إسرائيل لموسى : هل يصلي ربك ؟ فتكابد موسى ، فقال الله عزوجل له : ما قالوا لك يا موسى ؟ قال : قالوا الذي سمعت ، قال : فاخبرهم أني أصلي ، وان صلاتي تطفئ غضبي.(ابن عساكر والديلمي عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪০১
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت میں اللہ کی رحمت سے ہی داخل ہوگا
10397 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کیا تم اس اپنے بچے کو آگ میں پھینکنے والی کو دیکھ رہے ہو، اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ اپنے بندوں پر رحم کرنے والے ہیں جتنا یہ کرتی ہے۔ (بخاری، ابن ماجہ بروایت حضرت عمر (رض))
10401 أترون هذه طارحة ولدها في النار ؟ الله عزوجل أرحم بعباده من هذه بولدها.
(خ ه عن عمر).
(خ ه عن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪০২
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا مہربان ہے
10398 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کیا تم اپنے بچے پر اس رحم کرنے والی کو دیکھ رہے ہو “ قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے جتنی یہ اپنے بچے پر مہربان ہے اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ مومنوں پر رحم کرنے والے ہیں “۔ (عبد بن حمید، بروایت حضرت عبداللہ بن ابی اوفی (رض))
10402 أترون هذه رحيمة بولدها ؟ والذي نفسي بيده الله أرحم بالمؤمن من هذه بولدها.(عبد بن حميد ععن عبد الله بن أبي أوفى).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪০৩
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا مہربان ہے
10399 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ تعالیٰ کی سورحمتیں ہیں، ان میں سے ایک کو اس نے مخلوقات کے درمیان تقسیم کیا ہے اور ننانوے قیامت کے دن کے لیے اپنے پاس رکھ چھوڑی ہیں “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابن عباس (رض))
10403 إن لله تعالى مائة رحمة ، رحمة منها قسمها بين الخلائق ، وتسعة وتسعين إلى يوم القيامة.(طب عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪০৪
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا مہربان ہے
10400 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ تعالیٰ کی سورحمتیں ہیں، ان میں سے ایک رحمت دنیا میں تقسیم کردی ہے اسی وجہ سے کوئی شخص اپنے بچے پر مہربان ہوتا ہے اور کوئی پرندہ اپنے بچے پر مہربان ہوتا ہے، جب قیامت کا دن ہوگا تو اس کو سو رحمتیں کردے گا اور اس سے مخلوق پر رحمت فرمائے گا “۔ (بیھقی فی شعب الایمان بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10404 إن لله تعالى مائة رحمة ، قسم منها رحمة في دار الدنيا ، فمن ثم يعطف الرجل على ولده ، والطير على فراخه ، فإذا كان يوم القيامة صيرها مائة رحمة ، يعاد بها على الخلق.(هب عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪০৫
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا مہربان ہے
10401 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بیشک اللہ تعالیٰ کی سورحمتیں ہیں، ان میں سے ایک رحمت اس نے اہل دنیا کے درمیان تقسیم کی ہے جو ان کے مقررہ اوقات تک کے لیے کافی ہوگئی ہے اور ننانوے رحمتیں اپنے دوستوں کے لیے موخر کردی ہیں اور اللہ تعالیٰ اس رحمت کو بھی واپس لینے والے ہیں جو انھوں نے اہل دنیا میں تقسیم کی تھی، چنانہ قیامت کے دن اپنے دوستوں کے لیے سو رحمتیں مکمل کردے گا “۔ (مستدرک حاکم بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10405 إن لله تعالى مائة رحمة ، قسم منها رحمة بين أهل الدنيا ، فوسعتهم إلى آجالهم ، وأخر تسعا وتسعين رحمة لاوليائه ، وإن الله قابض تلك الرحمة التي قسمها بين أهل الدنيا إلى التسع والتسعين ، فيكملها مائة رحمة لاوليائه يوم القيامة.(ك عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪০৬
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا مہربان ہے
10402 ۔۔۔ فرمایا کہ ” ہمارے رب نے اپنی رحمت کو سو حصوں میں تقسیم کیا ، ان میں سے ایک حصہ دنیا میں نازل فرمایا، یہ وہی حصہ ہے جس کی وجہ سے انسان، پرندے اور درندے آپس میں رحم کرتے ہیں، اور باقی ننانوے رحمتیں اپنے بندوں کے لیے رکھ لی ہیں جو قیامت کے دن کام آئیں گی “۔ (طبرانی بروایت حضرت عبادۃ بن صامت (رض))
10406 قسم ربنا رحمته مائة جزء ، فأنزل منها جزءا في الارض ، فهو الذي يتراحم به الناس والطير والبهائم ، وبقيت عنده مائة رحمة إلا رحمة واحدة لعباده يوم القيامة.
(طب عن عبادة ابن الصامت).
(طب عن عبادة ابن الصامت).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪০৭
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا مہربان ہے
10403 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کوئی شخص ہرگز جنت میں داخل نہیں ہوسکتا مگر اللہ کی رحمت سے، صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا، آپ بھی نہیں ؟ فرمایا : میں بھی نہیں مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت کے سائے میں رکھیں “۔ (مسند احمد، اور عبدبن حمید بروایت حضرت ابو سعید (رض))
10407 لن يدخل الجنة أحد إلا برحمة الله ، قالوا : ولا أنت ؟ قال : ولا أنا إلا أن يتغمدني الله.(حم وعبد بن حميد عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪০৮
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا مہربان ہے
10404 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کسی کو اس کا عمل ہرگز جنت میں داخل نہیں کرواسکتا، صحابہ نے عرض کیا کہ آپ کو بھی نہیں ؟ فرمایا مجھے بھی نہیں مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے فضل و رحمت میں ڈھانپ لیں، لہٰذا سیدھے ہوجاؤ اور قریب ہوجاؤ، اور تم میں سے کوئی موت کی تمنا نہ کرے، محسن تو اس لیے کہ شاید اس کے اعمال بڑھ جائیں اور برے عمل کرنے والا اس لیے (موت کی تمنا) نہ کرے کہ شاید وہ توبہ کرلے “۔ (بخاری، مسلم بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10408 لن يدخل أحدا عمله الجنة ، قالوا : ولا أنت يا رسول الله ؟ قال : ولا أنا إلا أن يتغمدني الله بفضل رحمته ، فسددوا وقاربوا ، ولا يتمن أحدكم الموت ، إما محسن فلعله يزداد خيرا ، وإما مسئ فلعله أن يستعتب.
(خ م عن أبي هريرة).
(خ م عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪০৯
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا مہربان ہے
10405 ۔۔۔ فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص ہرگز اپنے عمل کے ذریعے جنت میں داخل نہیں ہوسکتا، صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا، آپ بھی نہیں یا رسول اللہ ! فرمایا ہاں میں بھی نہیں مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے فضل و رحمت میں ڈھانپ لیں “۔ (ابن قانع، طبرانی، سنن سعید بن منصور بروایت شریک بن طارق)
10409 لن يدخل الجنة أحد منكم بعمل ، قالواد : ولا أنت يا رسول الله ؟ قال : ولا أنا إلا أن يتغمدني الله برحمة وفضل.
(ابن قانع طب ص عن شريك بن طارق).
(ابن قانع طب ص عن شريك بن طارق).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪১০
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا مہربان ہے
10406 ۔۔۔ فرمایا کہ ” ایسا کوئی نہیں جو اپنے عمل سے جنت میں داخل ہوجائے، صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا، آپ بھی نہیں یا رسول اللہ ! فرمایا، میں بھی نہیں مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل ورحمت میں مجھے ڈھانپ لیں “۔ (طبرانی بروایت حضرت اسلم بن شریک (رض))
10410 ما من أحد يدخل الجنة بعمله ، قالوا : ولا أنت يا رسول الله ؟ قال : ولا أنا إلا أن يتغمدني الله برحمة منه.(طب عن أسامة بن شريك).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪১১
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا مہربان ہے
10407 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے اسد بن کر زا ! اپنے عمل سے کوئی جنت میں داخل نہ ہوگا “۔ بلکہ اپنی رحمت سے، صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا، یا رسول اللہ ! آپ بھی نہیں ؟ فرمایا کہ میں بھی نہیں اگر اللہ تعالیٰ نے رحمت سے میری تلافی نہ فرمائی “۔ (بخاری فی تاریخہ، طبرانی، السنن، شیرازی فی الالقاب، سعید بن منصور بروایت حضرت اسد بن کرز القسری (رض))
10411 يا أسد بن كرز لا يدخل الجنة بعمل ، ولكن برحمة قالوا : ولا أنت يا رسول الله ؟ قال : ولا أنا إن يتلافاني الله منه برحمة.(خ في تاريخه طب وابن السكن والشيرازي في الالقاب ص عن أسيد بن كرز القسري) وحسن
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪১২
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا مہربان ہے
10408 ۔۔۔ فرمایا کہ تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جسے اس کا عمل جنت میں داخل کرے، پوچھا گیا، یا رسول اللہ آپ بھی نہیں ؟ فرمایا میں بھی نہیں مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت میں ڈھانپ لے “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابو موسیٰ (رض))
10412 ما منكم من أحد يدخله عمله الجنة ، قيل : ولا أنت يا رسول الله ؟ قال : ولا أنا إلا أن يتغمدني الله منه برحمته.(طب عن أبي موسى).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪১৩
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا مہربان ہے
10409 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بیشک رب العزت ضرور اپنے بندے کی طرف ہر روز تین سو ساٹھ مرتبہ دیکھتے ہیں، دیکھتے ہیں اور بار بار دیکھتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ کا یہ دیکھنا، اپنی مخلوق سے محبت کی وجہ سے ہوتا ہے “۔ (دیلمی بروایت حضرت انس (رض))
10413 إن الرب لينظر إلى عباده كل يوم ثلثمائة وستين مرة يبدئ ويعيد ذلك ، وذلك من حبه لخلقه.(الديلمي عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪১৪
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا مہربان ہے
10410 ۔۔۔ فرمایا کہ ” یقیناً اللہ تعالیٰ ہر روز اپنے بندوں کی طرف تین سو ساٹھ مرتبہ دیکھتے ہیں، پھر دیکھتے ہیں اور پھر دوبارہ دیکھتے ہیں، اور یہ دیکھنا اپنی مخلوق سے محبت کی وجہ سے ہوتا ہے “۔ (دیلمی عن ابی ھدبہ بروایت حضرت انس (رض))
10414 إن الله تعالى لينظر إلى عباده كل يوم ثلثمائة وستين مرة يبدئ ويعيد ، وذلك من حبه لخلقه.(والديلمي عن أبي هدبة عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪১৫
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا مہربان ہے
10411 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ تعالیٰ ہر روز تین سو ساٹھ مرتبہ اہل زمین کو ملاحظہ فرماتے ہیں چنانچہ جو ایک مرتبہ بھی اللہ تعالیٰ کی نظروں میں آجائے تو اللہ تعالیٰ اس سے دنیا اور آخرت کی برائی دور فرما دیتے ہیں اور دنیا اور آخرت کی بھلائی عطا فرما دیتے ہیں “۔ (الحکیم بروایت حضرت علی بن الحسین (رض))
10415 إن لله تعالى في كل يوم ثلثمائة وستين لحظة يلحظ بها إلى أهل الارض فمن أدركته تلك اللحظة صرف الله عنه شر الدنيا وشر الآخرة ، وأعطاه خير الدنيا وخير الآخرة.(الحكيم عن علي بن الحسين) بلاغا (الحكيم عن محمد بن الحنفية) مرسلا إلا أنه جعل المرفوع صدره فقط والباقي موقوف.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪১৬
توبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا مہربان ہے
10412 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس سے اللہ تعالیٰ نے کسی عمل پر ثواب کا وعدہ فرمایا ہو تو اس وعدے کو تو اللہ تعالیٰ فوراً پورا کردے گا اور اگر کسی سے کسی عمل پر عتاب (سزا) کا وعدہ فرمایا ہو تو اس میں اس کو اختیار ہے “۔ (متفق علیہ، خرائطی فی مکارم الاخلاق اور ابن عساکر بروایت حضرت انس (رض))
فائدہ :۔۔۔ یہ اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں سے بےپایاں محبت اور رحمت کاملہ کا مظاہرہ ہے کہ جس عمل پر ثواب کا وعدہ ہے وہ تو پورا کردے گا اور جس عمل پر سزاکا وعدہ ہے اس میں اپنے اختیار استعمال کرے گا چاہے گا توسزادے گا ورنہ معاف کردے گا اور ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی مختار ہے اور سب اس کے محتاج ہیں، واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
فائدہ :۔۔۔ یہ اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں سے بےپایاں محبت اور رحمت کاملہ کا مظاہرہ ہے کہ جس عمل پر ثواب کا وعدہ ہے وہ تو پورا کردے گا اور جس عمل پر سزاکا وعدہ ہے اس میں اپنے اختیار استعمال کرے گا چاہے گا توسزادے گا ورنہ معاف کردے گا اور ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی مختار ہے اور سب اس کے محتاج ہیں، واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)
10416 من وعده الله على عمل ثوابا فهو منجزه له ، ومن وعده على عمل عقابا فهو فيه بالخيار.(ع والخرائطي في مكارم الاخلاق ق في البعث وابن عساكر عن أنس) وضعف.
তাহকীক: