কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭৬৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27637 ۔۔۔ حذیفہ بن یمان روایت کی ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ ایک قوم کی کوڑے پر آئے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا میں نے ایک طرف ہوجانے کا ارادہ کیا آپ نے مجھے بلایا میں آپ کے قریب ہوگیا پھر آپ دور ہٹ گئے میں آپ کے پاس پانی لایا آپ نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا (رواہ عبدالرزاق، وابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور) فائدہ : ۔۔۔ آپ (رض) نے عذر کی وجہ سے کھڑے ہو کر پیشاب کیا جیسا کہ دوسری احادیث میں آیا ہے کہ آپ کی کمر میں درد تھا بیٹھنے سے تکلیف ہوتی تھی آپ نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا ۔
27637- عن حذيفة بن اليمان "رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم أتى سباطة 1 قوم فبال قائما، فأردت أن أتنحى فدعاني فدنوت منه ثم تنحى فأتيته بماء فتوضأ ومسح على خفيه". "عب، ش، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27638 ۔۔۔ ” ایضا “ ابراہیم کی روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) اور حضرت حذیفہ بن یمان (رض) فرمایا کرتے تھے ، مسافر موزوں پر تین دن رات تک مسح کرسکتا ہے اور مقیم ایک دن ایک رات تک مسح کرسکتا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27638- "أيضا" عن إبراهيم أن عبد الله بن مسعود وحذيفة بن اليمان كانا يقولان: "يمسح المسافر على الخفين ثلاثة أيام ولياليهن وللمقيم يوم وليلة". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27639 ۔۔۔ عوف بن مالک (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ تبوک کے موقع پر ہمیں موزوں پر مسح کرنے کا حکم دیا نیز فرمایا : کہ مسافر تین دن تین رات تک مسح کرے اور مقیم ایک دن ایک رات ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ اخرج فی تاریخہ وقال ان کان ھذا محفوظا فھو حسن)
27639- عن عوف بن مالك رضي الله عنه "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمرنا بالمسح على الخفين في غزوة تبوك ثلاثة أيام ولياليهن للمسافر ويوم وليلة للمقيم". "ش خرج في تاريخه وقال إن هذا محفوظا فهو حسن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27640 ۔۔۔ ابو علاء یریم بن اسعد کی روایت ہے کہ میں نے قیس بن سعد بن عبادہ (رض) کو دیکھا انھوں نے دس سال تک نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت کی چنانچہ قیس (رض) نے پیشاب کیا پھر دریائے دجلہ پر آئے اور موزوں پر مسح کیا اور انگلیاں کھول کر موزوں پر مسح کیا ، میں نے موزوں پر انگلیوں کے نشانات دیکھے ۔ (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور والبخاری فی تاریخہ وابن جریر وابن عساکر)
27640- عن أبي العلاء يريم بن أسعد قال: "رأيت قيس بن سعد بن عبادة وكان خدم النبي صلى الله عليه وسلم عشر سنين بال ثم أتى دجلة فمسح على خفيه فمسح أصابعه على الخف وفرج بينهما فرأيت أثر أصابعه في الخف". "عب، ص، خ في تاريخه وابن جرير، كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27641 ۔۔۔ اسماعیل بن ابراہیم انصاری کی روایت ہے کہ ان کے والد نے حدیث سنائی کہ انھوں نے سلمہ بن مخلد کو دیکھا انھوں نے پیشاب کیا پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا ۔ (رواہ الضیاء)
27641- عن إسماعيل بن إبراهيم الأنصاري أن أباه حدثه "أنه رأى سلمة بن مخلد اهراق الماء ثم توضأ ومسح على خفيه". "ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27642 ۔۔۔ ” مسند حصین بن عوف “ حصین بن عوف (رض) کہتے ہیں میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرایا آپ نے موزوں پر مسح کیا جبکہ سورت مائدہ نازل ہوچکی تھی ۔ (رواہ الطبرانی)
27642- "من مسند حصين بن عوف الخثعمي" "وضأت رسول الله صلى الله عليه وسلم فمسح على خفيه بعد ما أنزلت سورة المائدة". "طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27643 ۔۔۔ جریر (رض) روایت کی ہے کہ حضرت مغیرہ (رض) کہتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا پھر پیشانی پر مسح کیا اور عمامے پر بھی مسح کی ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27643- عن جرير عن المغيرة أن النبي صلى الله عليه وسلم "توضأ فمسح بناصيته ومسح على العمامة". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27644 ۔۔۔ حضرت مغیرہ (رض) روایت کی ہے کہ ایک سفر میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا آپ نے فرمایا : اے مغیرہ ! برتن پکڑو ، میں نے برتن پکڑ لیا پھر میں آپ کے ساتھ نکل پڑا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگے بڑھتے گئے حتی کہ مجھ سے پوشیدہ ہوگئے آپ نے اپنی حاجت پوری کی پھر واپس آئے آپ نے شامی جبہ پہن رکھا تھا جو تنگ آستینوں والا تھا آپ نے آستین سے ہاتھ باہر نکالنا چاہا مگر آستین تنگ تھی آپ نے جبے کے نیچے سے ہاتھ نکالا میں نے آپ کے ہاتھوں پر پانی ڈالا آپ نے وضو کیا جیسا کہ نماز کے لیے وضو کیا جاتا ہے پھر آپ نے موزوں پر مسح کیا اور نماز پڑھی ۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور)
27644- عن المغيرة قال: "كنت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر فقال: "يا مغيرة خذ الإداوة" فأخذتها، ثم خرجت معه فانطلق رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى توارى عني فقضى حاجته، ثم جاء وعليه جبة شامية ضيقة الكمين فذهب ليخرج يده من كمها، فضاقت فأخرج يده من أسفلها فصببت عليه الماء فتوضأ وضوءه للصلاة، ثم مسح على خفيه ثم صلى". "عب، ش، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27645 ۔۔۔ حضرت مغیرہ (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی حاجت پوری کی (یعنی بول وبراز سے فارغ ہوئے) پھر آئے وضو کیا اپنے سر پر مسح کیا اور موزوں پر بھی مسح کیا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور)
27645- عن المغيرة "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قضى حاجته ثم جاء فتوضأ ومسح برأسه ومسح على خفيه". "ش، ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27646 ۔۔۔ ” ایضا “ حضرت مغیرہ (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آستین سے ہاتھ نکالنا چاہا آپ نے شامی جبہ پہن رکھا تھا جو کہ تنگ آستینوں والا تھا آپ نے ہاتھ جبے کے نیچے سے نکالا آپ نے چہرہ اور ہاتھ دھوئے پھر پیشانی (کی مقدار سر) پر مسح کیا عمامے پر مسح کیا اور موزوں پر بھی مسح کیا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27646- "أيضا" أن النبي صلى الله عليه وسلم "ذهب ليحسر يده وعليه جبة شامية ضيقة الكمين فأخرج يده من تحتها إخراجا فغسل وجهه ويديه ثم مسح بناصيته ومسح على العمامة ومسح على الخفين". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27647 ۔۔۔ ” ایضا “ حضرت مغیرہ (رض) کہتے ہیں میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ نے پیشاب کیا پھر واپس آئے اور وضو کیا موزوں پر مسح کیا آپ نے دایاں ہاتھ دائیں موزے پر رکھا اور بایاں ہاتھ بائیں موزے پر رکھا پھر آپ نے اوپر کی طرف ایک ہی مرتبہ مسح کیا ، گویا کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی انگلیوں کو موزوں پر دیکھ رہا ہوں ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27647- "أيضا" "رأيت النبي صلى الله عليه وسلم بال، ثم جاء حتى توضأ ومسح على خفيه ووضع يده اليمنى على خفه الأيمن ويده اليسرى على خفه الأيسر، ثم مسح أعلاهما مسحة واحدة حتى كأني أنظر إلى أصابع رسول الله صلى الله عليه وسلم على الخفين". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27648 ۔۔۔ حضرت مغیرہ (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پیشاب کیا پھر وضو کیا جرابوں اور نعلین پر مسح کیا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27648- "أيضا" "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بال ثم توضأ ومسح على الجوربين والنعلين". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27649 ۔۔۔ حضرت مغیرہ (رض) روایت کی ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موزوں اور عمامے پر مسح کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27649- "أيضا" "رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يمسح على الخفين والخمار". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27650 ۔۔۔ حضرت مغیرہ (رض) روایت کی ہے کہ میں غزوہ تبوک میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا راستے میں ایک جگہ آپ لشکر سے پیچھے رہنے لگے میں بھی آپ کے ساتھ پیچھے ہونے لگا آپ کے پاس پانی کا ایک برتن تھا آپ رفع حاجت سے فارغ ہو کر میرے پاس آئے میں نے آپ کے ہاتھوں پر پانی ڈالا یہ صبح کی نماز کا وقت تھا ، جب آپ نے چہرہ دھویا تو آپ نے ہاتھوں کو دھونا چاہا مگر جبے کی آستیں تنگ ہونے کی وجہ سے ہاتھ باہر نہ نکل سکا آپ نے شامی جبہ پہن رکھا تھا ، آپ نے ہاتھ تو جبے کے نیچے سے نکالے اور دونوں ہاتھ دھو لیے پھر موزوں پر مسح کیا پھر ہم لوگوں تک پہنچے اتنے میں حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) لوگوں کو نماز پڑھانے لگے ، میں نے عبدالرحمن (رض) کو بتانا شروع کردیا آپ (رض) نے فرمایا : اسے چھوڑ دو پھر آپ پیچھے ہٹ آئے اور (پیچھے) کھڑے ہو کر ایک رکعت پڑھی لوگ آپ کو دیکھ کر گھبرا گئے آپ نے فرمایا : تم لوگوں نے اچھا کیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27650- "أيضا" "كنت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في غزوة تبوك فلما كان ببعض الطريق تخلف وتخلفت معه بالإداوة، فتبرز ثم أتاني فسكبت على يده وذلك عند صلاة الصبح، فلما غسل وجهه وأراد غسل ذراعيه ضاق كم جبته وعليه جبة شامية، فأخرج يديه من تحت الجبة فغسل ذراعيه، ثم مسح على خفيه، ثم انتهينا إلى القوم وقد صلى بهم عبد الرحمن بن عوف ركعة فذهبت أؤذنه فقال: "دعه" ثم انصرف فقام النبي صلى الله عليه وسلم فصلى ركعة ففزع الناس لذلك فقال: "أصبتم أو قال: أحسنتم". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27651 ۔۔۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) کی روایت ہے کہ دو چیزوں کے متعلق میں کسی سے بھی سوال نہیں کروں گا چونکہ میں نے خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ دو چیزیں کرتے دیکھا (1) موزوں پر مسح کرنا (2) اور سربراہ کا رعیت کے پیچھے نماز پڑھنا چنانچہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فجر کی دو رکعتیں حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) کے پیچھے پڑھتے دیکھا ۔ (رواہ ابن عساکر)
27651- عن المغيرة بن شعبة قال: "اثنتان لا أسال عنهما أحدا لأني رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يفعله: المسح على الخفين، وصلاة الرجل خلف رعيته وقد رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يصلي ركعتين صلاة الفجر خلف عبد الرحمن ابن عوف". "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
276 27 ۔۔۔ حضرت مغیرہ کہتے ہیں میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موزوں کی پشت پر مسح کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27652- عن المغيرة قال: "رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يمسح على ظهور الخفين". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27653 ۔۔۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) کی روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے ، آپ کو یہ طریقہ تھا کہ جب رفع حاجت کے لیے جاتے تو دور تک نکل جاتے تھے اس بار بھی آپ رفع حاجت کے لیے چل پڑے اور مجھ سے فرمایا : میرے پاس وضو کا پانی لاؤ میں پانی لے کر حاضر ہوا آپ نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا ۔ (رواہ الضیاء)
27653- عن المغيرة بن شعبة قال: "كنا مع رسول الله صلى اله عليه وسلم في سفر وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا ذهب لحاجته أبعد فذهب لبعض حاجته فقال: "ائتني بوضوء" فجئته بوضوء، فتوضأ ومسح على الخفين". "ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27654 ۔۔۔ خزیمہ بن ثابت (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسافر کے لیے موزوں پر مسح کرنے کی مدت تین دن مقرر کی ہے اور مقیم کے لیے ایک دن ۔ اگر سائل اپنا مسئلہ پیش کرتا تو آپ پانچ دن مدت مقرر فرما دیتے ۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ والطبرانی)
27654- عن خزيمة بن ثابت قال: "جعل رسول الله صلى الله عليه وسلم المسح على الخفين ثلاثة أيام للمسافر، ويوما للمقيم، ولو مضى السائل في مسألته لجعلها خمسا". "عب، ش، طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27655 ۔۔۔ افکح مولائے ابی ایوب (رض) لوگوں کو موزوں پر مسح کرنے کا حکم دیتے جبکہ خود پاؤں دھوتے تھے آپ (رض) سے اس کی وجہ دریافت کی گئی کہ بھلاایسا کیوں ہے کہ آپ لوگوں کو مسح کرنے کا کہتے ہیں اور خود پاؤں دھو لیتے ہیں ، افلح (رض) نے کہا : بہت بری ہوگی بات کہ کوئی چیز تمہیں بلامشقت حاصل ہوجائے اور اس کا گناہ مجھ پر ہو ۔ حالانکہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موزوں پر مسح کر دیکھا ہے اور آپ دوسروں کو بھی اس کا حکم دیتے تھے لیکن مجھے وضو (پاؤں دھونے) سے بہت محبت ہے۔ (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور و ابن ابی شیبۃ وابو یعلی وابن جریر)
27655- عن أفلح مولى أبي أيوب أنه "كان يأمر بالمسح على الخفين وكان هو يغسل قدميه فقيل له في ذلك: كيف تأمر بالمسح وأنت تغسل؟ فقال: بئس مالي إن كان مهنأة لكم ومأثمه علي، قد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يفعله ويأمر به لكني امرؤ حبب إلي الوضوء". "عب، ص، ش، ع وابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27656 ۔۔۔ ” مسند ابی بکرہ “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسافر کیلئے مسح کی مدت تین دن اور تین راتیں مقرر کی ہے اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27656- "مسند أبي بكرة" "أن النبي صلى الله عليه وسلم جعل للمسافر يمسح ثلاثة أيام ولياليهن وللمقيم يوما وليلة". "ش".
তাহকীক: